🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 490
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: مَا شَبعَ آلُ مُحَمّد - صلى الله عليه وسلم - مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّى قُبِضَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: مَا شَبعَ آلُ محَمّد - صلى الله عليه وسلم - مُنْذُ قَدِمَ المَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ البُرِّ ثَلاثَ لَيَالٍ تِبَاعًا حَتَّى قُبِضَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی لگاتار دو دن جو کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے (آپ) مدینہ تشریف لائے، لگاتار تین راتیں گندم کے کھانے سے پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 490]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 97 (5416)، ومسلم 8/ 217 (2970) (20) و(22).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 491
وعن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، أنّها كَانَتْ تقول: وَاللهِ، يَا ابْنَ أُخْتِي، إنْ كُنَّا نَنْظُرُ إِلَى الهِلاَلِ، ثُمَّ الهِلالِ: ثَلاَثَةُ أهلَّةٍ في شَهْرَيْنِ، وَمَا أُوقِدَ في أبْيَاتِ رسول الله صلى الله عليه وسلم - نَارٌ. قُلْتُ: يَا خَالَةُ، فَمَا كَانَ يُعِيشُكُمْ؟ قالت: الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالمَاءُ، إِلاَّ أنَّهُ قَدْ كَانَ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ، وكَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ وَكَانُوا يُرْسِلُونَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ ألْبَانِهَا فَيَسْقِينَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
عروہ رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتی تھیں: اللہ کی قسم! اے میرے بھانجے! ہم ایک چاند دیکھتے، پھر دوسرا چاند، (یعنی) دو مہینوں میں تین چاند، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں آگ نہیں جلائی جاتی تھی۔ میں نے عرض کیا: اے خالہ! پھر آپ لوگوں کا گزارہ کس چیز پر ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: دو کالی چیزوں، کھجور اور پانی پر، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ انصاری پڑوسی تھے، ان کے پاس دودھ والے (عطیہ کیے ہوئے) جانور تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا دودھ بھیج دیتے تو آپ ہمیں پلا دیتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 201 (2567)، ومسلم 8/ 218 (2972) (28).
وضاحت: «مَنَائِحُ» : منحہ اور منیحہ یہ ہے کہ آدمی کسی کو اونٹنی یا بکری دے دے، وہ اس کے دودھ سے فائدہ اٹھائے اور (پھر) اسے واپس کر دے۔ (النہایہ 4/364)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 492
وعن أَبي سعيد المقبُريِّ، عن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أَنَّهُ مَرَّ بِقَومٍ بَيْنَ أيدِيهمْ شَاةٌ مَصْلِيَّةٌ، فَدَعَوْهُ فَأبَى أَنْ يأْكُلَ. وقال: خرج رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعْ مِنْ خُبْزِ الشَّعيرِ. رواه البخاري.
«مَصْلِيَّةٌ» بفتح الميم: أيْ مَشْوِيَّةٌ.
ابوسعید مقبری رحمہ اللہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی بکری رکھی تھی، انہوں نے انہیں (کھانے کی) دعوت دی تو انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے اس حال میں تشریف لے گئے کہ آپ نے جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«مَصْلِيَّةٌ» میم کے زبر کے ساتھ: یعنی بھنی ہوئی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 492]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 97 (5414).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 493
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَمْ يَأكُلِ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى خِوَانٍ حَتَّى مَاتَ، وَمَا أكَلَ خُبْزًا مُرَقَّقًا حَتَّى مَاتَ. رواه البخاري.
وفي رواية لَهُ: وَلاَ رَأى شَاةً سَمِيطًا بعَيْنِهِ قَطُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات تک کبھی خوان (کھانے کی میز) پر کھانا نہیں کھایا، اور نہ وفات تک کبھی باریک (چپاتی) روٹی کھائی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور بخاری ہی کی ایک روایت میں ہے: اور نہ آپ نے کبھی اپنی آنکھ سے (کھال سمیت) بھنی ہوئی بکری دیکھی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 98 (5421) و8/ 119 (6450).
وضاحت: «خِوَانٍ» : خوان وہ چیز ہے جس پر کھاتے وقت کھانا رکھا جاتا ہے۔ (النہایہ 2/89)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 494
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ نَبيَّكُمْ - صلى الله عليه وسلم - وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بِهِ بَطْنَهُ. رواه مسلم.
«الدَّقَلُ» : تَمْرٌ رَدِيءٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کو ردی کھجور بھی اتنی میسر نہ تھی جس سے آپ اپنا پیٹ بھر لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدَّقَلُ»: ردی کھجور۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 494]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (472). أخرجه: مسلم 8/ 220 (2978) (36).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 472 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 495
وعن سهلِ بن سعد - رضي الله عنه - قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - النَّقِيَّ مِنْ حِين ابْتَعَثَهُ الله تَعَالَى حَتَّى قَبضَهُ الله تَعَالَى. فقِيلَ لَهُ: هَلْ كَانَ لَكُمْ في عَهدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَنَاخِلُ؟ قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مُنْخُلًا مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللهُ تَعَالَى حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ تَعَالَى، فَقِيلَ لَهُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَطحَنُهُ وَنَنْفُخُهُ، فيَطيرُ مَا طَارَ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ. رواه البخاري. قَوْله: «النَّقِيّ» هُوَ بفتح النون وكسر القاف وتشديد الياءِ: وَهُوَ الخُبْزُ الحُوَّارَى، وَهُوَ: الدَّرْمَكُ. قَوْله: «ثَرَّيْنَاهُ» هُوَ بثاء مثلثة، ثُمَّ راء مشددة، ثُمَّ يَاءٍ مُثَنَّاة من تَحْت ثُمَّ نون، أيْ: بَللْنَاهُ وَعَجَنَّاهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی میدہ (چھنے ہوئے آٹے کی روٹی) نہیں دیکھا۔ ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تمہارے پاس چھلنیاں تھیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی چھلنی نہیں دیکھی۔ ان سے پوچھا گیا: تو تم بغیر چھنے جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اسے پیستے اور اس میں پھونک مارتے، تو جو (بھوسا) اڑنا ہوتا اڑ جاتا، اور جو باقی رہ جاتا اسے ہم (پانی سے) تر کر کے گوندھ لیتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيُّ» نون کے زبر، قاف کے زیر اور یاء کی تشدید کے ساتھ: یہ حُوّاریٰ (سفید میدے) کی روٹی ہے، اور اسی کو «الدَّرْمَكُ» کہتے ہیں۔
«ثَرَّيْنَاهُ» ثاء مثلثہ، پھر راء مشدد، پھر یاء مثناۃ تحتانیہ، پھر نون کے ساتھ: یعنی ہم اسے تر کرتے اور گوندھتے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 96 (5413).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 496
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خرجَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ، فَإذَا هُوَ بأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضي الله عنهم، فَقَالَ: «مَا أَخْرَجَكُمَا مِنْ بُيُوتِكُما هذِهِ السَّاعَةَ؟» قَالا: الجُوعُ يَا رسول الله. قَالَ: «وَأنَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لأخْرَجَنِي الَّذِي أخْرَجَكُما، قُوما» فقَامَا مَعَهُ، فَأتَى رَجُلًا مِنَ الأَنْصَارِ، فَإذَا هُوَ لَيْسَ في بيْتِهِ، فَلَمَّا رَأَتْهُ المَرْأَةُ، قالت: مَرْحَبًا وَأهلًا. فقال لَهَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيْنَ فُلانُ؟» قالت: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لنَا المَاءَ. إِذْ جَاءَ الأَنْصَارِيُّ، فَنَظَرَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَصَاحِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: الحَمْدُ للهِ، مَا أَحَدٌ الْيَوْمَ أكْرَمَ أضْيَافًا مِنِّي، فَانْطَلَقَ فَجَاءهُمْ بِعِذْقٍ فِيهِ بُسْرٌ وَتَمْرٌ وَرُطَبٌ، فَقَالَ: كُلُوا، وَأَخَذَ الْمُدْيَةَ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ وَالْحَلُوبَ» فَذَبَحَ لَهُمْ، فَأكَلُوا مِنَ الشَّاةِ وَمِنْ ذَلِكَ العِذْقِ وَشَرِبُوا. فَلَمَّا أَنْ شَبِعُوا وَرَوُوا قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لأَبي بَكْر وَعُمَرَ رضي الله عنهم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ يَوْمَ القِيَامَةِ، أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ الْجُوعُ، ثُمَّ لَمْ تَرْجِعُوا حَتَّى أصَابَكُمْ هَذَا النَّعيمُ» . رواه مسلم.
قولُهَا: «يَسْتَعْذِبُ» أيْ: يَطْلُبُ المَاءَ العَذْبَ، وَهُوَ الطَّيِّبُ. وَ«العِذْقُ» بكسر العين وإسكان الذال المعجمة: وَهُوَ الكِباسَةُ، وَهِيَ الغُصْنُ. وَ«المُدْيَةُ» بضم الميم وكسرها: هي السِّكِّينُ. وَ«الْحَلُوبُ» : ذاتُ اللَّبَن.
وَالسُّؤالُ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ سُؤَالُ تَعْدِيد النِّعَم لا سُؤَالُ تَوْبيخٍ وتَعْذِيبٍ، والله أعلَمُ.
وَهَذَا الأَنْصَارِيُّ الَّذِي أَتَوْهُ هُوَ، أَبُو الْهَيْثَم بْنُ التَّيِّهَانِ، كَذَا جَاءَ مُبَيَّنًا في رواية الترمذي وغيره.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن یا ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) نکلے تو اچانک آپ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو (باہر) پایا، آپ نے فرمایا: ”اس وقت تم دونوں کو تمہارے گھروں سے کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اور میں بھی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے، اٹھو۔“ چنانچہ وہ دونوں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آپ انصار کے ایک آدمی کے پاس آئے تو وہ اپنے گھر میں موجود نہیں تھا، جب اس کی بیوی نے آپ کو دیکھا تو کہا: خوش آمدید، تشریف لائیے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟“ اس نے کہا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گیا ہے۔ اتنے میں وہ انصاری آ گیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا، پھر کہا: الحمد للہ، آج کسی کے مہمان مجھ سے زیادہ معزز نہیں، پھر وہ گیا اور ان کے پاس کھجوروں کا ایک خوشہ لے آیا جس میں گدری، خشک اور تازہ کھجوریں تھیں، اور کہا: کھائیے، اور اس نے چھری پکڑی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”دودھ والی (بکری ذبح کرنے) سے بچنا۔“ چنانچہ اس نے ان کے لیے (ایک بکری) ذبح کی، تو انہوں نے بکری (کا گوشت) اور اس خوشے سے کھایا اور (پانی) پیا، پھر جب وہ سیر ہو گئے اور سیراب ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن تم سے اس نعمت کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا، تمہیں تمہارے گھروں سے بھوک نے نکالا، پھر تم واپس نہیں لوٹے یہاں تک کہ تمہیں یہ نعمت مل گئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«يَسْتَعْذِبُ»: یعنی میٹھا پانی تلاش کرتا ہے، اور (عذب) عمدہ پانی کو کہتے ہیں۔
«الْعِذْقُ» عین کے زیر اور ذال معجمہ کے سکون کے ساتھ: یہ کِباسہ (خوشہ) ہے، اور وہ (کھجور کی) شاخ ہے۔
«الْمُدْيَةُ» میم کے پیش اور زیر کے ساتھ: چھری۔
«الْحَلُوبُ»: دودھ والی (بکری)۔
اور اس نعمت کے بارے میں سوال نعمتوں کو گنوانے کا سوال ہے، ڈانٹ ڈپٹ اور عذاب کا سوال نہیں، واللہ اعلم۔
اور یہ انصاری جن کے پاس وہ آئے تھے، سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ تھے، ترمذی وغیرہ کی روایت میں اسی طرح وضاحت کے ساتھ آیا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 116 (2038) (140).
وضاحت: «رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ» : یعنی جامع ترمذی (حدیث 2369) میں، نیز اسے حاکم نے المستدرک (4/131) میں اور بیہقی نے شعب الایمان (حدیث 4602) میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 497
وعن خالد بن عُمَيْر العَدَوِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا عُتْبَةُ بنُ غَزْوَانَ، وَكَانَ أمِيرًا عَلَى البَصْرَةِ، فَحَمِدَ الله وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ الدُّنْيَا قَدْ آذَنَتْ بِصُرْمٍ، وَوَلَّتْ حَذَّاءَ، وَلَمْ يَبْقَ مِنْهَا إِلاَّ صُبَابَةٌ كَصُبَابَةِ الإنَاءِ يَتَصَابُّهَا صَاحِبُهَا، وَإِنَّكُمْ مُنْتَقِلُونَ مِنْهَا إِلَى دَارٍ لاَ زَوَالَ لَهَا، فَانْتَقِلُوا بِخَيرِ مَا بِحَضْرَتِكُمْ، فَإِنَّهُ قَدْ ذُكِرَ لَنَا أنَّ الحَجَرَ يُلْقَى مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ فَيَهْوِي فِيهَا سَبْعِينَ عَامًا، لاَ يُدْرِكُ لَهَا قَعْرًا، وَاللهِ لَتُمْلأَنَّ أَفَعَجِبْتُمْ؟! وَلَقدْ ذُكِرَ لَنَا أنَّ مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ مَسيرَةُ أرْبَعِينَ عَامًا، وَليَأتِيَنَّ عَلَيْهَا يَوْمٌ وَهُوَ كَظِيظٌ مِنَ الزِّحَامِ، وَلَقَدْ رَأيْتُنِي سَابعَ سَبْعَةٍ مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا لَنَا طَعَامٌ إِلاَّ وَرَقُ الشَّجَرِ، حَتَّى قَرِحَتْ أشْدَاقُنَا، فَالتَقَطْتُ بُرْدَةً فَشَقَقْتُهَا بَيْنِي وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، فاتَّزَرْتُ بِنِصْفِهَا، وَاتَّزَرَ سَعْدٌ بِنِصْفِهَا، فَمَا أصْبَحَ اليَوْمَ مِنَّا أحَدٌ إِلاَّ أَصْبَحَ أمِيرًا عَلَى مِصرٍ مِنَ الأَمْصَارِ، وَإنِّي أعُوذُ بِاللهِ أَنْ أكُونَ فِي نَفْسِي عَظِيمًا، وَعِنْدَ اللهِ صَغِيرًا. رواه مسلم.
قَوْله: «آذَنَتْ» هُوَ بِمَدّ الألف، أيْ: أعْلَمَتْ. وَقَوْلُه: «بِصُرْم» هُوَ بضم الصاد، أيْ: بِانْقِطَاعِهَا وَفَنَائِهَا. وَقوله: «ووَلَّتْ حَذَّاءَ» هُوَ بحاءٍ مهملة مفتوحة، ثُمَّ ذال معجمة مشدّدة، ثُمَّ ألف ممدودة، أيْ: سريعة. وَ«الصُّبَابَةُ» بضم الصاد المهملة وهي: البَقِيَّةُ اليَسِيرَةُ. وَقَوْلُهُ: «يَتَصَابُّهَا» هُوَ بتشديد الباء قبل الهاء، أيْ: يجمعها. وَ«الْكَظِيظُ» : الكثير الممتلىءُ. وَقَوْلُه: «قَرِحَتْ» هُوَ بفتح القاف وكسر الراء، أيْ صارت فِيهَا قُروح.
خالد بن عمیر عدوی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا، اور وہ بصرہ کے امیر تھے، انہوں نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: اما بعد! بے شک دنیا نے اپنے ختم ہونے کی خبر دے دی ہے اور وہ تیزی سے پیٹھ پھیر کر جا رہی ہے، اور اس میں سے صرف اتنا سا باقی رہ گیا ہے جیسے برتن میں بچا ہوا تھوڑا سا (پانی) جسے اس کا مالک (قطرہ قطرہ) جمع کرتا ہے، اور تم اس (دنیا) سے ایک ایسے گھر کی طرف منتقل ہونے والے ہو جسے زوال نہیں، تو اپنے پاس موجود بہترین (اعمال) کے ساتھ منتقل ہو، کیونکہ ہم سے ذکر کیا گیا ہے کہ ایک پتھر جہنم کے کنارے سے پھینکا جاتا ہے تو وہ ستر سال تک اس میں گرتا رہتا ہے اور اس کی تہہ تک نہیں پہنچتا، اور اللہ کی قسم! وہ (جہنم) ضرور بھر دی جائے گی، کیا تم تعجب کرتے ہو؟! اور ہم سے ذکر کیا گیا ہے کہ جنت کے دروازوں میں سے (ایک دروازے کے) دو کواڑوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے، اور اس پر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ وہ بھیڑ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہو گا، اور میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات آدمیوں میں ساتواں تھا، ہمارے پاس درختوں کے پتوں کے سوا کوئی کھانا نہ تھا، یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہو گئیں، (ایک دن) مجھے ایک چادر ملی تو میں نے اسے اپنے اور سعد بن مالک کے درمیان پھاڑ (کر تقسیم کر) لیا، آدھی کا میں نے تہبند باندھا اور آدھی کا سعد نے تہبند باندھا، اور آج ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی شہر کا امیر بن چکا ہے، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے آپ میں بڑا ہوں اور اللہ کے نزدیک چھوٹا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«آذَنَتْ» الف کے مد کے ساتھ: یعنی خبر دے دی۔
«بِصُرْمٍ» صاد کے پیش کے ساتھ: یعنی اس کے منقطع اور فنا ہونے کی۔
«وَوَلَّتْ حَذَّاءَ» حاء مہملہ مفتوحہ، پھر ذال معجمہ مشدد، پھر الف ممدودہ کے ساتھ: یعنی تیزی سے۔
«الصُّبَابَةُ» صاد مہملہ کے پیش کے ساتھ: تھوڑا سا بچا ہوا حصہ۔
«يَتَصَابُّهَا» ہاء سے پہلے باء کی تشدید کے ساتھ: یعنی اسے جمع کرتا ہے۔
«الْكَظِيظُ»: بہت زیادہ بھرا ہوا۔
«قَرِحَتْ» قاف کے زبر اور راء کے زیر کے ساتھ: یعنی ان میں زخم ہو گئے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 215 (2967) (14).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 498
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: أخْرَجَتْ لَنَا عَائِشَةُ رضي الله عنها كِسَاءً وَإزارًا غَلِيظًا، قالَتْ: قُبِضَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في هَذَيْنِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے سامنے ایک چادر اور ایک موٹا تہبند نکالا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح انہی دو (کپڑوں) میں قبض کی گئی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 498]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 190 (5818)، ومسلم 6/ 145 (2080) (35) عن أبي بردة بن أبي موسى الأشعري، وليس عن أبيه.

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - قَالَ: إنِّي لأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ في سَبِيلِ الله، وَلَقَدْ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا لَنَا طَعَامٌ إِلاَّ وَرَقُ الْحُبْلَةِ، وَهذَا السَّمُرُ، حَتَّى إنْ كَانَ أحَدُنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خَلْطٌ. متفقٌ عَلَيْهِ. «الحُبْلَة» بضم الحاء المهملة وإسكان الباءِ الموحدةِ: وَهِيَ وَالسَّمُرُ، نَوْعَانِ مَعْرُوفَانِ مِنْ شَجَرِ الْبَادِيَةِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بے شک میں عربوں میں سب سے پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا کرتے تھے، ہمارے پاس حبلہ کے پتوں اور اس سمر (کیکر) کے سوا کوئی کھانا نہ ہوتا، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی (قضائے حاجت میں) اس طرح مینگنیاں کرتا جیسے بکری کرتی ہے، ان میں کوئی آمیزش (چپک) نہ ہوتی۔
(متفق علیہ)
«الْحُبْلَةُ» حاء مہملہ کے پیش اور باء موحدہ کے سکون کے ساتھ: یہ اور سمر صحرا کے درختوں کی دو معروف قسمیں ہیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 121 (6453)، ومسلم 8/ 215 (2966) (12).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں