🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَنْتَفِعْ بِعِلْمِهِ .
ایسے شخص کا بیان جو اپنے علم کے ذریعے نفع حاصل نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 871
وَعَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ جُنْدُبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ صَاحِبُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَهُوَ إِلَى الْبَصْرَةِ حَتَّى أَتَيْنَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: بَيْتُ الْمِسْكِينِ، وَهُوَ مِنَ الْبَصْرَةِ عَلَى مِثْلِ النَّوْبَةِ، فَقَالَ: هَلْ كُنْتُ تُدَارِسُ أَحَدًا الْقُرْآنَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِذَا أَتَيْنَا الْبَصْرَةَ فَأْتِنِي بِهِمْ. فَأَتَيْتُهُ بِصَالِحِ بْنِ مِسْرَحٍ، وَبِأَبِي بِلَالٍ وَبِجَدِّهِ، وَنَافِعِ بْنِ الْأَزْرَقِ، وَهُمْ فِي نَفْسِي يَوْمَئِذٍ مِنْ أَفَاضِلِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ جُنْدُبٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْعَالِمُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ كَمَثَلِ السِّرَاجِ، يُضِيءُ لِلنَّاسِ وَيَحْرِقُ نَفْسَهُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَحُولَنَّ بَيْنَ أَحَدِكُمْ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَى أَبْوَابِهَا مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ أَهْرَاقَهُ ظُلْمًا". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ، فَذَكَرُوا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَهُوَ سَاكِتٌ يَسْمَعُ مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قَوْمٌ أَحَقُّ بِالنَّجَاةِ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوتمیمہ سیدنا جندب بن عبداللہ ازدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں: میں اور وہ بصرہ کی طرف جا رہے تھے، یہاں تک کہ ہم ایک جگہ کے پاس پہنچے جس کا نام ”بیت مسکین“ تھا، وہ بصرہ سے اُتنی ہی دور تھی، جس طرح ”نوبہ“ ہے، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے کبھی کسی کو قرآن پڑھایا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: جب ہم بصرہ پہنچ جائیں گے، تو تم اُن لوگوں کو میرے پاس لے کر آنا، تو میں اُن کے پاس صالح بن مسرح، ابوبلال اور اس کے دادا اور نافع بن ازرق کو لے کر آیا، میرے نزدیک یہ لوگ اُس وقت اہل بصرہ کے فاضل ترین لوگ تھے، تو انہوں نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کیں، سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو عالم لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے اور خود کو بھول جاتا ہے، اُس کی مثال چراغ کی طرح ہے، جو لوگوں کو روشنی دیتا ہے اور اپنے آپ کو جلا لیتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”(کہیں ایسا نہ ہو) کہ جب کوئی شخص جنت کے دروازوں کی طرف دیکھ رہا ہو، اُس وقت اس شخص اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون حائل ہو جائے، جسے اُس نے ظلم کے طور پر بہایا تھا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر حاضرین نے بات چیت شروع کی اور اُن لوگوں نے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کا ذکر کیا، تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ خاموش رہ کر ان کی باتیں سنتے رہے، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے آج کے دن کی طرح کے لوگ کبھی نہیں دیکھے، جو نجات کے زیادہ حقدار ہوں، لیکن شرط یہ ہے کہ یہ سچے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی اور بھی سند ہے جو باغیوں سے جنگ کرنے سے متعلق باب میں آئے گی، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 871]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1681، 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 872
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَا يَنْفَعُهُ عِلْمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ، قَالَ الْفَلَّاسُ: صَدُوقٌ لَكِنَّهُ كَثِيرُ الْغَلَطِ صَاحِبُ بِدْعَةٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب اُس عالم کو ہو گا، جسے اُس کے علم نے فائدہ نہ دیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بری ہے، فلاس فرماتے ہیں: یہ صدوق ہے لیکن بکثرت غلطی کرتا ہے اور بدعتی ہے، امام أحمد، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجمه الصغير 182/1183، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 873
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَيٍّ مِنْ قَيْسٍ أُعَلِّمُهُمْ شَرَائِعَ الْإِسْلَامَ، فَإِذَا قَوْمٌ كَأَنَّهُمُ الْإِبِلُ الْوَحْشِيَّةُ، طَامِحَةً أَبْصَارُهُمْ، لَيْسَ لَهُمْ هَمَّ إِلَّا شَاةٌ أَوْ بَعِيرٌ، فَانْصَرَفْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ، مَا عَمِلْتَ؟" فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ قِصَّةَ الْقَوْمِ وَأَخْبَرْتُهُ بِمَا فِيهِمْ مِنَ السَّهْوَةِ. قَالَ:" يَا عَمَّارُ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَعْجَبَ مِنْهُمْ؟ قَوْمٌ عَلِمُوا مَا جَهِلَ أُولَئِكَ، ثُمَّ سَهُوا كَسَهْوِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَزْرَمِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قیس قبیلے کی ایک شاخ کی طرف بھیجا تاکہ میں اُن لوگوں کو اسلامی احکام کی تعلیم دوں، وہ لوگ وحشی اونٹوں کی طرح تھے، ان کی توجہ منتشر رہتی تھی، اُن کی تمام تر پریشانی بکریوں، یا اونٹوں کے بارے میں تھی، میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمار! تم نے کیا عمل کیا؟ میں نے اُن لوگوں کا پورا واقعہ آپ کو بتایا، ان لوگوں کی غیر دلچسپی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! کیا میں تمہیں ان سے زیادہ عجیب لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں ان چیزوں کا علم حاصل ہو گا، جن کا علم ان لوگوں کو نہیں ہے اور پھر بھی وہ (یعنی جنہیں علم ہو گا) وہ اُن لوگوں کی طرح عدم دلچسپی کا اظہار کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عزرمی ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 177، أخرجه مسند البزار برقم: 1431»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 874
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: تَعَرَّضْتُ - أَوْ قَالَ: تَصَدَّيْتُ - لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ غَفْرَةً، اسْأَلْ عَنِ الْخَيْرِ وَلَا تَسْأَلْ عَنِ الشَّرِّ، شِرَارُ النَّاسِ شِرَارُ الْعُلَمَاءِ فِي النَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَرَدَّ ابْنُ عَدِيٍّ قَوْلَ الْبُخَارِيِّ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! سب سے زیادہ برا شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تجھ سے مغفرت کا سوال ہے (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا:) تم بھلائی کے بارے میں سوال کرو، شر کے بارے میں سوال نہ کرو! لوگوں میں برے لوگ وہ ہیں، جو لوگوں کے درمیان برے علماء ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے، ابن عدی نے امام بخاری رحمہ اللہ کا قول مسترد کیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں یہ ایک نیک بزرگ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 167، أخرجه مسند البزار برقم: 2649»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 875
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَنْطَلِقُونَ إِلَى أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَيَقُولُونَ: لِمَ دَخَلْتُمُ النَّارَ؟ فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْنَا الْجَنَّةَ إِلَّا بِمَا تَعَلَّمْنَا مِنْكُمْ، فَيَقُولُونَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ وَلَا نَفْعَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اہل جنت میں سے کچھ لوگ اہل جہنم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی طرف جائیں گے اور کہیں گے: تم لوگ جہنم میں کیوں داخل ہو گئے؟ اللہ کی قسم! ہم تو جنت میں صرف اس چیز کی وجہ سے داخل ہوئے ہیں، جو ہم نے تم سے سیکھا تھا، تو وہ جواب دیں گے: ہم لوگ کہا: کرتے تھے، لیکن (عمل) نہیں کرتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوبکر عبداللہ بن حکیم داہری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 150/22، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 99»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
100. بَابُ كَرَاهِيَةِ الدَّعْوَى .
دعوی کرنے کا ناپسندیدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 876
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَظْهَرُ الدِّينُ حَتَّى يُجَاوِزَ التُّجَّارُ، وَتُخَاضَ الْبِحَارُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِكُمْ أَقْوَامٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يَقُولُونَ: قَدْ قَرَأْنَا الْقُرْآنَ، مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا؟ وَمَنْ أَفْقَهُ مِنَّا؟ وَمَنْ أَعْلَمُ مِنَّا؟" ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ؟" قَالُوا: لَا. قَالَ:" أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین غالب آ جائے گا، یہاں تک کہ تاجر لوگ (دور دراز کے علاقوں) تک جائیں گے اور اللہ کی راہ میں سمندروں میں سفر کیا جائے گا، پھر تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن سیکھیں گے، اور پھر وہ یہ کہیں گے: ہم سے زیادہ اچھا قرآن اور کس کو آتا ہے؟ ہم سے زیادہ سمجھ بوجھ اور کس کو حاصل ہے؟ ہم سے زیادہ علم کس کے پاس ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا اُن لوگوں میں کوئی بھلائی ہو گی؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ تم میں سے (یعنی اس اُمت میں سے) ہوں گے اور وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربزی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6668 اورده المؤلف فى كشف الاستار 174، أخرجه مسند البزار برقم: 1323، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13019، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 380/1، 6007»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 877
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَظْهَرُ الْإِسْلَامُ حَتَّى يَخْتَلِفَ التُّجَّارُ فِي الْبَحْرِ، وَحَتَّى تَخُوضَ الْخَيْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يَقُولُونَ: مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا؟ مَنْ أَعْلَمُ مِنَّا؟ مَنْ أَفْقَهُ مِنَّا؟" ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اسلام غالب آ جائے گا، یہاں تک کہ تاجر لوگ سمندروں میں سفر کریں گے اور گھوڑے اللہ کے راہ میں جائیں گے، پھر ایک قوم ظاہر ہو گی، جو قرآن پڑھیں گے اور یہ کہیں گے: ہم سے زیادہ قرآن کس کو آتا ہے؟ ہم سے زیادہ علم کس کے پاس ہے؟ ہم سے زیادہ (دین کی) سمجھ بوجھ کس کے پاس ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: کیا اُن لوگوں میں کوئی بھلائی ہو گی؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ تم میں سے (یعنی اس اُمت میں سے) ہوں گے اور وہ لوگ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 6242 اورده المؤلف فى كشف الاستار 173، أخرجه مسند البزار برقم: 283، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6238»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 878
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَامَ لَيْلَةً بِمَكَّةَ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَكَانَ أَوَّاهًا فَقَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، فَحَرَّضْتَ وَجَهَدْتَ وَنَصَحْتَ [ فَأَصْبَحَ ] ، فَقَالَ:" لَيَظْهَرَنَّ الْإِيمَانُ حَتَّى يُرَدَّ الْكُفْرُ إِلَى مَوَاطِنِهِ، وَلَتُخَاضَنَّ الْبِحَارُ بِالْإِسْلَامِ، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَتَعَلَّمُونَ فِيهِ الْقُرْآنَ، يَتَعَلَّمُونَهُ وَيَقْرَءُونَهُ، وَيَقُولُونَ: قَدْ قَرَأْنَا وَعَلِمْنَا، فَمَنْ ذَا الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مِنَّا؟ فَهَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ ضُرٍّ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أُولَئِكَ؟ قَالَ:" أُولَئِكَ مِنْكُمْ، وَأُولَئِكَ وَقُودُ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ الْحَارِثِ الْخَثْعَمِيَّةَ التَّابِعِيَّةَ لَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهَا وَلَا جَرَّحَهَا.
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں رات کے وقت کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے: وہ بہت زیادہ آہیں بھرنے والے (نرم دل) شخص تھے، انہوں نے کہا: اے اللہ! جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کر دی، پوری کوشش کی، خیرخواہی کی، جس کا یہ نتیجہ نکلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان ضرور غالب آ جائے گا، یہاں تک کہ کفر کو اُس کے مخصوص مقام کی طرف لوٹا دیا جائے گا، سمندروں میں اسلام پھیل جائے گا اور لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا، جس میں وہ قرآن کی تعلیم حاصل کریں گے، وہ اسے سیکھیں گے، اُسے پڑھیں گے اور پھر یہ کہیں گے: ہم نے پڑھ لیا ہے اور علم حاصل کر لیا ہے، تو کون شخص ایسا ہے؟ جو ہم سے بہتر ہو؟ تو کیا ایسے لوگوں میں کوئی نقصان ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تم میں سے (یعنی اس اُمت میں سے) ہوں گے اور وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ہند بنت حارث خثعمیہ، جو تابعیہ ہیں، ان کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو ان کی توثیق یا اُن پر جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 878]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 27/2528، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13019»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 879
وَعَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ: إِنِّي عَالَمٌ فَهُوَ جَاهِلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے اور میرے علم کے مطابق اُنہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص یہ کہے: میں عالم ہوں، تو وہ جاہل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6846، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6842»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 880
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: مَنْ قَالَ: إِنِّي عَالِمٌ فَهُوَ جَاهِلٌ، وَمَنْ قَالَ: إِنِّي جَاهِلٌ فَهُوَ جَاهِلٌ، وَمَنْ قَالَ: إِنِّي فِي الْجَنَّةِ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَمَنْ قَالَ: إِنِّي فِي النَّارِ فَهُوَ فِي النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ الثَّقَفِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: هُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَمَعَ ذَلِكَ فَهُوَ مِنْ قَوْلِ يَحْيَى مَوْقُوفًا عَلَيْهِ.
یحیی بن ابی کثیر فرماتے ہیں: جو شخص یہ کہے: میں عالم ہوں، تو وہ جاہل ہو گا اور جو شخص یہ کہے: میں جاہل ہوں، تو جاہل ہو گا، جو شخص یہ کہے: میں جنتی ہوں، تو وہ جہنمی ہو گا اور جو شخص یہ کہے: میں جہنمی ہوں، تو وہ جہنمی ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوعطا ثقفی ہے، اسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے، ان سب پہلوؤں کے باوجود یہ یحیی (بن ابوکثیر کا اپنا) قول ہے، جو ان پر موقوف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 65/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، راوی محمد بن ابی عطاء ثقفی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے، اور یہ روایت یحییٰ پر موقوف ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں