🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

252. (بَابُ مَا جَاءَ فِي وَفْدِ نَجْرَانَ)
(وفدِ نجران کے بارے میں وارد روایت کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1374
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا حَسَنٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: جَاءَ رَاهِبَا نَجْرَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَسْلَمَا تَسْلَمَا"، فَقَالَا: قَدْ أَسْلَمْنَا قَبْلَكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَذَبْتُمَا مَنَعَكُمَا مِنَ الْإِسْلَامِ ثَلَاثٌ، سُجُودُكُمَا لِلصَّلِيبِ، وَقَوْلُكُمَا: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا، وَشُرْبُكُمَا الْخَمْرَ"، فَقَالَا: فَمَا تَقُولُ فِي عِيسَى؟ قَالَ: "فَسَكَتَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَزَلَ الْقُرْآنُ ذَلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِلَى قَوْلِهِ: أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ قَالَ: فَدَعَاهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُلَاعَنَةِ قَالَ: وَجَاءَ بِالْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ، وَفَاطِمَةَ أَهْلِهِ وَوَلَدِهِ " قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدَهُ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَقْرِرْ بِالْجِزْيَةِ وَلَا تُلَاعِنْهُ قَالَ: فَرَجَعَا، فَقَالَا: نُقِرُّ بِالْجِزْيَةِ وَلَا نُلَاعِنُكَ قَالَ: فَأَقَرَّا بِالْجِزْيَةِ.
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نجران کے دو راہب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم دونوں اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم تو آپ سے پہلے ہی اسلام لا چکے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے جھوٹ کہا، تمہیں اسلام لانے سے تین چیزوں نے روک رکھا ہے: تمہارا صلیب کو سجدہ کرنا، تمہارا یہ قول کہ اللہ نے بیٹا اختیار کر رکھا ہے، اور تمہارا شراب پینا۔“ انہوں نے پوچھا: ”تو آپ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور قرآن مجید کی یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿ذٰلِكَ نَتْلُوْهُ عَلَيْكَ مِنَ الْاٰیٰتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيْمِ﴾ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿اَبْنَآءَنَا وَاَبْنَآءَكُمْ﴾ تک۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو مباہلہ کی دعوت دی اور اپنے اہل و عیال اور اولاد میں سے سیدنا حسن، سیدنا حسین اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے آئے۔ جب وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے باہر نکلے تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”جزیہ دینا قبول کر لو اور ان سے مباہلہ نہ کرو۔“ چنانچہ وہ دونوں واپس آئے اور عرض کیا: ”ہم جزیہ دینا قبول کرتے ہیں اور آپ سے مباہلہ نہیں کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان دونوں نے جزیہ دینا تسلیم کر لیا۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل رجالة ثقات وروى أبو نعيم في الدلائل ٢: ١٢٤ والواحدي في أسباب النزول ٥٩ نحوه من طريق محمد بن السائب الكلبي عن ابن صالح عن ابن عباس وروى أبو نعيم عن جابر أيضاً نحوه وأخرجه الحاكم وصححه وابن مردويه وفيه حب الصليب وشرب الخمر. .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں