🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

212. باب فضل قيام الليل
باب: قیام اللیل (تہجد) کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1170
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُفْطِرُ مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لاَ يَصُومَ مِنْهُ، وَيَصُومُ حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لاَ يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا، وَكَانَ لاَ تَشَاءُ أَنْ تَرَاهُ مِنَ اللَّيلِ مُصَلِّيًا إِلاَّ رَأيْتَهُ، وَلاَ نَائِمًا إِلاَّ رَأيْتَهُ. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینے میں (اتنے دن) روزہ نہ رکھتے کہ ہم سمجھتے آپ اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے، اور (کبھی اتنے) روزے رکھتے کہ ہم سمجھتے آپ اس مہینے میں کوئی روزہ نہیں چھوڑیں گے، اور (آپ کا حال یہ تھا کہ) اگر تم آپ کو رات میں نماز پڑھتے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے، اور سوتے ہوئے دیکھنا چاہتے تو بھی دیکھ لیتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1170]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 65 (1141).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي إحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً - تَعْنِي في اللَّيلِ - يَسْجُدُ السَّجْدَةَ مِنْ ذَلِكَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أحَدُكُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأسَهُ، وَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلاَةِ الفَجْرِ، ثُمَّ يَضْطَجِعُ عَلَى شِقِّهِ الأيْمَنِ حَتَّى يَأتِيَهُ المُنَادِي للصَلاَةِ. رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتیں پڑھتے تھے، ان کی مراد رات کی نماز تھی، ان میں سے (ہر) سجدہ اتنی دیر کا کرتے جتنی دیر میں تم میں سے کوئی سر اٹھانے سے پہلے پچاس آیتیں پڑھ لے، اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے یہاں تک کہ نماز کے لیے بلانے والا (مؤذن) آپ کے پاس آتا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 61 (1123).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1172
وعنها، قالت: مَا كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَزيدُ - في رَمَضَانَ وَلاَ في غَيْرِهِ - عَلَى إحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً: يُصَلِّي أرْبَعًا فَلاَ تَسْألْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي أرْبَعًا فَلاَ تَسْألْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي ثَلاثًا. فَقُلتُ: يَا رسولَ اللهِ، أتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ؟ فَقَالَ: «يَا عَائِشَة، إنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ وَلاَ يَنَامُ قَلْبِي» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے: چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبی اور لمبائی کے بارے میں نہ پوچھو، پھر چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبی اور لمبائی کے بارے میں نہ پوچھو، پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1172]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 66 (1147)، ومسلم 2/ 166 (738) (125).
وضاحت: «وَلَا يَنَامُ قَلْبِي» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ انبیاء صلوات اللہ وسلامہ علیہم کی خصوصیات میں سے ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/221)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1173
وعنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَنَامُ أوّلَ اللَّيلِ، وَيَقُومُ آخِرَهُ فَيُصَلِّي. متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے شروع میں سو جاتے اور اس کے آخری حصے میں اٹھ کر نماز پڑھتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 66 (1146)، ومسلم 2/ 167 (739) (129).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1174
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - لَيْلَةً، فَلَمْ يَزَلْ قائِمًا حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْر سوءٍ! قيلَ: مَا هَمَمْتَ؟ قَالَ: هَمَمْتُ أَنْ أجِلْسَ وَأدَعَهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر کھڑے رہے کہ میں نے ایک برے کام کا ارادہ کر لیا! پوچھا گیا: آپ نے کس چیز کا ارادہ کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے ارادہ کیا کہ بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اکیلا) چھوڑ دوں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (103). أخرجه: البخاري 2/ 64 (1135)، ومسلم 2/ 186 (773) (204).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 103 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1175
وعن حذيفة - رضي الله عنه - قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ لَيْلَةٍ فَافْتَتَحَ البَقرَةَ، فَقُلْتُ: يَرْكَعُ عِنْدَ المائَةِ، ثُمَّ مَضَى، فقلتُ: يُصَلِّي بِهَا في رَكْعَةٍ فَمَضَى، فقلتُ: يَرْكَعُ بِهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَاءَ فَقَرَأَهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَهَا، يَقرَأُ مُتَرَسِّلًا: إِذَا مَرَّ بآيةٍ فِيهَا تَسبيحٌ سَبَّحَ، وَإذَا مَرَّ بسُؤَالٍ سَأَلَ، وَإذَا مَرَّ بتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ، ثُمَّ رَكَعَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ العَظِيمِ» فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ» ثُمَّ قَامَ طَويلًا قَريبًا مِمَّا رَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى» فَكَانَ سجُودُهُ قَريبًا مِنْ قِيَامِهِ. رواه مسلم.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ بقرہ شروع کی، میں نے (دل میں) کہا: سو آیات پر رکوع کریں گے، پھر آپ آگے بڑھ گئے، میں نے کہا: اسے (پوری) ایک رکعت میں پڑھیں گے، آپ آگے بڑھتے گئے، میں نے کہا: اسے (ختم کر کے) رکوع کریں گے، پھر آپ نے سورۂ نساء شروع کی اور اسے پڑھا، پھر سورۂ آل عمران شروع کی اور اسے پڑھا، آپ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے: جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو تسبیح کرتے، اور جب کسی سوال (والی آیت) سے گزرتے تو سوال کرتے، اور جب کسی پناہ مانگنے (والی آیت) سے گزرتے تو پناہ مانگتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور کہنے لگے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» (پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے)، آپ کا رکوع تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا، پھر آپ نے کہا: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» (اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے)، پھر آپ دیر تک کھڑے رہے، تقریباً اتنی دیر جتنی دیر رکوع کیا تھا، پھر سجدہ کیا اور کہا: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» (پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے)، آپ کا سجدہ (بھی) تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1175]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (102). أخرجه: مسلم 2/ 186 (772) (203).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 102 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1176
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: سُئِلَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - أيُّ الصَّلاَةِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «طُولُ القُنُوتِ» . رواه مسلم.
المراد بـ «القنوتِ» : القِيام.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبے قنوت والی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«القنوت» سے مراد قیام ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1176]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 175 (756) (165).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1177
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أحَبُّ الصَّلاةِ إِلَى اللهِ صَلاةُ دَاوُدَ، وَأحَبُّ الصِّيَامِ إِلَى اللهِ صِيَامُ دَاوُدَ، كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيلِ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ وَيَصُومُ يَومًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب سے محبوب نماز داود (علیہ السلام) کی نماز ہے، اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب روزہ داود (علیہ السلام) کا روزہ ہے، وہ آدھی رات سوتے، تہائی رات قیام کرتے اور (پھر) چھٹا حصہ سوتے، اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 195 (3420)، ومسلم 3/ 165 (1195) (189).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1178
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ في اللَّيْلِ لَسَاعَةً، لاَ يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ يَسْألُ الله تَعَالَى خَيْرًا مِنْ أمْرِ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، إِلاَّ أعْطَاهُ إيَّاهُ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک رات میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی مسلمان آدمی اسے اس حال میں پا لے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کے معاملے کی کوئی بھلائی مانگ رہا ہو تو اللہ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے، اور یہ (گھڑی) ہر رات ہوتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 175 (757) (166).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1179
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا قَامَ أحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَفْتَتِحِ الصَّلاَةَ بركْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو (تہجد کے لیے) اٹھے تو نماز کا آغاز دو ہلکی رکعتوں سے کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 184 (768) (198).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلات: وهو عند غير مسلم عن أبي هريرة مرفوعا من فعله ﷺ وهو الصواب وأما من قوله فشاذ كما حققته في (ضعيف أبي داود) رقم (240)
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں