الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. باب في تحية المسجد
تحیۃ المسجد کا بیان۔
حدیث نمبر: 993
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ جَعْدَةَ قَالَ: "رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ دَخَلَ مَسْجِدَ وَاسِطَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَابْنُ هُبَيْرَةَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ ".
حسان بن جعدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے حسن بن ابی الحسن رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے روز واسط کی مسجد میں داخل ہوئے جبکہ ابن ہبیرہ منبر پر خطبہ دے رہے تھے، تو انہوں نے (بیٹھنے سے قبل) دو رکعتیں ادا کیں اور پھر تشریف فرما ہوئے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 993]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن مقطوعًا على الحسن البصري
حدیث نمبر: 994
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ حَنَشٍ قَالَ: "قِيلَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ نَاسًا لَا يَسْتَطِيعُونَ الْخُرُوجَ، مِنْهُمْ مَنْ بِهِ عِلَّةٌ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْعُدُ عَلَيْهِ الْمَسْجِدُ. فَقَالَ: صَلُّوا هَا هُنَا وَفِي الْمَسْجِدِ، وَصَلُّوا أَرْبَعًا: رَكْعَتَيْنِ لِلسَّبَبِ، وَرَكْعَتَيْنِ لِلْخُرُوجِ ".
حنش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”کچھ لوگ (عید کے لیے) باہر نکلنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان میں سے کوئی بیمار ہے اور کسی کے لیے مسجد (عید گاہ) دور ہے،“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یہاں (بستی میں) بھی نماز ادا کرو اور عید گاہ میں بھی، اور چار رکعتیں پڑھو: دو رکعتیں عید کی مناسبت سے اور دو رکعتیں (عید گاہ کی طرف) نکلنے کی فضیلت کے عوض۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 994]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف موقوفًا على علي؛ لضعف ليث بن أبي سليم