🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

639. (بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ)
(سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1904
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَسْأَلُنِي مَعَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ لِي: " لَا تَكَلَّمْ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، فَإِذَا تَكَلَّمْتُ قَالَ: غَلَبْتُمُونِي أَنْ تَأْتُوا بِمَا جَاءَ بِهِ هَذَا الْغُلَامُ الَّذِي لَمْ تَجْتَمِعْ شُؤُونُ رَأْسِهِ. قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ شُؤُونَ رَأْسِهِ يَعْنِي الشُّعَبَ الَّتِي تَكُونُ فِي الرَّأْسِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھ سے صحابہِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (علمی مسائل) دریافت کیا کرتے تھے اور مجھ سے فرماتے تھے: ”تم اس وقت تک کلام نہ کرنا جب تک یہ لوگ گفتگو نہ کر لیں۔“ پھر جب میں گفتگو کرتا تو وہ (دیگر صحابہ سے) فرماتے: ”تم ایسی علمی بات لانے سے عاجز رہ گئے جیسی یہ نوجوان لایا ہے، حالانکہ ابھی اس کے «شؤون رأسه» (سر کے جوڑ) بھی باہم پیوست نہیں ہوئے ہیں۔“
ابن ادریس رحمہ اللہ کہتے ہیں: «شؤون رأسه» سے مراد سر میں پائے جانے والے (ہڈیوں کے) مختلف حصے یا جوڑ ہیں۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. أبو معمر هو اسماعيل بن معمر. .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 539/3؛ حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 317/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں