🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18470
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُلْفَيَنَّ مَا نُوزِعْتُ أَحَدًا مِنْكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَأَقُولُ: أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِي. فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ:" لَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ صورتحال نہ پاؤں کہ تم میں سے کسی ایک کو حوض پر میرے پاس نہ آنے دیا جائے اور میں یہ کہوں کہ یہ تو میرے ساتھیوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، تو یہ کہا: جائے: آپ نہیں جانتے، آپ کے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا۔“ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجئے کہ وہ مجھے اُن میں نہ بنائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (399)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18471
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيُرْفَعَنَّ لِي رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِي، حَتَّى إِذَا رَأَيْتُهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي فَأَقُولُ: أَصْحَابِي! فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ میرے سامنے آئیں گے، یہاں تک کہ جب میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: یہ میرے ساتھی ہیں، تو یہ کہا: جائے گا: آپ نہیں جانتے آپ کے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18472
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَرْضُهُ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ أَيْلَةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - إِلَى مَكَّةَ، فِيهِ مَكَاكِيُّ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ، لَا يَتَنَاوَلُ مُؤْمِنٌ مِنْهَا فَيَضَعُهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَتَنَاوَلَهُ آخَرُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، قَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا بَيَّنَ السَّمَاعَ مِنْ ثِقَةٍ، وَدُونَهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا اور میں دوسری امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، تو تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو۔“ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس (حوض) کا حجم کتنا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا ”ایلہ“ سے لے کر ”مکہ“ تک کا درمیانی فاصلہ ہے (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے، مؤمن ان میں سے کوئی برتن پکڑے گا اور پھر وہ اسے رکھے گا نہیں کہ اس سے پہلے کوئی دوسرا اسے پکڑ لے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن اسود ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ بات بیان کی ہے: اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا، جب یہ کسی ثقہ راوی سے سماع کی وضاحت کر دے، اور اس کے بعد والا راوی بھی ثقہ ہو، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18472]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3482)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18473
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ: يَا فَرَزْدَقُ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حَوْضِي مَا بَيْنَ عَمَّانَ وَأَيْلَةَ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
فرزدق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے فرزدق! میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاؤں چھوٹے ہیں، اگر تمہارے لیے یہ ممکن ہو کہ حوض کے پاس ان دونوں کے لیے کوئی جگہ بنا سکتے ہو، تو تم ایسا کر لینا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا حوض، عمان اور ایلہ کے درمیان فاصلے جتنا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18473]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2735، 7756»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18474
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ لِي حَوْضًا يَرِدُهُ عَلَيَّ أُمَّتِي كَمَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَيَثْرِبَ". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْفَرَزْدَقُ ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میرے حوض پر میری امت وارد ہو گی، جو اتنا بڑا ہے جتنا صنعاء اور یثرب کے درمیان فاصلہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور فرزدق نامی راوی کو ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18474]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18475
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِي حَوْضًا وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ:" وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے اور میں اس پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے: ”میں تمہارا پیشرو ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1027)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7773، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 987»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18476
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَتَزْدَحِمَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى الْحَوْضِ ازْدِحَامَ الْإِبِلِ وَرَدَتْ لِخَمْسٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ امت حوض پر یوں ہجوم کرے گی، جس طرح پانی پینے، جس طرح پانی پینے کے لیے آنے والے اونٹوں کا ہجوم ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18477
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، أَكْوَابُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا. أَوَّلُ النَّاسِ عَلَيْهِ وُرُودًا صَعَالِيكُ الْمُهَاجِرِينَ". قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الشَّحِبَةُ وُجُوهُهُمْ، الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، لَا تُفْتَحُ لَهُمُ السُّدَدُ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُنَعَّمَاتِ، الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يَأْخُذُونَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ".
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَهَذَا عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ النَّاسِ، وَالَّذِي فِي الصَّحِيحِ:" كَمَا بَيْنَ جَرْبَى وَأَذْرَحَ". وَهُمَا قَرْيَتَانِ إِحْدَاهُمَا إِلَى جَنْبِ الْأُخْرَى. وَقَالَ بَعْضُ مَشَايِخِنَا - وَهُوَ الشَّيْخُ الْعَلَّامَةُ: صَلَاحُ الدِّينِ الْعَلَائِيُّ -: إِنَّهُ سَقَطَ مِنْهُ، وَهُوَ:" كَمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ جَرْبَى وَأَذْرَحَ". وَإِنَّهُ وَقَعَ بِهَا سَمِعْتُ هَذَا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ عُمَرَ الْأَحْمُوسِيِّ، عَنِ الْمُخَارِقِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَاسْمُ أَبِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَابِرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَشَيْخُ أَحْمَدَ: أَبُو الْمُغِيرَةِ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا حوض اتنا بڑا ہے جتنا عدن اور عمان کے درمیان فاصلہ ہے (اس کا مشروب) برف سے زیادہ ٹھنڈا، شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا، اس حوض پر سب سے پہلے غریب مہاجرین آئیں گے، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے، جن کے چہرے متغیر ہوں گے، ان کے کپڑے میلے ہوں گے ان کے لیے دروازے نہیں کھولے جاتے ہوں گے، وہ خوشحال عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے ہوں گے، جو ان کی ذمہ داری تھی وہ انہوں نے پوری کی ہو گی اور جو ان کا حق تھا وہ انہوں نے وصول نہیں کیا ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے اور یہ درست ہے اور لوگوں کی روایت کے مطابق ہے جبکہ ”صحیح“ میں جو روایت ہے اس میں یہ مذکور ہے: ”جتنا جربی اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے۔“ حالانکہ یہ دونوں ایسی بستیاں ہیں، جو ایک دوسرے کے پہلو میں ہیں۔ ہمارے ایک استاد شیخ علامہ صلاح الدین العلائی نے فرمایا ہے: شاید اس میں سے ایک لفظ رہ گیا ہے (اور اصل جملہ یوں ہونا چاہیے:) جس طرح تم لوگوں کے اور جربی اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے۔ یہ بات میں نے ان سے سنی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے عمرو بن عمر احموسیٰ کی مخارق بن ابومخارق کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے باپ کا نام عبداللہ بن جابر ہے ابن حبان نے ان دونوں کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے امام أحمد کے استاد ابومغیرہ صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18477]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6162)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6127»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18478
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، فِيهِ أَكَاوِيبُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ أَبَدًا، وَإِنَّ مِمَّنْ يَرِدُهُ عَلَيَّ مِنْ أُمَّتِي الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، لَا يُنْكَحُونَ الْمُنَعَّمَاتِ، وَلَا يَحْضُرُونَ السُّدَدَ - يَعْنِي أَبْوَابَ السُّلْطَانِ - الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا حوض اتنا ہے جتنا عدن اور عمان کے درمیان فاصلہ ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد میں برتن ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا، میری امت کے جو لوگ اس حوض پر میرے پاس آئیں گے ان میں کچھ لوگ بکھرے ہوئے بالوں والے میلے کپڑوں والے ہوں گے جو خوشحال عورتوں کے ساتھ شادی نہیں کر سکتے اور نہ ہی بند دروازوں پر آ سکتے ہیں، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ حکمران کے دروازے پر نہیں آ سکتے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) انہوں نے وہ چیز ادا کر دی ہو گی جو ان کے ذمہ ہو گی اور انہیں وہ چیز نہیں دی گئی ہو گی جو ان کا حق ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں موجود ضعف کے باوجود اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7546)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7546»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18479
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ لِأَهْلِ بَيْتِي، إِنِّي لَأَضْرِبُهُمْ بِعَصَايَ هَذِهِ حَتَّى تَرْفَضَّ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" لِأَهْلِ بَيْتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنے حوض سے کچھ لوگوں کو پرے کروں گا، اپنے اہل بیت کی خاطر، میں اپنے عصا کے ذریعے ان لوگوں کو ماروں گا یہاں تک کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنے اہل بیت کی خاطر۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18479]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3483)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2301، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں