🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابٌ فِي الْقِصَصِ .
قصے بیان کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 901
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ رَكِبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ يَسْأَلُهُ عَنْ ثَلَاثِ خِلَالٍ. قَالَ: فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَسَأَلُهُ عُمَرُ: مَا أَقْدَمَكَ؟ قَالَ: لِأَسْأَلَكَ عَنْ ثَلَاثِ خِلَالٍ. قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: رُبَّمَا كُنْتُ أَنَا وَالْمَرْأَةُ فِي بِنَاءٍ ضَيِّقٍ فَتَحْضُرُ الصَّلَاةُ، فَإِنْ صَلَّيْتُ أَنَا وَهِيَ كَانَتْ بِحِذَائِي، فَإِنْ صَلَّتْ خَلْفِي خَرَجَتْ مِنَ الْبِنَاءِ. قَالَ: تَسْتُرُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا بِثَوْبٍ، ثُمَّ تُصَلِّي بِحِذَائِكَ إِنْ شِئْتَ، وَعَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ. قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمَا. قَالَ: وَعَنِ الْقِصَصِ. قَالَ: مَا شِئْتَ - كَأَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَمْنَعَهُ -. قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَنْتَهِيَ إِلَى قَوْلِكَ، قَالَ: أَخْشَى عَلَيْكَ أَنْ تَقُصَّ فَتَرْتَفِعَ فِي نَفْسِكَ، ثُمَّ تَقُصُّ فَتَرْتَفِعَ فِي نَفْسِكَ، حَتَّى يُخَيَّلَ إِلَيْكَ أَنَّكَ فَوْقَهُمْ بِمَنْزِلَةِ الثُّرَيَّا، فَيَضَعَكَ اللَّهُ تَحْتَ أَقْدَامِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْكِنْدِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
حارث بن معاویہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سوار ہو کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تاکہ اُن سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کریں، راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ مدینہ منورہ آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اس لئے تاکہ میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کروں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کیا ہیں؟ حارث نے کہا: بعض اوقات میں اور ایک عورت کسی تنگ جگہ پر موجود ہوتے ہیں، نماز کا وقت ہو جاتا ہے، اگر میں اور وہ دونوں نماز ادا کرتے ہیں، تو وہ میرے بالکل برابر ہوتی ہے، اور اگر وہ مجھ سے پیچھے نماز ادا کرے، تو وہ عمارت سے باہر ہو جاتی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کسی کپڑے کے ذریعے اپنے اور اُس کے درمیان پردہ ڈال لینا، پھر اگر تم چاہو تو وہ تمہارے برابر کھڑی ہو کر نماز ادا کر سکے گی، حارث نے دریافت کیا: عصر کے بعد کی دو رکعات (کے بارے میں، میں دریافت کرنا چاہتا ہوں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان سے منع کیا ہے (راوی نے دریافت کیا:) قصے بیان کرنے (کے بارے میں، میں دریافت کرنا چاہتا ہوں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو تم چاہو! (یعنی تم قصے بیان کر سکتے ہو) گویا انہوں نے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا کہ انہیں اس سے منع کر دیں، حارث نے کہا: میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں آپ کے قول کی پیروی کروں گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ جب تم قصہ بیان کرو گے (یعنی وعظ کرو گے) تو تم خود کو بڑا سمجھو گے، پھر تم قصہ بیان کرو گے تو خود کو (مزید) بلند سمجھو گے، یہاں تک کہ تمہیں یہ محسوس ہو گا کہ تم ان لوگوں سے اتنے بلند ہو، جتنا ثریا ستارہ بلند ہوتا ہے، تو قیامت کے دن اسی مقدار کے حوالے سے اللہ تعالیٰ تمہیں اُن لوگوں کے قدموں کے نیچے رکھ دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، حارث بن معاویہ کندی نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایت نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 112، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1433، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 902
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ [ الْغِفَارِيِّ أَنَّ سَلِيمَ ] بْنَ عُتْرٍ التُّجِيبِيَّ كَانَ يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ وَهُوَ قَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ صِلَةُ بْنُ الْحَارِثِ الْغِفَارِيُّ - وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَاللَّهِ مَا تَرَكْنَا عَهْدَ نَبِيِّنَا، وَلَا قَطَعْنَا أَرْحَامَنَا، حَتَّى قُمْتَ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوصالح سعيد بن عبدالرحمن غفاری بیان کرتے ہیں: سلیم بن عتر تجیبی کھڑا ہو کر لوگوں کو وعظ کر رہا تھا، تو سیدنا صلہ بن حارث غفاری رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، اُنہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! ہم (یعنی ہمارے زمانے کے عام لوگوں) نے اپنے نبی کے عہد کو ترک نہیں کیا، اور رشتہ داری کے حقوق کو پامال نہیں کیا، یہاں تک کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے درمیان کھڑے ہونے لگے (یعنی جب تم جیسے لوگوں نے وعظ کرنا شروع کیا تو عام لوگ خرابی کا شکار ہو گئے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
وَعَنْ عَمْرِوِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: وَقَفَ عَلَيَّ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَأَنَا أَقُصُّ فَقَالَ: يَا عَمْرُو، لَقَدِ ابْتَدَعْتَ بِدْعَةً ضَلَالَةً أَوْ إِنَّكَ لَأَهْدَى مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُمْ تَفَرَّقُوا عَنِّي حَتَّى رَأَيْتُ مَكَانِي مَا فِيهِ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ إِسْنَادَانِ أَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، رَوَاهُ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.
عمرو بن زرارہ بیان کرتے ہیں: میں وعظ کر رہا تھا، اسی دوران سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میرے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور بولے: اے عمرو! تم نے گمراہی والی بدعت اختیار کی ہے؟ یا تم خود کو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اصحاب سے زیادہ ہدایت یافتہ سمجھتے ہو؟ (عمرو کہتے ہیں:) میں نے دیکھا کہ لوگ میرے پاس سے منتشر ہو گئے، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ میری جگہ پر ایک بھی شخص موجود نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی دو اسناد ہیں، جن میں سے ایک سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت اسود نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8637، 8638، 8639»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 904
وَعَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ قَالَ: رَأَى ابْنُ عُمَرَ قَاصًّا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُهُ: أَيُّ شَيْءٍ يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا يَقُولُ: اعْرِفُونِي اعْرِفُونِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَيَحْيَى الْبَكَّاءُ مَتْرُوكٌ.
یحیی البکاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مسجد حرام میں ایک واعظ کو دیکھا، اُن کے ساتھ اُن کے صاحبزادے بھی تھے، اُن کے صاحبزادے نے اُن سے دریافت کیا: یہ (واعظ) شخص کس بارے میں گفتگو کر رہا ہے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کہتا ہے: مجھے پہچانو! مجھے پہچانو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی البکاء ہے جو متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 904]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 905
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ دِينَارٍ أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرَ فِي الْقَصَصِ فَأَبَى أَنْ يَأْذَنَ لَهُ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَهُ فَأَبَى أَنْ يَأْذَنَ لَهُ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَهُ فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ وَأَشَارَ بِيَدِهِ - يَعْنِي الذَّبْحَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
عمر بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے وعظ کہنے کی اجازت مانگی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا، انہوں نے پھر اجازت مانگئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا، انہوں نے پھر اجازت مانگی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم چاہتے ہو۔ پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کے زریعے اشارہ کر کے یہ کہا: کہ ذبح کر دیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ عمرو بن دینار نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 906
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُقَصُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبِي بَكْرٍ. كَانَ أَوَّلَ مَنْ قَصَّ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ، اسْتَأْذَنَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنْ يَقُصَّ عَلَى النَّاسِ قَائِمًا فَأَذِنَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں قصہ گوئی نہیں کی جاتی تھی، اس کا آغاز سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے کیا، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ اجازت مانگی کہ وہ لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر قصے بیان کریں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے جو ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 906]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 907
وَعَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ فَإِذَا كَعْبٌ يَقُصُّ. قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: كَعْبٌ يَقُصُّ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوْ مُخْتَالٌ" قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ كَعْبًا، فَمَا رُؤِيَ بَعْدُ يَقُصُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالجبار خولانی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی مسجد میں داخل ہوئے، تو وہاں کعب قصے بیان کر رہے تھے، اُن صحابی نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ کعب ہے، جو قصے بیان کر رہے ہیں، تو صحابی نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی شخص قصے بیان نہ کرے، صرف امیر یا مامور (یعنی جس کو سرکاری طور پر اس کام کے لیے مقرر کیا گیا ہو) یا متکبر شخص قصے بیان کریں گے“ اس بات کی اطلاع کعب نامی شخص کو ملی، تو اس کے بعد انہیں کبھی قصے بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 907]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17588»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 908
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوَمُتَكَلِّفٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ:" أَوْ مُتَكَلِّفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زِيرَكٌ أَبُو الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صرف امیر یا مامور، یا تکلف کرنے والا شخص قصہ بیان کریں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”یا تکلف کرنے والا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیرک ابوعباس رازی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4062، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3665، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23485، وأخرجه مسند البزار برقم: 2762»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 909
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عِيَاضٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقُصَّاصُ ثَلَاثَةٌ: أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوْ مُخْتَالٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا کعب بن عیاض رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قصہ بیان کرنے والے تین افراد ہوں گے، امیر یا مامور یا متکبر شخص۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یحیی اسکندرانی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 909]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 910
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوْ مُتَكَلِّفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف امیر یا مامور یا تکلف کرنے والا شخص قصہ بیان کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 910]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں