سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ: الصَّلاَةِ بَعْدَ الدُّعَاءِ
باب: استسقاء میں دعا مانگنے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1520
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قال: أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ وَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ , ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ" , قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ فِي الْحَدِيثِ: وَقَرَأَ فِيهِمَا.
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کی غرض سے نکلے، تو آپ نے لوگوں کی جانب اپنی پیٹھ پھیری، اور قبلہ رخ کھڑے ہو کر اللہ سے دعا کی، اور اپنی چادر الٹی، پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ابن ابی ذئب کہتے ہیں: حدیث میں یہ بھی ہے: «وقرأ فيهما» ”اور ان دونوں میں قرأت کی“۔ [سنن نسائي/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1520]
حضرت عباد بن تمیم نے اپنے چچا (حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ) سے سنا، جو کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بارش کی دعا کرنے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کے وقت لوگوں کی طرف پیٹھ کر لی (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخِ مبارک قبلہ کی طرف تھا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر بھی الٹائی تھی، پھر (دعا کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں اور ان دونوں میں قراءت بھی کی۔ [سنن نسائي/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1506 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه