Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

2. بَابُ بَيَانِ النَّهْيِ عَنِ أَدَاءِ الصَّدَقَاتِ بِطُرُقٍ جَدِيدَةٍ وَمُشَابَهَتِهَا لِلْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ «وَقَالُوا مَا فِي بُطُونِ هَذِهِ الْأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِذُكُورِنَا»
باب صدقات کی ادائیگی میں نئے طریقوں سے منع اور قرآن کی آیت «وقالوا ما في بطون هذه الأنعام خالصة لذكورنا» سے مشابہت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ إِلَيْهِ فِي خِلافَتِهِ: اكْتُبْ إِلَيَّ بِنُسْخَةِ صَدَقَةِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِنُسْخَةِ وُلاتِهَا، وَارْفَعْ فِي أَنْسَابِهِمْ، وَاكْتُبْ إِلَيَّ الْحَدِيثَ الَّذِي حَدَّثْتَنِي عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ: قَالَ أُسَامَةُ: قُلْتُ لأَبِي بَكْرٍ: وَكَيْفَ حَدِيثُهُ عَنْهَا؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ حِينَ رَأَتْ مَا أَحْدَثَ النَّاسُ فِي صَدَقَاتِهِمْ، قَالَتْ:" يَا سُبْحَانَ اللَّهِ! مَا أَشْبَهَهُ بِمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فِي كِتَابِهِ: وَقَالُوا مَا فِي بُطُونِ هَذِهِ الأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَإِنْ يَكُنْ مَيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَكَاءُ سورة الأنعام آية 139" .
اسامہ بن زید سے مروی ہے ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم نے انہیں بتایا کہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اپنی خلافت میں انہیں لکھ بھیجا کہ مجھے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ، اس کے حق داروں کی نسبت وضاحت سے لکھ بھیجیں اور وہ حدیث بھی لکھ دیں جو آپ نے مجھے عمرہ کے واسطہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان فرمائی۔ اسامہ نے کہا میں نے ابو بکر سے پوچھا عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث کونسی ہے؟ تو ابوبکر نے کہا مجھے عمرہ بنت عبد الرحمن نے حدیث بیان کی اس نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو جب لوگوں نے صدقات کی ادائیگی میں نئے طریقے رائج کر لیے، فرماتے سنا اللہ پاک ہے! یہ کام اللہ کی کتاب میں موجود اللہ تعالی کے اس فرمان: اور انہوں نے کہا جو ان چوپاؤں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام کیا ہوا ہے اور اگر وہ مردہ ہو تو وہ سب اس میں شریک ہیں [الانعام: 139] سے کسی روہ قدر مشابہت رکھتا ہے۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن أبي بكر بن عمرو بن حزم/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «حسن: پهلا حصه ديكهئے: التاريخ الصغير للبخاري: 216/1، دوسرا حصه ديكهئے: التاريخ الكبير للبخاري: 218/2 - 1775»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں