Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

0. بَابُ قَبُولِ الْإِسْلَامِ لِهِنْدِ بِنْتِ عُتْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَالاهْتِدَاءِ بِالْأَحْلَامِ
باب ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا کے اسلام قبول کرنے اور خوابوں کے ذریعے ہدایت پانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 95
أَخْبَرَنِي أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْكُرُوخِيُّ، وَكَتَبَ بِهِ إِلَيَّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلْمَى مَوْلاةَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، تَقُولُ حَدَّثَنِي مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أُمِّي هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ ، تَقُولُ وَهِيَ تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: " فَعَلْتُ يَوْمَ أُحُدٍ مَا فَعَلْتُ مِنَ الْمُثْلَةِ بِعَمِّهِ وَأَصْحَابِهِ، كُلَّمَا سَارَتْ قُرَيْشٌ مَسِيرًا، فَأَنَا مَعَهَا بِنَفْسِي، حَتَّى رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ ثَلاثَ لَيَالٍ، رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي ظُلْمَةٍ لا أُبْصِرُ سَهْلا وَلا جَبَلا، وَأَرَى أَنَّ تِلْكَ الظُّلْمَةَ انْفَرَجَتْ عَنِّي بِضَوْءٍ مَكَانَهُ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُونِي، ثُمَّ رَأَيْتُ فِي اللَّيْلَةِ الثَّانِيَةِ كَأَنِّي عَلَى طَرِيقٍ، وَإِذَا بِهُبَلَ عَنْ يَمِينِي يَدْعُونِي، وَإِذَا إِسَافٌ يَدْعُونِي عَنْ يَسَارِي، وَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيَّ قَالَ:" تَعَالَى، هَلُمِّي إِلَى الطَّرِيقِ". ثُمَّ رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ الثَّالِثَةَ كَأَنِّي وَاقِفَةٌ عَلَى شَفِيرِ جَهَنَّمَ، يُرِيدُونَ أَنْ يَدْفَعُونِي فِيهَا، وَإِذَا بِهُبَلَ يَقُولُ: ادْخُلِي فِيهَا، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرَائِي آخِذٌ بِثِيَابِي، فَتَبَاعَدْتُ عَنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ، وَفَزِعْتُ، فَقُلْتُ: هَذَا شَيْءٌ قَدْ بُيِّنَ لِي، فَغَدَوْتُ إِلَى صَنَمٍ فِي بَيْتِنَا، فَجَعَلْتُ أَضْرِبُهُ وَأَقُولُ: طَالَمَا كُنْتُ مِنْكَ فِي غُرُورٍ، وَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْلَمْتُ وَبَايَعْتُ" .
سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں، میں نے اپنی ماں ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا تذکرہ کرتے سنا تو وہ فرما رہی تھیں، میں نے غزوۂ احد کے دن آپ علیہ السلام کے چچا اور صحابہ کا مثلہ کیا، جب قریش رات کو واپس گئے تو میں بھی ان کے ساتھ تھی، میں نے تین راتیں مسلسل خواب دیکھا، میں نے دیکھا میں اندھیرے میں ہوں اور کچھ بھی نہیں دیکھ پا رہی، اچانک اندھیرا روشنی سے چھٹ جاتا ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ مجھے بلا رہے تھے۔ پھر میں نے دوسری رات دیکھا میں راستے پر ہوں اور میرے دائیں جانب ہبل اور بائیں جانب اساف مجھے بلا رہے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سامنے ہیں اور آپ نے کہا: آ جا، آؤ اس راستے کی طرف۔ پھر میں نے تیسری رات دیکھا میں جہنم کے کنارے کھڑی ہوں وہ (جہنم کے دروغے) مجھے اس میں پھینکنا چاہتے ہیں، اور ہبل کہ رہا ہے اس میں داخل ہو جا، میں نے مٹر کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پیچھے کھڑے میرے کپڑوں کو پکڑے ہوئے ہیں اور میں جنم کے گڑھے سے دور ہو گئی میں خوفزدہ تھی اور میں نے کہا۔ میرے لیے اس (حق و باطل) کو واضح کیا گیا ہے، میں صبح اپنے گھر میں موجود بت کے پاس گئی اور اسے توڑ دیا اور میں توڑتے وقت کہہ رہی تھی کتنے ہی عرصہ سے میں تیرے بارے دھوکہ میں مبتلا تھی، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اسلام قبول کیا اور میں نے آپ کی بیعت کر لی۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سلمى مولاة مروان/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏ضعيف جدا: تاريخ لا بن عساكر شيخ بديع الدين راشدي رحمه الله فرماتے هيں: عبد الله بن سلمه كو امام دار قطني نے ضعيف اور ابو نعيم نے متروك كها. النسان: 3/ 292 اس كے علاوه بهي سند ميں قابل تحقيق راوي ميں، لٰهذا يه حديث بهت زياده كمزور هے.» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں