الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
517. الضحاك بن مزاحم، عن عدي بن حاتم
ضحاک بن مزاحم کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْثَرِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَكُونُ الْكِلَابُ فَنُرْسِلُهَا عَلَى الصَّيْدِ فَتَأْكُلُ مَا أَمْسَكَ عَلَيْنَا؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: " وَإِنْ قَتَلْنَ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کتے ہوتے ہیں جنہیں ہم شکار پر چھوڑتے ہیں، تو وہ ہمارے لیے پکڑے ہوئے (شکار) میں سے کھا لیتے ہیں (کیا ہم اس میں سے کھا سکتے ہیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ مار ڈالیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14314]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 102، حدیث 242»
حدیث نمبر: 14315
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ تَكُونُ لَنَا الْكِلَابُ فَنُرْسِلُهَا عَلَى الصَّيْدِ، فَنَأْكُلُ مِمَّا تُمْسِكُ عَلَيْنَا؟ قَالَ: " نَعَمْ ". خَالِدُ بْنُ قُسَيْطٍ هُوَ خَالِدُ بْنُ أَبِي نَوْفٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کتے ہوتے ہیں، ہم انہیں شکار پر چھوڑتے ہیں، تو کیا ہم اس میں سے کھا سکتے ہیں جو وہ ہمارے لیے پکڑ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 102، حدیث 243»