🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 547
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 547
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ: لَمَّا جَاءَ نَعِيُّ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْنَعُوا لآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا , فَقَدْ جَاءَهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جعفر بن طالب رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ انہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة" برقم: 141، 142، 143، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1381، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3132، والترمذي فى «جامعه» برقم: 998، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1610، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7196، 7197، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1850، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1776، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6801»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حدیث نمبر 548
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 548
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ: " مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَغَلامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَحَمَلَنَا عَلَى دَابَّةٍ فَكُنَّا ثَلاثَةً" .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کر لیا تو ہم تین افراد ہو گئے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده جيد وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6791، والبزار فى «مسنده» برقم: 2246، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14783، 14786، 14788»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حدیث نمبر 549
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 549
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ فَهْمٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَنَحَرَ لَنَا جَزُورًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُلْقِي اللَّحْمَ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ" .
مسعر بن کدام بیان کرتے ہیں: فہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی نے یہ بات بیان کی ہے، ہم لوگ مزدلفہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے ہمارے لیے ایک اونٹ ذبح کروایا، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بولے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جاتا تھا، اور یہ بات بھی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده ضعيف فى جهالة وأخرجه والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7189 7190 والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 6623 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3308 وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1768، برقم: 1774، برقم: 1781، برقم: 1784»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حدیث نمبر 550
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 550
حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالْقِثَّاءِ" .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی کے ساتھ کھجور کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5440، 5447، 5449، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2043، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3835، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1844، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2102، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3325، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14752، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1765، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1025، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6798، والبزار فى «مسنده» برقم: 2240، 2247، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25043، والترمذي فى "الشمائل" برقم: 197»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں