الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. باب الاستئذان وآدابه
باب: اجازت طلب کرنا اور اس کے آداب
حدیث نمبر: 870
عن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الاسْتِئْذَانُ ثَلاثٌ، فَإنْ أُذِنَ لَكَ وَإِلاَّ فَارْجِعْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجازت طلب کرنا تین مرتبہ ہے، اگر تمہیں اجازت مل جائے (تو ٹھیک) ورنہ واپس لوٹ جاؤ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 870]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 870]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 67 (6245)، ومسلم 6/ 177 (2153) (34).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 871
وعن سهلِ بنِ سعدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّمَا جُعِلَ الاسْتِئذَانُ مِنْ أَجْلِ البَصَرِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجازت طلب کرنا نظر ہی کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 871]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 871]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 66 (6241)، ومسلم 6/ 180 (2156) (40).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 872
وعن رِبْعِيِّ بن حِرَاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أنَّهُ اسْتَأذَنَ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ في بيتٍ، فَقَالَ: أألِج؟ فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لِخَادِمِهِ: «أُخْرُجْ إِلَى هَذَا فَعَلِّمهُ الاسْتِئذَانَ، فَقُلْ لَهُ: قُلِ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أأدْخُل؟» فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟ فَأذِنَ لَهُ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فدخلَ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں بنو عامر کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی جبکہ آپ ایک گھر میں تھے، اس نے کہا: کیا میں اندر گھس آؤں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: ”اس کے پاس جاؤ اور اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھاؤ، اس سے کہو: یوں کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“ اس آدمی نے یہ بات سن لی اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 872]
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5177)، والنسائي في «الكبرى» (10148).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5177)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 873
عن كِلْدَةَ بن الحَنْبل - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَلَمْ أُسَلِّمْ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «ارْجِعْ فَقُلْ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا کلدہ بن حنبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سلام کیے بغیر آپ کے پاس اندر چلا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 873]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5176)، والترمذي (2710)، والنسائي في «الكبرى» (6735).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5176)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4671)
أخرجه الترمذي (2710 وسنده حسن)
َدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ
مشكوة المصابيح (4671)
أخرجه الترمذي (2710 وسنده حسن)
َدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ