Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. شَفَاعَةُ بَعْض صَالِحِى الأمةِ الْمُحَمَّدِيَّة لِصَالِحِيهَا
امت محمدیہ کے بعض صالحین کی دوسرے بعض نیک لوگوں کے حق میں شفاعت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13121
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”قَدْ أُعْطِيَ كُلُّ نَبِيٍّ عَطِيَّةً فَكُلٌّ قَدْ تَعَجَّلَهَا وَإِنِّي أَخَّرْتُ عَطِيَّتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي وَإِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أُمَّتِي يَشْفَعُ لِلْفِئَامِ مِنَ النَّاسِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَشْفَعُ لِلْقَبِيلَةِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَشْفَعُ لِلْعَصَبَةِ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَشْفَعُ لِلثَّلَاثَةِ وَلِلرَّجُلَيْنِ وَلِلرَّجُلِ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو ایک دعا بطورِ عطیہ دی گئی اور ہر نبی نے دنیا میں ہی جلدی جلدی وہ قبول کروا لی، لیکن میں نے اپنے عطیہ کو آخرت میں اپنی امت کے حق میں شفاعت کے لیے مؤخر کر رکھا ہے،جبکہ میری تو امت کا یہ حال ہو گا کہ اس کا ایک آدمی لوگوں کی بڑی بڑی جماعتوں کے حق میں شفاعت کرے گا اور وہ اس کے نتیجے میں جنت میں داخل ہو جائیں گے اور ایک آدمی ایک قبیلہ کے حق میں، ایک آدمی ایک گروہ کے حق میں، ایک آدمی تین افراد کے حق میں، ایک آدمی دو بندوں کے حق میں اور ایک آدمی ایک فرد کے حق میں شفاعت کرے گا۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13121]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11165»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13122
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ مِثْلَهُ وَزَادَ ”وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَشْفَعُ لِلرَّجُلِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِهِ“
۔ (دوسری سند) اس میں ہے: اور کوئی آدمی، ایک فرد اور اس کے اہل خانہ کے حق میں شفاعت کرے گا،جس کے نتیجے میں وہ لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13122]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11627»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں امت محمدیہ کی بھی بڑی شان اور مقام ہے، اس امت کے بعض افراد کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جہنمیوں کی شفاعت کرنے کی اجازت دی جائے گی

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں