سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ: الصَّلاَةِ بَعْدَ الظُّهْرِ
باب: ظہر کے بعد سنت پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 874
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمْعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے، اور اس کے بعد بھی دو رکعت پڑھتے تھے، اور مغرب کے بعد دو رکعت اپنے گھر میں پڑھتے، اور عشاء کے بعد بھی دو رکعت پڑھتے، اور جمعہ کے بعد مسجد میں کچھ نہیں پڑھتے یہاں تک کہ جب گھر لوٹ آتے تو دو رکعت پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 874]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعت اور بعد میں دو رکعت پڑھتے تھے۔ اور مغرب کے بعد گھر میں دو رکعت اور عشاء کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے۔ اور جمعے کے بعد نماز نہیں پڑھتے تھے حتیٰ کہ گھر جا کر دو رکعت پڑھتے تھے۔“ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 874]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجمعة 39 (937)، التھجد 25 (1165)، 29 (1172)، 34 (1180)، الجمعة 18 (882)، سنن ابی داود/الصلاة 29 (1252)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/السفر 23 (69)، (تحفة الأشراف: 8343)، مسند احمد 2/63، 87، سنن الدارمی/الصلاة 144 (1477)، 207 (1614)، ویأتی عند المؤلف في الجمعة 43 برقم: 1428) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه