🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَاءِ .
پانی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ، فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَضْلِهِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے، ایک خاتون نے غسل جنابت کیا، اُن کے بچائے ہوئے پانی کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے لگے، تو اس خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی (کہ یہ ان کے غسل کا بچا ہوا پانی ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانی کو، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اُسے کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب المياه ذكر الخبر المدحض قول من زعم ان هذا الخبر ورد فى 1258 تهذيب الآثار للطبرى ذكر ما لم يمض ذكره من اخبار سماك بن حرب، 2705 شرح معاني الآثار للطحاوى باب سور بني آدم 71 المعجم الكبير للطبراني باب الياء ما اسندت ميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم العالية بنت سبيع 19922، أخرجه مسند أحمد برقم: 2103، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 734، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1064
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ: أَنَّى تَوَضَّأْتُ مِنْ هَذَا. فَتَوَضَّأَ مِنْهُ وَقَالَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام بزار نے، اُن کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے: آپ وضو کرنے لگے، تو آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون نے آپ کی خدمت میں عرض کی، اس (پانی) کے ذریعے میں نے بھی وضو کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پانی سے وضو کر لیا اور ارشاد فرمایا: پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے۔
اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1064]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1065
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیده میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”پانی کو، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1065]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة كتاب الوضوء جماع ابواب ذكر الماء الذى لا ينجس باب ذكر خبر روي عن النبى صلى الله عليه وسلم فى حديث 90 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب المياه 1257 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الطهارة واما حديث عائشة 516 مصنف عبد الرزاق الصنعاني باب سور الحائض، 379 السنن الكبرى للنسائي كتاب الطهارة ذكر ما ينجس الماء 49 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب الماء المتغير 33 السنن الكبرى للبيهقي كتاب الطهارة جماع ابواب الغسل من الجنابة باب الدليل على طهارة عرق الحائض والجنب حديث 839 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 2047 سند إسحاق بن راهويه ما يروى عن ميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم عن حديث 1809 مسند ابي يعلى الموصلي مسند عائشة 4640، أخرجه مسند أحمد برقم: 24861، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2114»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1066
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”پانی کو، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24861، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2114»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
وَعَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَتْ: إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
معاذہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے جنابت کے بعد کے غسل کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1067]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1068
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ - وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ" - وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو اس کی بو، یا ذائقہ کو تبدیل کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام ابن ماجہ نے اُس صحابی کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو اُس کی بو یا ذائقے، یا رنگ پر غالب آ جائے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 521، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7503، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 748»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1069
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24861، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2114»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1070
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ مَا لَمْ يَأْجَنِ الْمَاءُ ؛ يَخْضَرُّ أَوْ يَصَفَرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم ایسے پانی کے ذریعے وضو کر لیں، جو متغیر ہو کر سبز، یا زردنہ ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، خالد بن معدان نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور بقیہ بن ولید نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1070]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الْمَطَاهِرِ .
طہارت کے برتن (شاید لوٹا مراد ہے) کے ذریعہ وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْوُضُوءُ مِنْ جَرٍّ جَدِيدٍ مُخَمَّرٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ مِنَ الْمَطَاهِرِ؟ فَقَالَ:" لَا، بَلْ مِنَ الْمَطَاهِرِ، إِنَّ دِينَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ". قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْعَثُ إِلَى الْمَطَاهِرِ، فَيُؤْتَى بِالْمَاءِ فَيَشْرَبُهُ، يَرْجُو بَرَكَةَ أَيْدِي الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ثِقَةٌ، يُنْسَبُ إِلَى الْإِرْجَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ڈھانپے ہوئے نئے مٹکے کے ذریعے وضو کرنا آپ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے، یا طہارت کے مخصوص برتن کے ذریعے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ طہارت کے مخصوص برتن کے ذریعے (وضو کرنا، میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے) بے شک اللہ تعالیٰ کا دین، درست اور آسان ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طہارت کا برتن منگوایا کرتے تھے، اس میں پانی لایا جاتا تھا، تو آپ اس پانی کو پیتے تھے آپ مسلمانوں کے ہاتھوں کی برکت کی امید رکھتے (ہوئے ایسا کرتے) تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، عبدالعزیز بن ابورواد نامی راوی ثقہ ہے اس کی نسبت ”ارجاء“ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1071]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ الْوُضُوءِ بِالْمُشَمَّسِ .
دھوپ میں پڑے ہوئے پانی کے ذریعے وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1072
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَسْخَنْتُ مَاءً فِي الشَّمْسِ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَتَوَضَّأَ بِهِ، فَقَالَ:" لَا تَفْعَلِي يَا عَائِشَةُ ; فَإِنَّهُ يُورِّثُ الْبَيَاضَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ. وَقَالَ - أَيِ الطَّبَرَانِيُّ -: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: قَدْ رَوَيْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے دھوپ میں پانی گرم کیا، میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، تاکہ آپ اس کے ذریعے وضو کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! تم ایسا نہ کرو، کیونکہ اس کے نتیجے میں سفیدی (یعنی برص کا مرض) پیدا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے، وہ یعنی امام طبرانی فرماتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ہم یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کے طور پر نقل کر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 5854 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب الماء المسخن 68 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة باب كراهة التطهير بالماء المشمس 14»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں