🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

104. (بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ)
(سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُهُ أَنَّهُ، سَمِعَ عُثْمَانَ يَقُولُ: هَاتَانِ رِجْلَايَ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ أَنْ تَضَعُوهُمَا فِي الْقُيُودِ فَضَعُوهُمَا.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ میرے دونوں پاؤں حاضر ہیں؛ پس اگر تم اللہ کی کتاب میں یہ (حکم) پاؤ کہ تم انہیں بیڑیوں میں جکڑ دو، تو انہیں جکڑ دو۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 797]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. وهو في المسند (١: ٧٢) من زيادات عبدالله قال حدثنا سويد حدثنا ابراهيم بن سعد حدثني أبي عن أبيه وأخرجه خليفة في تاريخه (ص ١٧١) عن محمد بن جعفر وابن سعد (٣: ٦٩، ٧٠) وابن شبة في تاريخ المدينة (ل ٣٦١) من طريق شعبة. .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 72/1؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 69،70/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَعْقُوبُ، قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ لَمَّا حُصِرَ يَقُولُ: إِنْ وَجَدْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ أَنْ تَضَعُوا رِجْلَيَّ فِي قُيُودٍ، فَضَعُوهُمَا.
ابراہیم بن عبد الرحمٰن بن عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس وقت سنا جب ان کا محاصرہ کر لیا گیا تھا، آپ فرما رہے تھے: ”اگر تم اللہ کی کتاب میں یہ پاؤ کہ میرے دونوں پاؤں بیڑیوں میں ڈال دو، تو ان میں (بیڑیاں) ڈال دو۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 70/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 799
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ، قَالَ: أَنَا الْحَسَنُ، قَالَ: لَمَّا اشْتَدَّ أَمْرُهُمْ يَوْمَ الدَّارِ، قَالَ: قَالُوا: فَمَنْ فَمَنْ؟ قَالَ: فَبَعَثُوا إِلَى أُمِّ حَبِيبَةَ، فَجَاءُوا بِهَا عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ وَمِلْحَفَةٍ قَدْ سَتَرَتْ، فَلَمَّا دَنَتْ مِنَ الْبَابِ قَالُوا: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أُمُّ حَبِيبَةَ، قَالُوا: وَاللَّهِ لَا تَدْخُلُ، فَرَدُّوهَا.
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”جب یومِ دار (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے) کے دن ان لوگوں کا معاملہ سنگین ہو گیا تو انہوں نے کہا: اب کون [سفارش کرے گا] ؟ اب کون؟ چنانچہ انہوں نے ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا، پھر لوگ انہیں ایک سفید خچر پر لے کر آئے جبکہ وہ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھیں جس نے انہیں چھپا رکھا تھا۔ جب وہ دروازے کے قریب پہنچیں تو ان بلوائیوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ اندر داخل نہیں ہوں گی، چنانچہ انہوں نے انہیں واپس لوٹا دیا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«لم اقف عليه»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں