🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الْحَاجَةِ .
قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1013
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَقْبِلًا الْقِبْلَةَ بَعْدَ النَّهْيِ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (قبلہ کی طرف رخ کر کے) پاخانہ یا پیشاب کرنے کی ممانعت کے بعد، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف رخ کر کے (پیشاب کرتے ہوئے) دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1013]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1014
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَمْ يَسْتَدْبِرْهَا فِي الْغَائِطِ - كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمُحِيَ عَنْهُ سَيِّئَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ وَشَيْخَ شَيْخِهِ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہیں کرتا اور پیٹھ نہیں کرتا، اُس کے لیے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد اور ان کے استاد کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، ویسے یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الألف من اسمه احمد 1332، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1343»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ الْبَوْلِ قَائِمًا .
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1015
عَنْ عُمَرَ قَالَ: مَا بُلْتُ قَائِمًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1015]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1016
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبُولُ قَائِمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حماد بن ابوحازم ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1016]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1017
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: بَيْنَا سَعْدٌ يَبُولُ قَائِمًا إِذِ اتَّكَأَ فَمَاتَ، قَتَلَتْهُ الْجِنُّ فَقَالُوا: نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ قَدْ رَمَيْنَاهُ بِسَهْمَيْنِ فَلَمْ نُخْطِئْ فُؤَادَهْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے سہارا لیا اور انتقال کر گئے، انہیں جنات نے قتل کیا تھا، ان جنات نے یہ کہا: ہم نے خزرج قبیلے کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا ہے، ہم نے انہیں دو تیر مارے، جو سیدھے اُن کے دل پر لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابن سیرین نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1017]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1018
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَبُولُ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: إِنِّي لَأَجِدُ فِي ظَهْرِي شَيْئًا، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ فَنَاحَتِ الْجِنُّ، فَقَالُوا: نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ وَرَمَيْنَاهُ بِسَهُمٍ فَلَمْ يُخْطِ فُؤَادَهْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَتَادَةُ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا أَيْضًا.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے (ایک مرتبہ) کھڑے ہو کر پیشاب کیا، جب واپس آئے تو بولے: مجھے اپنی پشت میں کوئی چیز محسوس ہو رہی ہے، کچھ دن کے بعد ان کا انتقال ہو گیا، تو جنات نے ان کا نوحہ کرتے ہوئے یہ کہا: ہم نے خزرج قبیلے کے سردار سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا ہے، ہم نے انہیں تیر مارا، جو سیدھا اُن کے دل پر لگا۔:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، قتادہ نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1018]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ مَتَى يَرْفَعُ ثَوْبَهُ عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ .
قضائے حاجت کے وقت کپڑے کو کب اٹھایا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1019
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ لَمْ يَرْفَعْ ثَوْبَهُ حَتَّى يَدْنُوَ مِنَ الْأَرْضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعِجْلِيُّ، قِيلَ فِيهِ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کرنے لگتے تھے، تو کپڑا اُس وقت تک نہیں اٹھاتے تھے، جب تک زمین کے قریب نہیں ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبیداللہ عجلی ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب الميم من اسمه محمد 5221»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ كَيْفَ الْجُلُوسُ لِلْحَاجَةِ .
قضائے حاجت کے لیے کیسے بیٹھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1020
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَجُلٌ كَالْمُسْتَهْزِئِ: أَمَا عَلَّمَكُمْ كَيْفَ تَخْرَءُونَ؟ قَالَ: بَلَى، وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ، لَقَدْ أَمَرَنَا أَنْ نَتَوَكَّأَ عَلَى الْيُسْرَى، وَأَنْ نَنْصِبَ الْيُمْنَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
بنو مدلج سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے (اپنی قوم میں) واپس آئے، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان باتوں کی تعلیم دی ہے، تو ایک شخص نے مذاق اڑانے کے طور پر یہ کہا: کیا انہوں نے تمہیں یہ بھی تعلیم دی ہے کہ تم لوگوں نے قضائے حاجت کیسے کرنی ہے؟ تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! اُس ذات کی قسم! جس نے انہیں حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، انہوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے (کہ قضائے حاجت کرتے ہوئے) ہم بائیں پاؤں پر وزن ڈالیں اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6605، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 447/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْكَلَامِ عَلَى الْخَلَاءِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1021
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَخْرُجُ اثْنَانِ إِلَى الْغَائِطِ، فَيَجْلِسَانِ يَتَحَدَّثَانِ كَاشِفِينَ عَوْرَتَهُمَا ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”جب دو آدمی قضائے حاجت کے لیے جائیں، اور وہ دونوں بیٹھ جائیں، تو اپنی شرم گاہیں بے پردہ کرنے کے بعد وہ دونوں بات چیت نہ کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 1274 السنن الكبرى للنسائي كتاب الطهارة النهى للمتغوطين ان يتحدثا 35، صحيح ابن خزيمة كتاب الوضوء جماع ابواب الآداب المحتاج إليها فى إتيان الغائط والبول إلى الفراغ باب النهي عن المحادثة على الغائط 70 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب الاستطابة باب كرابية الكلام عند الخلاء 455، معرفة السنن والآثار للبيهقى كتاب الصلاة الابوال كلها نجس 1338 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 1926 مسند عبد بن حميد مسند ابن عباس رضى الله عنه، 621 شعب الإيمان للبيهقى التاسع والثلاثون من شعب الإيمان فصل فيما يقول العاطس فى جواب التشميت فصل قال وإذا كان إصلاح ذات البين مهما فسدوا واجباً 10624 الشريعة للآجرى كتاب الإيمان بالحوض الذى اعطى النبى صلى الله عليه وسلم، باب التصديق والإيمان بعذاب القير 841 الزبد والرقائق لابن المبارك باب فضل ذكر الله عز وجل، 1206، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1286، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 39، 41»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ كَرَاهِيَةِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1022
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِصْمَةَ النَّصِيبِيُّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ مَنَاكِيرُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز کے ساتھ ہوا خارج کرنے پر، ہنسنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عصمہ نصیبی ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس سے منکر روایات منقول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9429»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں