الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
266. باب تحريم سب المسلم بغير حق
باب: مسلمان کو ناحق گالی دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1559
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «سِبَابُ المُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتالُهُ كُفْرٌ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1559]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 19 (48)، ومسلم 1/ 57 (64) (116).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1560
وعن أَبي ذرٍ - رضي الله عنه: أنهُ سَمِعَ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لاَ يَرْمِي رَجُلٌ رَجُلًا بِالفِسْقِ أَوِ الكُفْرِ، إِلاَّ ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ، إنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كذَلِكَ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی آدمی کسی آدمی پر فسق یا کفر کی تہمت نہیں لگاتا مگر وہ (تہمت) اسی پر لوٹ آتی ہے، اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1560]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 18 (6045).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1561
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «المُتَسَابَّانِ مَا قَالاَ فَعَلَى البَادِي منهُمَا حَتَّى يَعْتَدِي المَظْلُومُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دو آدمی جو کچھ کہیں اس (کا گناہ) ان میں سے ابتدا کرنے والے پر ہے، جب تک مظلوم زیادتی نہ کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1561]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 20 (2587) (68).
وضاحت: «حَتَّى يَعْتَدِيَ المَظْلُومُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ دو آدمیوں سے ہونے والی گالی گلوچ کا سارا گناہ ان میں سے ابتدا کرنے والے کے ساتھ خاص ہے، سوائے اس کے کہ دوسرا بدلہ لینے کی حد سے تجاوز کرے اور ابتدا کرنے والے کو اس سے زیادہ کہے جتنا اس نے اسے کہا تھا۔ اور اس میں بدلہ لینے کا جواز ہے، اس کے باوجود صبر اور معاف کرنا افضل ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/315)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1562
وعنه، قَالَ: أُتِيَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِرَجُلٍ قَدْ شرِبَ قَالَ: «اضربوهُ» قَالَ أَبُو هريرةَ: فَمِنَّا الضارِبُ بيَدِهِ، والضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، والضَّارِبُ بِثَوْبِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعْضُ القَوْمِ: أخْزَاكَ اللهُ! قَالَ: «لا تَقُولُوا هَذَا، لا تُعِينُوا عَلَيْهِ الشَّيْطَان» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مارو۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا، کوئی اپنے جوتے سے مارنے والا اور کوئی اپنے کپڑے سے مارنے والا۔ جب وہ واپس جانے لگا تو بعض لوگوں نے کہا: اللہ تجھے رسوا کرے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1562]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 196 (6777).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1563
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَهُ بِالزِّنَى يُقَامُ عَلَيْهِ الحَدُّ يَومَ القِيَامَةِ، إِلاَّ أَنْ يَكُونَ كَمَا قَالَ» . متفق عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگائی، قیامت کے دن اس پر حد قائم کی جائے گی، سوائے اس کے کہ وہ (غلام) ویسا ہی ہو جیسا اس نے کہا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1563]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1563]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 218 (6858)، ومسلم 5/ 92 (1660) (37).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)