🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1422. سورة فاتحة الكتاب وفضلها
سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5653
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا حَسَنٌ، ثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْقَارِئُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: " قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقْرَأُ: "أَنْ يُغَلَّ" فَقَالَ لِي: قَدْ جَازَ لَهُ أَنْ يُغَلَّ وَأَنْ يَقْتُلَ، أَمَّا هِيَ أَنْ يَغُلَّ وَهُوَ مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيَجْعَلَ نَبِيًّا غَالًّا ".
ابو عبد الرحمن سلمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کی: ”بے شک سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (سورہ آل عمران کی آیت 161 کے ایک لفظ کو) ﴿أَنْ يُغَلَّ﴾ (مجہول) پڑھتے تھے“، تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ تو ممکن ہے کہ نبی کے ساتھ خیانت کی جائے یا اسے قتل کر دیا جائے، لیکن اصل قرات ﴿أَنْ يَغُلَّ﴾ (معروف) ہے، کیونکہ اللہ عزوجل کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی نبی کو خیانت کرنے والا بنائے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5653]
تخریج الحدیث: «حسن = ابن موسى الأشيب: ثقة؛ أبو عمرو القارئ = ابن العلاء: ثقة؛ عاصم بن أبي النجود: صدوق له أوهام حجة في القراءة؛ أبو عبد الرحمن السلمي: ثقة ثبت (التقريب) (من الحفظ)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5654
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ - رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ - عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا قَالَتْ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا أَسْمَعُ اللَّهَ ذَكَرَ النِّسَاءَ فِي الْهِجْرَةِ بِشَيْءٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذِكْرٍ أَوْ أُنْثَى الْآيَةَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ہجرت کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کو (قرآن مجید میں) عورتوں کا ذکر فرماتے ہوئے نہیں پاتی“، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى﴾ ”پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ یقیناً میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔“ یہ سند اس کے بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5654]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة بعض رواته»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں