🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

134. باب استحباب إعادة السلام عَلَى من تكرر لقاؤه عَلَى قرب بأن دخل ثم خرج ثُمَّ دخل في الحال، أَو حال بينهما شجرة ونحوهما
باب: جس سے تھوڑی دیر میں بار بار ملاقات ہو اسے دوبارہ سلام کرنے کا استحباب، مثلاً وہ اندر آیا پھر باہر گیا پھر فوراً اندر آ گیا، یا ان دونوں کے درمیان کوئی درخت وغیرہ حائل ہو گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 859
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - في حديثِ المسِيءِ صلاته: أنّه جَاءَ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ، فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَرَجَعَ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نماز کو بُری طرح ادا کرنے والے (شخص) کی حدیث میں روایت ہے کہ وہ آیا اور اس نے نماز پڑھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ”واپس جاؤ اور نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔“ چنانچہ وہ واپس گیا اور نماز پڑھی، پھر آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ ایسا کیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 192 (757)، ومسلم 2/ 10 (397) (45).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 860
وعنه، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا لَقِيَ أَحَدُكُمْ أخَاهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ، فَإنْ حَالَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ، أَوْ جِدَارٌ، أَوْ حَجَرٌ، ثُمَّ لَقِيَهُ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ» . رواه أَبُو داود.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے سلام کرے، پھر اگر ان دونوں کے درمیان کوئی درخت، یا دیوار، یا پتھر حائل ہو جائے، پھر وہ اس سے ملے تو (دوبارہ) اسے سلام کرے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 860]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5200).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت وسنده صحيح كما بينته في (الصحيحة) رقم (186)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (4650)
سند المرفوع صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں