🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

124. باب النهي عن افتراش جلود النمور والركوب عَلَيْهَا
باب: چیتوں کی کھالیں بچھانے اور ان پر سواری کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
عن معاوية - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَرْكَبُوا الخَزَّ وَلاَ النِّمَارَ» حديث حسن، رواه أَبُو داود وغيره بإسناد حسن.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خز (کی زینوں) پر سواری نہ کرو اور نہ چیتوں کی کھالوں پر۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: أخرجه: أحمد 4/ 93، وأبو داود (4129)، والبيهقي 1/ 22.
وضاحت: «الخَزَّ» : خز وہ کپڑے ہیں جو اون اور ریشم (ابریسم) سے بُنے جاتے ہیں، اور ان سے ممانعت عجمیوں کی مشابہت کی وجہ سے ہے، اور اگر خز سے دوسری قسم مراد ہو جو آج کل معروف ہے تو وہ حرام ہے، کیونکہ وہ پوری کی پوری ریشم سے بنی ہوتی ہے۔ (النہایہ 2/28)
«النِّمَارَ» : چیتوں کی کھالیں۔ (النہایہ 5/117)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4129)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4357)
أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 811
وعن أَبي المليح، عن أبيه - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ. رواه أَبُو داود والترمذيُّ والنسائيُّ بأسانِيد صِحَاحٍ.
وفي رواية للترمذي: نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْتَرَشَ.
ابوالملیح اپنے والد (سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں سے منع فرمایا۔
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کو بچھانے سے منع فرمایا۔ [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 811]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4132)، والترمذي (1770 م 2 وم 3)، والنسائي 7/ 176 وفي «الكبرى» ، له (4579).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4132)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (506)
وله شاھد حسن عند البيھقي (1/21)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں