الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 496
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خرجَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ، فَإذَا هُوَ بأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضي الله عنهم، فَقَالَ: «مَا أَخْرَجَكُمَا مِنْ بُيُوتِكُما هذِهِ السَّاعَةَ؟» قَالا: الجُوعُ يَا رسول الله. قَالَ: «وَأنَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لأخْرَجَنِي الَّذِي أخْرَجَكُما، قُوما» فقَامَا مَعَهُ، فَأتَى رَجُلًا مِنَ الأَنْصَارِ، فَإذَا هُوَ لَيْسَ في بيْتِهِ، فَلَمَّا رَأَتْهُ المَرْأَةُ، قالت: مَرْحَبًا وَأهلًا. فقال لَهَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيْنَ فُلانُ؟» قالت: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لنَا المَاءَ. إِذْ جَاءَ الأَنْصَارِيُّ، فَنَظَرَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَصَاحِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: الحَمْدُ للهِ، مَا أَحَدٌ الْيَوْمَ أكْرَمَ أضْيَافًا مِنِّي، فَانْطَلَقَ فَجَاءهُمْ بِعِذْقٍ فِيهِ بُسْرٌ وَتَمْرٌ وَرُطَبٌ، فَقَالَ: كُلُوا، وَأَخَذَ الْمُدْيَةَ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ وَالْحَلُوبَ» فَذَبَحَ لَهُمْ، فَأكَلُوا مِنَ الشَّاةِ وَمِنْ ذَلِكَ العِذْقِ وَشَرِبُوا. فَلَمَّا أَنْ شَبِعُوا وَرَوُوا قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لأَبي بَكْر وَعُمَرَ رضي الله عنهم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ يَوْمَ القِيَامَةِ، أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ الْجُوعُ، ثُمَّ لَمْ تَرْجِعُوا حَتَّى أصَابَكُمْ هَذَا النَّعيمُ» . رواه مسلم.
قولُهَا: «يَسْتَعْذِبُ» أيْ: يَطْلُبُ المَاءَ العَذْبَ، وَهُوَ الطَّيِّبُ. وَ«العِذْقُ» بكسر العين وإسكان الذال المعجمة: وَهُوَ الكِباسَةُ، وَهِيَ الغُصْنُ. وَ«المُدْيَةُ» بضم الميم وكسرها: هي السِّكِّينُ. وَ«الْحَلُوبُ» : ذاتُ اللَّبَن.
وَالسُّؤالُ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ سُؤَالُ تَعْدِيد النِّعَم لا سُؤَالُ تَوْبيخٍ وتَعْذِيبٍ، والله أعلَمُ.
وَهَذَا الأَنْصَارِيُّ الَّذِي أَتَوْهُ هُوَ، أَبُو الْهَيْثَم بْنُ التَّيِّهَانِ، كَذَا جَاءَ مُبَيَّنًا في رواية الترمذي وغيره.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن یا ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) نکلے تو اچانک آپ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو (باہر) پایا، آپ نے فرمایا: ”اس وقت تم دونوں کو تمہارے گھروں سے کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اور میں بھی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے، اٹھو۔“ چنانچہ وہ دونوں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آپ انصار کے ایک آدمی کے پاس آئے تو وہ اپنے گھر میں موجود نہیں تھا، جب اس کی بیوی نے آپ کو دیکھا تو کہا: خوش آمدید، تشریف لائیے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟“ اس نے کہا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گیا ہے۔ اتنے میں وہ انصاری آ گیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا، پھر کہا: الحمد للہ، آج کسی کے مہمان مجھ سے زیادہ معزز نہیں، پھر وہ گیا اور ان کے پاس کھجوروں کا ایک خوشہ لے آیا جس میں گدری، خشک اور تازہ کھجوریں تھیں، اور کہا: کھائیے، اور اس نے چھری پکڑی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”دودھ والی (بکری ذبح کرنے) سے بچنا۔“ چنانچہ اس نے ان کے لیے (ایک بکری) ذبح کی، تو انہوں نے بکری (کا گوشت) اور اس خوشے سے کھایا اور (پانی) پیا، پھر جب وہ سیر ہو گئے اور سیراب ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن تم سے اس نعمت کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا، تمہیں تمہارے گھروں سے بھوک نے نکالا، پھر تم واپس نہیں لوٹے یہاں تک کہ تمہیں یہ نعمت مل گئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«يَسْتَعْذِبُ»: یعنی میٹھا پانی تلاش کرتا ہے، اور (عذب) عمدہ پانی کو کہتے ہیں۔
«الْعِذْقُ» عین کے زیر اور ذال معجمہ کے سکون کے ساتھ: یہ کِباسہ (خوشہ) ہے، اور وہ (کھجور کی) شاخ ہے۔
«الْمُدْيَةُ» میم کے پیش اور زیر کے ساتھ: چھری۔
«الْحَلُوبُ»: دودھ والی (بکری)۔
اور اس نعمت کے بارے میں سوال نعمتوں کو گنوانے کا سوال ہے، ڈانٹ ڈپٹ اور عذاب کا سوال نہیں، واللہ اعلم۔
اور یہ انصاری جن کے پاس وہ آئے تھے، سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ تھے، ترمذی وغیرہ کی روایت میں اسی طرح وضاحت کے ساتھ آیا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 496]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 116 (2038) (140).
وضاحت: «رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ» : یعنی جامع ترمذی (حدیث 2369) میں، نیز اسے حاکم نے المستدرک (4/131) میں اور بیہقی نے شعب الایمان (حدیث 4602) میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5313
| لتسألن عن هذا النعيم يوم القيامة أخرجكم من بيوتكم الجوع ثم لم ترجعوا حتى أصابكم هذا النعيم |
جامع الترمذي |
3358
| أول ما يسأل عنه يوم القيامة من النعيم أن يقال له ألم نصح لك جسمك ونرويك من الماء البارد |
جامع الترمذي |
3357
| أي النعيم نسأل وإنما هما الأسودان والعدو حاضر وسيوفنا على عواتقنا قال إن ذلك سيكون |
سنن ابن ماجه |
3180
| إياك والحلوب |
رياض الصالحين |
496
|
Riyad al-Salihin Hadith 496 in Urdu