🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
اس امت سے تعلق رکھنے والے، جنت مین داخل ہونے والے افراد کی کثرت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18686
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَعَدَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي مِائَةَ أَلْفٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَأَشَارَ بِيَدِهِ. قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ زِدْنَا، قَالَ:" وَهَكَذَا". قَالَ عُمَرُ: قَطْكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، قَالَ:" مَا لَنَا وَلَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابٍ". قَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ إِنْ شَاءَ يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ كُلَّهُمْ بِحَفْنَةٍ [ وَاحِدَةٌ ] . قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَّقَ اللَّهُ عُمَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ایک لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے سے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات کہی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ ہمارے لئے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اس طرح، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوبکر! آپ کے لئے اتنا کافی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن خطاب! ہمارا اور تمہارا کیا واسطہ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس پر قدرت رکھتا ہے کہ ایک ہی لپ (یعنی دونوں ہتھیلیاں ملا کر جو بنایا جاتا ہے) کے ذریعے تمام لوگوں کو جنت میں داخل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا: ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18686]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12595، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8079، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18687
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مزید کروائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر (اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی)۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18687]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12284، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18688
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لِكُلِّ رَجُلٍ سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَانَ عَلَى كَثِيبٍ فَحَثَا بِيَدَيْهِ، قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" هَذِهِ" فَحَثَا بِيَدَيْهِ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَبْعَدَ اللَّهُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ بَعْدَ هَذَا، رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک فرد کے ساتھ، ستر ہزار لوگ ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، آپ اس وقت ریت کے ایک ٹیلے پر تھے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے لپ بھری، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہو گا، اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے لپ بھری، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ اُسے دور کرے جو اس کے بعد بھی جہنم میں داخل ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18688]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3783)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2028، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7903»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18689
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ] قَالَ: سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَاسْتَزَدْتُهُ فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، إِنْ لَمْ يَكُنْ هَؤُلَاءِ مُهَاجِرَ أُمَّتِي؟ قَالَ: إِذًا أُكْمِلُهُمْ لَكَ مِنَ الْأَعْرَابِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی تو اس نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ وہ میری امت کے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا، جو چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، میں نے اس سے مزید کی درخواست کی، تو اس نے مجھے مزید، ہر ایک ہزار کے ساتھ ستر ہزار لوگ عطا کیے، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اگر میری امت کے مہاجرین اتنی تعداد میں نہ ہوئے؟ تو پروردگار نے فرمایا: میں دیہاتیوں کے ذریعے تمہارے لئے اس تعداد کو مکمل کر دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں اختصار کے ساتھ ایک روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18689]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7908/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18690
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي فَارِعٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ" - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: قِصَّةُ الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی گونج سنی، وہ یہ کہہ رہے تھے: ایک نشانی ظاہر ہوئی ہے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں تھے، میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر اوڑھ کر نکلی اور عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث روایت نقل کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا، پچاس ہزار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر دے، اے لوگو! میرے (منبر سے) نیچے اترنے سے پہلے تم مجھ سے جس بھی چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، میں تمہیں اُس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، یہ وہی شخص تھا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کا واقعہ ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18690]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18691
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي ثَلَاثَمِائَةِ أَلْفٍ". فَقَالَ عُمَيْرٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ:" هَكَذَا". فَقَالَ عُمَيْرٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا عُمَيْرُ! فَقَالَ: مَا لَنَا وَلَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ النَّاسَ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ - أَوْ حَثْيَةٍ - وَاحِدَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ عَمَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوبکر بن عمیر، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے تین لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا۔“ سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ ہمارے لئے مزید کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس طرح، سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہمارے لئے مزید کریں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمیر! تمہارے لئے اتنا کافی ہے، سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن خطاب! ہمارا اور آپ کا کیا واسطہ؟ اور اگر اللہ تعالیٰ ہمیں جنت میں داخل کر دے گا، تو آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو سب لوگوں کو ایک ہی لپ کے ذریعے جنت میں داخل کر سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا: ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابوبکر بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (64/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں