الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
284. باب تحريم مطل الغني بحقٍّ طلبه صاحبه
باب: مالدار کا حق دار کے مطالبے پر اس کا حق ادا کرنے میں ٹال مٹول کرنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1611
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَطْلُ الغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُتْبعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَع» . متفق عَلَيْهِ.
معنى «أُتبع» : أُحِيل.
معنى «أُتبع» : أُحِيل.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار کا (حق کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تم میں سے کسی (کے قرض) کو کسی مالدار کے حوالے کیا جائے تو وہ (اس حوالے کو) قبول کر لے۔“
(متفق علیہ)
«أُتْبِعَ» کا معنی ہے: حوالہ کیا جائے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1611]
(متفق علیہ)
«أُتْبِعَ» کا معنی ہے: حوالہ کیا جائے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1611]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 123 (2287)، ومسلم 5/ 34 (1564) (33).
وضاحت: «أُتْبِعَ» : امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محدثین اسے «اتَّبَعَ» تاء کی تشدید کے ساتھ کہتے ہیں، اور یہ غلط ہے، درست «أُتْبِعَ» تاء کے سکون کے ساتھ افعل کے وزن پر ہے۔“ (معالم السنن 3/56) اور ان کا باقی کلام بھی ضرور دیکھیے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)