🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 486
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يدْخُلُ الفُقَرَاءُ الْجَنَّةَ قَبْلَ الأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِمائَةِ عَامٍ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فقراء مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 486]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (4122)، والترمذي (2353)، والنسائي في «الكبرى»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (4122) (الترمذي 2353)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 487
وعن ابن عباس وعِمْرَانَ بن الحُصَيْنِ - رضي الله عنهما - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اطَّلَعْتُ في الجَنَّةِ فَرَأيْتُ أكْثَرَ أهْلِهَا الفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ في النَّارِ فَرَأيْتُ أكْثَرَ أهْلِهَا النِّسَاءَ» . متفقٌ عَلَيْهِ من رواية ابن عباس، ورواه البخاري أيضًا من رواية عِمْرَان بن الحُصَيْن.
سیدنا ابن عباس اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”میں نے جنت میں جھانکا تو اس کے اکثر رہنے والے فقراء دیکھے، اور جہنم میں جھانکا تو اس کی اکثر رہنے والی عورتیں دیکھیں۔“
(یہ ابن عباس کی روایت سے متفق علیہ ہے، اور بخاری نے اسے عمران بن حصین کی روایت سے بھی روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 142 (3241) عن عمران بن حصين.
وضاحت: اسے مسلم نے (8/88، حدیث 2737) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، اور بخاری نے (8/119، حدیث 6449 کے بعد) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے معلقاً روایت کیا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 488
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهم، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قُمْتُ عَلَى بَابِ الجَنَّةِ، فَكَانَ عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا المَسَاكِينُ، وَأصْحَابُ الجَدِّ مَحبُوسُونَ، غَيْرَ أنَّ أصْحَابِ النَّارِ قَدْ أُمِرَ بِهِم إِلَى النَّارِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وَ«الجَدُّ» : الحَظُّ والغِنَى. وقد سبق بيان هَذَا الحديث في باب فَضْلِ الضَّعفَة.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تو (دیکھا کہ) اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت مسکینوں کی تھی، اور مال و دولت والے (حساب کے لیے) روکے ہوئے تھے، البتہ جہنم والوں کو جہنم کی طرف لے جانے کا حکم دیا جا چکا تھا۔“
(متفق علیہ)
«الْجَدُّ»: نصیب اور مالداری۔ اور اس حدیث کی وضاحت کمزوروں کی فضیلت کے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (258). أخرجه: البخاري 7/ 39 (5196)، ومسلم 8/ 87 (2736) (93).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 258 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 489
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا شَاعِرٌ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: ألاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللهَ بَاطِلُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”سب سے سچی بات جو کسی شاعر نے کہی، لبید کی یہ بات ہے: سن لو! اللہ کے سوا ہر چیز باطل (فانی) ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 489]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 53 (3841)، ومسلم 7/ 49 (2256) (3).
وضاحت: «لَبِيدٍ» : یہ لبید بن ربیعہ عامری ہیں، اور (اس) شعر کا دوسرا مصرعہ یہ ہے: اور ہر نعمت لازماً زائل ہونے والی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں