Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

12. بَابُ كِتَابَةِ الْأَحَادِيثِ عَلَى يَدِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ اللَّهُ وَذِكْرِ رَحْمَةِ اللَّهِ عَلَى الْأُمَّةِ
باب عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا احادیث کو قلم بند کرنا اور امت پر اللہ کی رحمت کے بیان کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 63
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَاتِمٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خُثَيْمٍ يُحَدِّثُ , عَنْ بَعْضِ وَلَدِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى ، فَحَدَّثَهُ بِأَحَادِيثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا عُمَرُ بِقَرَاطِيسَ وَدَوَاةٍ وَكَتَبَ أَحَادِيثَهُ، وَكَانَ فِيهَا حَدِيثٌ حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أُمَّتِي الأُمَّةُ الْمَرْحُومَةُ، جُعِلَ عَذَابُهَا فِي الدُّنْيَا، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أُتِيَ بِأَهْلِ الأَدْيَانِ، فَأُعْطِيَ كُلُّ رَجُلٍ رَجُلا، فَقِيلَ: هَذَا فِدَاؤُكَ مِنَ النَّارِ" .
طلحہ بن عبید اللہ کے کسی بیٹے نے بیان کیا میں عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس تھا کہ ان کے ہاں ابو بردہ بن ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوں نے اپنے باپ کے واسطہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان کیں تو عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے کاغذ اور دوات منگوا کر ان احادیث کو لکھا اور ان احادیث میں یہ حدیث بھی تھی کہ ابو بردہ نے کہا، مجھے میرے باپ نے بیان کیا، انہوں نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میری امت پر اللہ کی رحمت ہے اس کا عذاب دنیا میں (فتنوں وغیرہ کی شکل میں) ہے جب قیامت کا دن ہوگا تو دیگر ادیان کو مانے والے لائے جائیں گے، اور اللہ تعالی ہر آدمی کو ایک (کافر) آدمی دیں گے اور ان سے کہا جائے گا یہ تیرے بدلے آگ میں جائے گا۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن أبي بردة/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، التوبة، باب قبول توبة القاتل وان كثر قتله 2767، سنن ابي داود، الفتن، والملاحم، باب ما يرجى اخي القتل 4278، و صححه الحاكم: 444/4 ووافقه الذهبي .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں