🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1305
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «عَيْنَانِ لاَ تَمسُّهُمَا النَّارُ: عَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ، وَعَيْنٌ بَاتَتْ تَحْرُسُ في سَبيلِ اللهِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دو آنکھیں ایسی ہیں جنہیں (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی: ایک وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے روئی، اور ایک وہ آنکھ جس نے اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1639).
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3829) ، التعليق الرغيب (2 / 153) (الترمذي 1639)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1306
وعن زيد بن خالد - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ جَهَّزَ غَازيًا فِي سَبيلِ اللهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازيًا في أهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں کسی غازی کو (سامانِ جہاد دے کر) تیار کیا تو یقیناً اس نے (خود) جہاد کیا، اور جو کسی غازی کے پیچھے اس کے گھر والوں کی بھلائی کے ساتھ دیکھ بھال کرتا رہا تو یقیناً اس نے بھی جہاد کیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1306]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (177). أخرجه: البخاري 4/ 32 (2843)، ومسلم 6/ 41 (1895) (135).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 177 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1307
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْضَلُ الصَّدَقَاتِ ظِلُّ فُسْطَاطٍ في سَبِيلِ اللهِ وَمَنيحَةُ خَادِمٍ في سَبِيلِ اللهِ، أَوْ طَرُوقَةُ فَحلٍ في سَبِيلِ اللهِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے افضل صدقے یہ ہیں: اللہ کی راہ میں خیمے کا سایہ (مہیا کرنا)، اللہ کی راہ میں کوئی خادم عطیہ کر دینا، یا اللہ کی راہ میں جفتی کے قابل (جوان) اونٹنی دے دینا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1627)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: حسن انظر ما قبله (1626) (الترمذي 1627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1308
وعن أنس - رضي الله عنه: أن فَتَىً مِنْ أسْلَمَ، قَالَ: يَا رسولَ اللهِ، إنِّي أُرِيدُ الغَزْوَ وَلَيْسَ مَعِيَ مَا أَتَجهَّزُ بِهِ، قَالَ: «ائْتِ فُلانًا فَإنَّهُ قَدْ كَانَ تَجَهَّزَ فَمَرِضَ» فَأتَاهُ، فَقَالَ: إنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُقْرِئُكَ السَّلاَمَ، ويقول: أعْطِني الَّذِي تَجَهَّزْتَ بِهِ. قَالَ: يَا فُلاَنَةُ، أعْطِيهِ الَّذِي كُنْتُ تَجَهَّزْتُ بِهِ، وَلاَ تَحْبِسِي عَنْهُ شَيْئًا، فَوَاللهِ لاَ تَحْبِسِي مِنْهُ شَيْئًا فَيُبَارَكَ لَكِ فِيهِ. رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کے ایک نوجوان نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن میرے پاس وہ سامان نہیں جس سے میں (جہاد کی) تیاری کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں شخص کے پاس جاؤ، اس نے (جہاد کی) تیاری کی تھی پھر وہ بیمار ہو گیا۔“ چنانچہ وہ اس کے پاس آیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں: مجھے وہ سامان دے دو جس سے تم نے تیاری کی تھی۔ اس نے (اپنی بیوی سے) کہا: اے فلانی! اسے وہ سامان دے دو جو میں نے (جہاد کے لیے) تیار کیا تھا، اور اس میں سے کوئی چیز روک کر نہ رکھنا، اللہ کی قسم! تم اس میں سے کوئی چیز نہ روکو، تاکہ تمہارے لیے اس میں برکت دی جائے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (176). أخرجه: مسلم 6/ 41 (1894) (134).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 176 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1309
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بَعَثَ إِلَى بَنِي لَحْيَانَ، فَقَالَ: «لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أحَدُهُمَا، وَالأجْرُ بَيْنَهُمَا» . رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: «لِيَخْرُجَ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ» ثُمَّ قَالَ للقاعد: «أيُّكُمْ خَلَفَ الخَارِجَ في أهْلِهِ وَمَالِهِ بِخيْرٍ كَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أجْرِ الخَارِجِ» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو لحیان کی طرف (ایک لشکر) بھیجا اور فرمایا: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک (جہاد کے لیے) نکلے، اور اجر دونوں کے درمیان (مشترک) ہوگا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک آدمی نکلے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے رہنے والے سے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی (جہاد کے لیے) نکلنے والے کے گھر والوں اور اس کے مال کی بھلائی کے ساتھ دیکھ بھال کرے گا، اسے نکلنے والے کے اجر کا آدھا ملے گا۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 42 (1896) (137) و(138).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1310
وعن البَراءِ - رضي الله عنه - قَالَ: أتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلٌ مُقَنَّعٌ بالحَدِيدِ، فَقَالَ: يَا رسولَ اللهِ، أُقَاتِلُ أَوْ أُسْلِمُ؟ قَالَ: «أَسْلِمْ، ثُمَّ قَاتِلْ» . فَأسْلَمَ، ثُمَّ قَاتَلَ فَقُتِلَ. فَقَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «عَمِلَ قَلِيلًا وَأُجِرَ كَثِيرًا» . متفقٌ عَلَيْهِ. وهذا لفظ البخاري.
سیدنا براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا جو لوہے (کے ہتھیاروں) میں چھپا ہوا تھا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں (پہلے) لڑائی کروں یا اسلام قبول کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام قبول کرو، پھر لڑائی کرو۔“ چنانچہ اس نے اسلام قبول کیا، پھر لڑا اور شہید ہو گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے عمل تھوڑا کیا اور اجر بہت پایا۔“
(متفق علیہ)
(اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 24 (2808)، ومسلم 6/ 43 (1900) (144).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1311
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا أَحَدٌ يَدْخُلُ الجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَى الأرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِلاَّ الشَّهِيدُ، يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا، فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ؛ لِمَا يَرَى مِنَ الكَرَامَةِ» .
وفي رواية: «لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی بھی جنت میں داخل ہو جاتا ہے وہ یہ پسند نہیں کرتا کہ دنیا کی طرف لوٹے، خواہ زمین پر جو کچھ ہے وہ سب اسی کا ہو، سوائے شہید کے؛ وہ تمنا کرتا ہے کہ دنیا کی طرف لوٹے اور دس مرتبہ قتل کیا جائے، اس عزت و اکرام کی وجہ سے جو وہ (شہادت پر) دیکھتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”اس شہادت کی فضیلت کی وجہ سے جو وہ دیکھتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 26 (2817)، ومسلم 6/ 35 (1877) (108) و(109).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1312
وعن عبدِ الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَغْفِرُ اللهُ لِلْشَّهِيدِ كُلَّ شَيْءٍ إِلاَّ الدَّيْنَ» . رواه مسلم.
وفي روايةٍ له: «القَتْلُ في سبيلِ اللهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شيءٍ إلاَّ الدَّيْن» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ شہید کا ہر گناہ معاف کر دیتا ہے سوائے قرض کے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اللہ کی راہ میں قتل ہونا ہر چیز کا کفارہ بن جاتا ہے سوائے قرض کے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 38 (1886) (119) و(120).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1313
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَامَ فِيهِم فَذَكَرَ أنَّ الجِهَادَ في سَبيلِ اللهِ، وَالإيمَانَ بِاللهِ، أفْضَلُ الأعْمَالِ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رسولَ اللهِ، أرأيْتَ إنْ قُتِلْتُ في سَبيلِ اللهِ، أتُكَفَّرُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ لهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «نَعَمْ، إنْ قُتِلْتَ في سَبيلِ الله وَأنْتَ صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌ غَيْرُ مُدْبِرٍ» ، ثُمَّ قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «كيْفَ قُلْتَ؟» قَالَ: أرَأيْتَ إنْ قُتِلْتُ في سَبيلِ اللهِ، أتُكَفَّرُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «نَعَمْ، وَأنْتَ صَابرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌ غَيرُ مُدْبِرٍ، إِلاَّ الدَّيْنَ فَإنَّ جِبْريلَ - عليه السلام - قَالَ لِي ذَلِكَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (صحابہ) کے درمیان (خطبہ دینے) کھڑے ہوئے اور ذکر فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد اور اللہ پر ایمان سب سے افضل اعمال ہیں۔ تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ مٹا دیے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہاں، اگر تم اللہ کی راہ میں اس حال میں قتل کیے جاؤ کہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو، پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ اس نے عرض کیا: بتائیے اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ مٹا دیے جائیں گے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جبکہ تم صبر کرنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، آگے بڑھنے والے ہو، پیٹھ پھیرنے والے نہ ہو، سوائے قرض کے، کیونکہ جبریل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (217). أخرجه: مسلم 6/ 37 (1885) (117).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 217 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1314
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: أيْنَ أنَا يَا رسول الله إنْ قُتِلْتُ؟ قَالَ: «في الجَنَّةِ» فَألْقَى تَمَرَاتٍ كُنَّ فِي يَدِهِ، ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر میں قتل کر دیا جاؤں تو میں کہاں ہوں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں۔“ تو اس نے وہ کھجوریں پھینک دیں جو اس کے ہاتھ میں تھیں، پھر لڑا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (89). أخرجه: البخاري 5/ 121 (4044)، ومسلم 6/ 43 (1899) (143). وفي الحديث: ثبوت الجنة للشهيد.
وضاحت: یہ حدیث نمبر 89 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں