🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَيَأْمُرُ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ. قَالَ مُعَاذٌ: إِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: يُحْتَمَلُ حَدِيثُهُ فِي الرَّقَائِقِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُذَيْمٍ - وَيُقَالُ ابْنُ حُرَيْثٍ - عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ (کی عادت تھی کہ) پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچتے تھے، اور اپنے اصحاب کو بھی اس کا حکم دیتے تھے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عام طور پر قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جسے اکثر محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد فرماتے ہیں: رقائق کے بارے میں اس کی روایات کو قبول کیا جا سکتا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جذیم ہے، ایک قول کے مطابق ابن حریث ہے، جس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1033]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1034
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اتَّقُوا الْبَوْلَ ; فَإِنَّهُ أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ فِي الْقَبْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پیشاب سے بچو! کیونکہ قبر میں بندے سے، سب سے پہلے حساب اس حوالے سے لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1034]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا، مِمَّ عَذَابُ الْقَبْرِ؟ قَالَ:" مِنْ أَثَرِ الْبَوْلِ [ فَمَنْ أَصَابَهُ بَوْلٌ فَلْيَغْسِلْهُ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ مَاءً فَلْيَمْسَحْهُ بِتُرَابٍ طَيِّبٍ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مَا بَيْنَ ضَعِيفٍ وَمَجْهُولٍ.
سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں حکم بیان کریں! قبر کا عذاب کس وجہ سے ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پیشاب کے اثر (یعنی اس کے چھینٹوں) کی وجہ سے، اگر کسی کو پیشاب لگ جائے، تو وہ اُس جگہ کو دھو لے، اور اگر اسے پانی نہیں ملتا، تو پاک مٹی کے ذریعے اسے پونچھ لے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعیف اور مجہول کے درمیان کے راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1035]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبُولُ قَاعِدًا قَدْ جَافَى بَيْنَ فَخِذَيْهِ حَتَّى جَعَلْتُ أَرْثِي لَهُ مِنْ طُولِ الْجُلُوسِ، ثُمَّ جَاءَ قَابِضًا بِيَدِهِ عَلَى ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ أَشَدَّ عَلَى الْبَوْلِ مِنْكُمْ، كَانَ مَعَهُ مِقْرَاضٌ، فَإِذَا أَصَابَ ثَوْبَهُ شَيْءٌ مِنَ الْبَوْلِ قَصَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ - وَلَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا - وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَكَانَ كَثِيرَ الْخَطَأِ وَالْغَلَطِ، وَيُنَبَّهُ عَلَى غَلَطِهِ فَلَا يَرْجِعُ، وَيَحْتَقِرُ الْحُفَّاظَ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے ہوئے، اپنے زانو اتنے کشادہ رکھے ہوئے تھے، کہ اتنی دیر تک اتنی مشقت برداشت کر کے) آپ کے بیٹھنے کی وجہ سے مجھے پریشانی ہوئی، جب آپ تشریف لائے، تو آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے تریسٹھ کا نشان بنایا اور پھر ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل سے متعلقہ فرد پیشاب کے بارے میں تم لوگوں سے زیادہ احتیاط کرتے تھے، اُن کے پاس قینچی ہوتی تھی، اگر ان کے کپڑے پر پیشاب لگ جاتا تھا، تو وہ اسے کاٹ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں حدیث منقول ہے، جو اس سے مختلف ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے، جو بکثرت خطا اور غلطی کرتا ہے، اُس کی غلطی پر اسے تنبیہ کی جاتی تھی، لیکن وہ رجوع نہیں کرتا تھا، اور حافظان حدیث کی تحقیر کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1036]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَا نُهِيَ أَنْ يُسْتَنْجَى بِهِ .
کس چیز سے استنجاء کرنے کی ممانعت ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدٌ بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثَةٍ أَوْ حُمَمَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص ہڈی، یا مینگنی یا کوئلے کے ذریعے استنجاء کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ما اسند عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدى عن النبى 3194، أخرجه مسند البزار برقم: 3783، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1038
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" أَيُّكُمْ يَتْبَعُنِي إِلَى وَفْدِ الْجِنِّ اللَّيْلَةَ"، فَأَسْكَتَ الْقَوْمُ فَلَمْ يَتَكَلَّمْ مِنْهُمْ أَحَدٌ. قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا، فَمَرَّ بِي يَمْشِي، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَجَعَلْتُ أَمْشِي مَعَهُ حَتَّى خَنَسَتْ عَنَّا جِبَالُ الْمَدِينَةِ كُلُّهَا، وَأَفْضَيْنَا إِلَى أَرْضِ بِرَازٍ، فَإِذَا رِجَالٌ طِوَالٌ كَأَنَّهُمُ الرِّمَاحُ، مُسْتَذْفِرِي ثِيَابَهُمْ مِنْ بَيْنِ أَرْجُلِهِمْ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ غَشِيَتْنِي رِعْدَةٌ شَدِيدَةٌ حَتَّى مَا تُمْسِكُنِي رِجْلَايَ مِنَ الْفَرَقِ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْهُمْ خَطَّ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِبْهَامِ رِجْلِهِ فِي الْأَرْضِ خَطًّا، فَقَالَ لِيَ:" اقْعُدْ فِي وَسَطِهِ"، فَلَمَّا جَلَسْتُ ذَهَبَ عَنِّي كُلُّ شَيْءٍ كُنْتُ أَجِدُهُ مِنْ رِيبَةٍ، وَمَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، فَتَلَا قُرْآنًا رَفِيعًا حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى مَرَّ بِي، فَقَالَ لِيَ:" الْحَقْ"، فَجَعَلْتُ أَمْشِي مَعَهُ، فَمَضَيْنَا غَيْرَ بَعِيدٍ، فَقَالَ لِيَ:" الْتَفِتْ فَانْظُرْ، هَلْ تَرَى حَيْثُ كَانَ أُولَئِكَ مِنْ أَحَدٍ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَى سَوَادًا كَثِيرًا، فَخَفَّضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ إِلَى الْأَرْضِ، فَنَظَّمَ عَظْمًا بِرَوْثَةٍ، ثُمَّ رَمَى بِهِ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" رُشْدُ أُولَئِكَ مِنِّي، وَفْدُ قَوْمٍ هُمْ وَفْدُ نَصِيبِينَ، سَأَلُونِيَ الزَّادَ فَجَعَلْتُ لَهُمْ كُلَّ عَظْمٍ وَرَوْثَةٍ". قَالَ الزُّبَيْرُ: فَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِعَظْمٍ وَلَا رَوْثَةٍ أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، لَيْسَ فِيهِ غَيْرُ بَقِيَّةَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی مسجد میں، ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے دریافت کیا: آج رات کون میرے ساتھ جنات کے وفد سے ملاقات کے لیے جائے گا؟ تو حاضرین خاموش رہے، ان میں سے کسی نے بھی کوئی بات نہیں کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ میرے پاس سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں آپ کے ساتھ چلنے لگا، یہاں تک کہ مدینہ منورہ کے تمام پہاڑ ہم سے اوجھل ہو گئے اور ہم کھلی جگہ پر آ گئے، وہاں نیزوں کی طرح کے طویل القامت افراد موجود تھے جنہوں نے اپنے کپڑے دونوں ٹانگوں کے درمیان کیے ہوئے تھے، جب میں نے انہیں دیکھا تو مجھ پر شدید کپکپی طاری ہو گئی، یہاں تک کہ خوف کی شدت کی وجہ سے میری ٹانگیں کانپنے لگیں، جب ہم اُن لوگوں کے قریب پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں کے انگھوٹھے کے ذریعے زمین پر میرے لیے لکیر لگا دی، آپ نے مجھ سے فرمایا: تم اس کے درمیان میں بیٹھ جاؤ! جب میں بیٹھ گیا، تم مجھے جو بھی پریشانی لاحق تھی، وہ سب ختم ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور (ان) لوگوں کے درمیان تشریف لے گئے، صبح صادق ہونے تک آپ بلند آواز میں قرآن کی تلاوت کرتے رہے، پھر آپ واپس تشریف لائے، جب آپ میرے پاس پہنچے، تو آپ نے فرمایا: میرے ساتھ آ جاؤ! میں آپ کے ساتھ چلنے لگا، ابھی ہم زیادہ دور نہیں گئے تھے، کہ آپ نے ارشاد فرمایا: مڑ کر دیکھو! جہاں وہ لوگ موجود تھے، وہاں تمہیں کچھ نظر آ رہا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہاں بہت سے افراد محسوس ہو رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر زمین کی طرف جھکایا، پھر آپ نے ایک ہڈی کو مینگنی کے ساتھ لگایا اور اسے ان لوگوں کی طرف پھینک دیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ میری طرف سے اُن لوگوں کی رہنمائی ہے، یہ ایک قوم کا وفد تھا یہ ”نصیبین“ کا وفد تھا، انہوں نے مجھ سے زاد راہ مانگا، تو میں نے ہر ہڈی اور مینگنی کو اُن کے لیے (زاد راہ کے طور پر) مقرر کر دیا۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اب ہمیشہ کے لیے، کسی کے لیے بھی ہڈی یا مینگنی کے ذریعے استنجاء کرنا حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے، بقیہ کے علاوہ اس میں اور کوئی (ضعف نہیں ہے) اور اس نے بھی تحدیث کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 251»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1039
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اسْتَتْبَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَقَالَ:" إِنَّ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ - خَمْسَةَ عَشَرَ، بَنُو إِخْوَةٍ، وَبَنُو عَمٍّ، - يَأْتُونِيَ اللَّيْلَةَ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ"، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ، فَجَعَلَ لِي خَطًّا ثُمَّ أَجْلَسَنِي، وَقَالَ: لَا تَخْرُجَنَّ مِنْ هَذَا. فَبِتُّ فِيهِ حَتَّى أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ السَّحَرِ وَفِي يَدِهِ عَظْمٌ حَائِلٌ وَرَوْثَةٌ وَحُمَمَةٌ، فَقَالَ:" إِذَا أَتَيْتَ الْخَلَاءَ فَلَا تَسْتَنْجِ بِشَيْءٍ مِنْ هَذَا". قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قُلْتُ: لَأَعْلَمَنَّ حَيْثُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبْتُ، فَرَأَيْتُ مَوْضِعَ سَبْعِينَ بَعِيرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَلِعَبْدِ اللَّهِ حَدِيثٌ طَوِيلٌ يَأْتِي فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے آنے کے لیے کہا:، آپ نے ارشاد فرمایا پندرہ جنات کا گروہ، جو ایک دوسرے کے چچازاد اور بھتیجے لگتے ہیں، وہ آج رات میرے پاس آئیں گے، اور میں ان کے سامنے قرآن پڑھوں گا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس جگہ کی طرف گیا، جہاں آپ جانا چاہتے تھے، آپ نے میرے لئے ایک لکیر کھینچی اور مجھے بیٹھنے کے لیے کہا:، آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس سے باہر نہیں جانا، میں رات بھر وہیں موجود رہا، یہاں تک کہ سحری کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ کے دست مبارک میں ایک بوسیدہ ہڈی تھی مینگنی تھی اور کوئلہ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ، تو ان (تین چیزوں) میں سے کسی کے ذریعے استنجاء نہ کرنا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگلے دن صبح میں نے سوچا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاں تشریف لے گئے تھے، میں اس جگہ کا جائزہ لوں گا میں وہاں گیا، تو میں نے ستر اونٹوں کی جگہ دیکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور عبدالملک بن شعیب بن لیث نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک طویل حدیث منقول ہے، جو نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی، اسے امام أحمد نے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ لَا يُقَالُ: أَهْرَقْتُ الْمَاءَ .
یہ نہیں کہا جائے گا: میں نے پانی بہایا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1040
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: أَهْرَقْتُ الْمَاءَ، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: أَبُولُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی بھی شخص یہ ہرگز نہ کہے کہ میں نے پانی بہایا ہے، اُس کو یہ کہنا چاہیے: میں نے پیشاب کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن بن عنبسہ ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم باب الواو ما اسند واثلة مكحول الشامي، 18018 مسند الشاميين للطبراني ما انتهى إلينا من مسند بشر بن العلاء اخي عبد الله ما انتهى إلينا من مسند مكحول الشامي مكحول، 3327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الِاسْتِجْمَارِ بِالْحَجَرِ .
پتھر کے ذریعے استنجاء کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1041
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، إِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى أَنَّ السَّمَاوَاتِ سَبْعٌ، وَالْأَرَضِينَ سَبْعٌ، وَالطَّوَافَ سَبْعٌ". وَذَكَرَ أَشْيَاءَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ:" وَالْجِمَارَ"، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(استنجاء کرتے ہوئے) جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے، تو اسے طاق تعداد میں انہیں استعمال کرنا چاہیے، بے شک اللہ تعالیٰ طاق ہے، اور وہ طاق کو پسند کرتا ہے، کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان سات ہیں، اور زمینیں سات ہیں، اور طواف کے چکر سات ہوتے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) انہوں نے اور بھی کچھ چیزوں کا ذکر کیا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں رحمہ اللہ ”والجمار“ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 7553 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب الاستطابة باب الإيتار فى الاستجمار 476 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الطهارة واما حديث عائشة 512 صحيح ابن حبان كتاب الطبارة باب الاستطابة ذكر العلة التى من أجلها امر بهذا الامر 1453، أخرجه صحيح البخاري برقم: 160، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 35، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 409، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 703، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 577، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 77، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7408، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 111»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1042
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا".
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا تَغَوَّطَ أَحَدُكُمْ فَلْيَمْسَحْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالٌ" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ" ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے، تو اسے تین ڈھیلے استعمال کرنے چاہیے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب کوئی شخص پاخانہ کرے، تو اسے تین مرتبہ پونچھنا چاہیے“۔ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور ”جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے“ والی روایت کے راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1042]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں