الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ احْتِقَارِ الْعَبْدِ عَمَلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
قیامت کے دن بندے کا، اپنے عمل کو حقیر سمجھنا
حدیث نمبر: 18438
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرِمًا فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ تَعَالَى لَحَقَرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى الْعِبَادِ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بڑھاپے کے عالم میں مرنے کے دن تک اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے حصول کے لیے چہرے کے بل گر جائے (شاید یہ مراد ہے کہ سجدے میں رہے) تو قیامت کے دن وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس سے پہلے کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حقوق سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18438]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18438 in Urdu