الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ مَا يَكْفِي مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ .
وضو اور غسل کے لئے کتنا پانی کفایت کا جاتا ہے؟
حدیث نمبر: 1103
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْغَسْلُ صَاعٌ، وَالْوُضُوءُ مُدٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَحَادِيُثُهُ لَيْسَتْ بِالْمُنْكَرَةِ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَحَادِيُثُهُ لَيْسَتْ بِالْمُنْكَرَةِ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”غسل ایک صاع اور وضو ایک مد (پانی کے ساتھ کیا جائے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے اسے ابوزرعہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابن عدی کہتے ہیں اس کی نقل کردہ روایات زیادہ منکر نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1103]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الحاء من اسمه الحسين 3548، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3491»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1104
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ بِكُوزِ الْحُبِّ - يَعْنِي لِلصَّلَاةِ - أَيْ كَانَ يُجْزِئُهُ الْوُضُوءُ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ الْعَطَّارُ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ الْعَطَّارُ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”کو زحب“ (مخصوص مقدار والے برتن) کے ذریعے وضو کر لیتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان کی مراد یہ تھی کہ آپ نماز کے لئے وضو کرتے تھے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس برتن کے ذریعے وضو کرنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کفایت کر جاتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحفص عطار ہے، ازدی بیان کرتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1104]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1105
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ سَيْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ. وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: سِنَانُ بْنُ هَارُونَ أَخُو سَيْفِ بْنِ هَارُونَ، وَهُوَ أَحْسَنُ حَالًا مِنْ أَخِيهِ. وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.

سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد (پانی) کے ذریعے وضو اور ایک صاع کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سیف بن محمد ہے اور وہ کذاب ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے، یحییٰ بن معین کہتے ہیں: سنان بن ہارون، سیف بن ہارون کا بھائی ہے اور یہ اپنے بھائی سے زیادہ بہتر حالت کا مالک ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1105]

إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1106
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ بِنِصْفِ مُدٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نصف مد (پانی) کے ذریعے وضو کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلۃ بن دینار ہیں، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1106]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلۃ بن دینار ہیں، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1106]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1107
وَعَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ أَنَّ جَدَّتَهَا أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعَتْ إِلَيْهَا مِخْضَبًا مِنْ صُفْرٍ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْتَسِلُ فِيهِ". وَكَانَ نَحْوًا مِنْ صَاعٍ أَوْ أَقَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأُمُّ كُلْثُومٍ هَذِهِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأُمُّ كُلْثُومٍ هَذِهِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ام كلثوم بنت عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ان کی دادی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، انہوں نے پیتل کا بنا ہوا ایک برتن اس خاتون کی طرف بڑھایا اور یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔ (راوی خاتون بیان کرتی ہیں:) اس برتن میں تقریبا ایک صاع، یا اس سے کم پانی آتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے میں نے کسی کو اُم کلثوم نامی اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1107]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے میں نے کسی کو اُم کلثوم نامی اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1107]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بِمَا فَضَلَ مِنْ وُضُوئِهِ .
وضو کا جو پانی بچ جائے اس کے ساتھ (آدمی) کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1108
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ مِنْ إِنَاءٍ عَلَى نَهْرٍ، فَلَمَّا فَرَغَ أَفْرَغَ فَضْلَهُ فِي النَّهْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، اخْتَلَطَ وَتُرِكَ حَدِيثُهُ لِاخْتِلَاطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، اخْتَلَطَ وَتُرِكَ حَدِيثُهُ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہر کے کنارے ایک برتن کے ذریعے وضو کیا، جب آپ فارغ ہوئے، تو آپ نے بچا ہوا پانی نہر میں ڈال دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس کے اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کی حدیث کو ترک کر دیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1108]

إسنادہ ضعیف، اس کا راوی ابوبکر بن ابی مریم اختلاط کی وجہ سے متروک الحدیث ہے۔
حدیث نمبر: 1109
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنَهْرٍ، فَتَنَاوَلَ بِقَعْبٍ كَانَ مَعَهُ، ثُمَّ قَالَ:" يُبَلِّغُهُ اللَّهُ قَوْمًا يَنْفَعُهُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک نہر کے پاس سے ہوا آپ نے اپنے پاس موجود بڑا برتن بڑھایا اور پھر ارشاد فرمایا: اس کو اللہ تعالیٰ ان لوگوں تک پہنچا دے گا، جنہیں وہ اس کے ذریعے نفع دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1109]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1109]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
31. بَابُ غُسْلِ يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْإِنَاءِ وَالتَّسْمِيَةِ .
ہاتھ کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے اُسے دھو لینا اور بسم اللہ پڑھ لینا
حدیث نمبر: 1110
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلَا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ; فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ مِنْهُ، وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا" - وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ؛ نَسَبُوهُ إِلَى وَضْعِ الْحَدِيثِ.

سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ رات کے وقت اس کا ہاتھ کہاں لگ گیا ہو گا؟ اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے «بسم الله» بھی پڑھ لینی چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے «بسم الله» بھی پڑھ لینی چاہیے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، محدثین نے اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1110]

تخریج الحدیث: «مستخرج أبى عوانة مبتدا كتاب الطهارة إيجاب غسل اليدين ثلاثا على المستيقظ من نومه 563 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب سنن الوضوء ذكر الزجر عن إدخال المرء يده فى الإناء فى ابتداء الوضوء حديث 1067 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الطهارات فى الرجل ينتبه من نومه فيدخل يده فى الإناء 1036 السنن الكبرى للنسائي ذكر ما ينقض الوضوء وما لا ينقضه الأمر بالوضوء للنائم المضطجع 149 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب غسل اليدين لمن استيقظ من نومه 108 مسند احمد بن حنبل مسند ابى بريرة رضى الله عنه 7272 المعجم الأوسط للطبراني باب العين من اسمم مقدام من اسمه مسعدة حديثة 9305، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9126»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
32. بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الْوُضُوءِ .
وضو کے وقت بسم اللہ پڑھ لینا
حدیث نمبر: 1111
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ يَقُومُ لِلْوُضُوءِ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ، فَيُسَمِّي اللَّهَ - تَعَالَى - ثُمَّ يُسْبِغُ الْوُضُوءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ: إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى. وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ: إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى. وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لئے اُٹھتے تھے، تو برتن انڈیل (کر پہلے ہاتھ دھوتے) تھے، بسم اللہ پڑھتے تھے اور پھر اچھی طرح وضو کرتے تھے۔ یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کا آغاز کرتے، تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے۔ ان دونوں احادیث کا مدار حارثہ بن محمد نامی راوی پر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1111]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1112
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، إِذَا تَوَضَّأْتَ فَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، فَإِنْ حَفَظَتَكَ لَا تَبْرَحُ تَكْتُبُ لَكَ الْحَسَنَاتِ حَتَّى تُحْدِثَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! جب تم وضو کرو، تو «بسم الله والحمدلله» پڑھ لو، تمہارے محافظ فرشتے اس وقت تک تمہارے لئے نیکیاں نوٹ کرتے رہیں گے، جب تک تمہارا وہ وضو ختم نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1112]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1112]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن