🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

285. باب كراهة عود الإنسان في هبة لَمْ يُسلِّمها إِلَى الموهوب لَهُ وفي هبة وهبها لولده وسلمها أَوْ لَمْ يسلمها وكراهة شرائه شَيْئًا تصدّق بِهِ من الَّذِي تصدق عَلَيْهِ أَوْ أخرجه عن زكاة أَوْ كفارة ونحوها وَلاَ بأس بشرائه من شخص آخر قَدْ انتقل إِلَيْهِ
باب: انسان کا ایسے ہبہ میں رجوع کرنا مکروہ ہے جو اس نے موہوب لہ (جسے ہبہ کیا گیا) کے سپرد نہیں کیا، اور اس ہبہ میں بھی جو اس نے اپنی اولاد کو دیا ہو خواہ سپرد کیا ہو یا نہ کیا ہو، اور جو چیز صدقہ کی ہو یا زکاۃ یا کفارہ وغیرہ میں نکالی ہو اسے اسی شخص سے خریدنا مکروہ ہے جس پر صدقہ کیا تھا، البتہ اگر وہ چیز کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں منتقل ہو چکی ہو تو اس سے خریدنے میں کوئی حرج نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الَّذِي يَعُودُ في هِبَتِهِ كَالكَلْبِ يَرْجِعُ في قَيْئِهِ» . متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية: «مَثَلُ الَّذِي يَرْجِعُ في صَدَقَتِهِ، كَمَثَلِ الكَلْبِ يَقِيءُ، ثُمَّ يَعُودُ في قَيْئِهِ فَيَأكُلُهُ» .
وفي روايةٍ: «العائِدُ في هِبَتِهِ كالعائِدِ في قَيْئِهِ» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہبہ میں رجوع کرنے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے میں لوٹ جاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”اپنے صدقے میں رجوع کرنے والے کی مثال اس کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی قے کی طرف لوٹ کر اسے کھا لیتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”اپنے ہبہ میں رجوع کرنے والا اپنی قے میں لوٹنے والے کی طرح ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 215 (2621) و(2622)، ومسلم 5/ 63 (1622) (5) و(8).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1613
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ في سَبيلِ اللهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِندَهُ، فَأَرَدْتُ أن أشْتَرِيَهُ، وَظَنَنْتُ أنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لاَ تَشْتَرِهِ وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ وإنْ أعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ؛ فَإنَّ العَائِدَ في صَدَقَتِهِ كَالعَائِدِ في قَيْئِهِ» . متفق عَلَيْهِ. قَوْله: «حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبيلِ الله» مَعنَاهُ: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى بَعْضِ المُجَاهِدِينَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا (کسی کو) سواری کے لیے دیا، تو جس کے پاس وہ تھا اس نے اسے ضائع کر دیا (یعنی اس کی دیکھ بھال نہ کی)، میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا اور میرا خیال تھا کہ وہ اسے سستا بیچ دے گا، تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ نے فرمایا: ”اسے مت خریدو اور اپنے صدقے میں رجوع نہ کرو، اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم میں دے دے، کیونکہ اپنے صدقے میں رجوع کرنے والا اپنی قے میں لوٹنے والے کی طرح ہے۔“
(متفق علیہ)
ان کا قول: «حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ» اس کا معنی ہے: میں نے وہ گھوڑا کسی مجاہد کو صدقہ کر دیا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 157 (1490)، ومسلم 5/ 62 (1620) (1) و(2).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں