الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. باب النهي عن افتراش جلود النمور والركوب عَلَيْهَا
باب: چیتوں کی کھالیں بچھانے اور ان پر سواری کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 810
عن معاوية - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَرْكَبُوا الخَزَّ وَلاَ النِّمَارَ» حديث حسن، رواه أَبُو داود وغيره بإسناد حسن.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خز (کی زینوں) پر سواری نہ کرو اور نہ چیتوں کی کھالوں پر۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 810]
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: أخرجه: أحمد 4/ 93، وأبو داود (4129)، والبيهقي 1/ 22.
وضاحت: «الخَزَّ» : خز وہ کپڑے ہیں جو اون اور ریشم (ابریسم) سے بُنے جاتے ہیں، اور ان سے ممانعت عجمیوں کی مشابہت کی وجہ سے ہے، اور اگر خز سے دوسری قسم مراد ہو جو آج کل معروف ہے تو وہ حرام ہے، کیونکہ وہ پوری کی پوری ریشم سے بنی ہوتی ہے۔ (النہایہ 2/28)
«النِّمَارَ» : چیتوں کی کھالیں۔ (النہایہ 5/117)
«النِّمَارَ» : چیتوں کی کھالیں۔ (النہایہ 5/117)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4129)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4357)
أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (4357)
أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4129
| لا تركبوا الخز النمار |
رياض الصالحين |
810
|
Riyad al-Salihin Hadith 810 in Urdu