🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

212. باب فضل قيام الليل
باب: قیام اللیل (تہجد) کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1180
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ افْتَتَحَ صَلاَتَهُ بِرَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ. رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے تو اپنی نماز دو ہلکی رکعتوں سے شروع کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 184 (767) (197).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1181
وعنها رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا فَاتَتْهُ الصَّلاةُ مِن اللَّيْلِ مِنْ وَجَعٍ أَوْ غَيْرِهِ، صَلَّى مِنَ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشرَةَ ركْعَةً. رواه مسلم.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز جب کسی تکلیف وغیرہ کی وجہ سے رہ جاتی تو آپ دن میں بارہ رکعتیں پڑھ لیتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (155). أخرجه: مسلم 2/ 171 (746) (140).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 155 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1182
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ، أَوْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ، فَقَرَأَهُ فيما بَيْنَ صَلاَةِ الفَجْرِ وصلاة الظُّهْرِ، كُتِبَ لَهُ كَأنَّمَا قَرَأهُ مِنَ اللَّيْلِ» . رواه مسلم.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے (رات کے) وظیفے یا اس کے کچھ حصے سے سویا رہ جائے، پھر اسے فجر کی نماز اور ظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لے تو اس کے لیے ایسا ہی لکھا جاتا ہے گویا اس نے اسے رات ہی کو پڑھا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (153). أخرجه: مسلم 2/ 171 (747) (142). قال النووي في شرح صحيح مسلم 3/ 226 (747): «وفي الحديث استحباب المحافظة على الأوراد، وأنها إذا فاتت تقضى» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 153 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1183
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «رَحِمَ اللهُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّى وَأيْقَظَ امْرَأَتَهُ، فَإنْ أبَتْ نَضَحَ في وَجْهِهَا المَاءَ، رَحِمَ اللهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّتْ وَأيْقَظَتْ زَوْجَهَا، فَإن أبَى نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ المَاءَ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھا، نماز پڑھی اور اپنی بیوی کو جگایا، اگر وہ (اٹھنے سے) انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔ اللہ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھی، نماز پڑھی اور اپنے شوہر کو جگایا، اگر وہ انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1308) و(1450)، وابن ماجه (1336)، والنسائي 3/ 205.
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 1308)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1230)
أخرجه النسائي (1611 وسنده حسن) ابن عجلان صرح بالسماع عند النسائي (1611) والحديث الآتي (1450)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1184
وعنه وعن أَبي سعيدٍ رضي الله عنهم، قالا: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا - أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا، كُتِبَا في الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے اور سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی رات کو اپنی بیوی کو جگائے اور وہ دونوں نماز پڑھیں - یا (فرمایا:) دونوں اکٹھے دو رکعتیں پڑھیں - تو وہ دونوں (اللہ کا) کثرت سے ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھ دیے جاتے ہیں۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1309).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1309)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1335)،يأتي (1451)
الأعمش مدلس وعنعن وللحديث طرق ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 54

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1185
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا نَعَسَ أحَدُكُمْ في الصَّلاَةِ، فَلْيَرْقُدْ حَتَّى يَذْهَبَ عَنْهُ النَّوْمُ، فَإنَّ أحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى وَهُوَ نَاعِسٌ، لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو وہ سو جائے یہاں تک کہ اس کی نیند دور ہو جائے، کیونکہ تم میں سے کوئی جب اونگھ کی حالت میں نماز پڑھتا ہے تو ہو سکتا ہے وہ استغفار (دعا) کرنے لگے اور (بے دھیانی میں) اپنے آپ کو برا بھلا کہہ بیٹھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (147). أخرجه: البخاري 1/ 63 (212)، ومسلم 2/ 190 (786) (222).
وضاحت: «يَسْتَغْفِرُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قاضی (عیاض) نے کہا: یہاں «يستغفر» کا معنی ہے: دعا کرتا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/265)
یہ حدیث نمبر 147 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1186
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا قَامَ أحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ، فَاسْتَعْجَمَ القُرْآنَ عَلَى لِسَانِهِ، فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ، فَلْيَضْطَجِع» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو (نماز کے لیے) کھڑا ہو اور قرآن اس کی زبان پر اٹکنے لگے اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے تو وہ لیٹ جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1186]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 190 (787) (223).
وضاحت: «فَاسْتَعْجَمَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی (قرآن پڑھنا اس پر) بند ہو جائے اور اونگھ کے غلبے کی وجہ سے اس کی زبان اس پر نہ چلے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/266)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں