🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1143
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: جِئْتُ فِي اثْنَيْ عَشَرَ رَاكِبًا حَتَّى حَلَلْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَصْحَابِي: مَنْ يَرْعَى لَنَا إِبِلَنَا وَنَنْطَلِقُ فَنَقْتَبِسُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَاحَ اقْبَسْنَاهُ مَا سَمِعْنَا؟ فَقُلْتُ: أَنَا، ثُمَّ قُلْتُ فِي نَفْسِي: لَعَلِّي مَغْبُونٌ، أَيَسْمَعُ أَصْحَابِي مَا لَمْ أَسْمَعْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَحَضَرْتُ يَوْمًا، فَسَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوءًا كَامِلًا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ - كَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ تَقَدَّمَ، وَتَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بارہ افراد سمیت آیا، یہاں تک کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے شہر مبارک) میں حاضر ہوئے میرے ساتھیوں نے کہا: کون شخص اونٹوں کی دیکھ بھال کرے گا؟ تاکہ ہم جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کریں، جب ہم واپس آئیں گے، تو اُسے وہ بتا دیں گے، جو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا، میں نے کہا: میں ایسا کروں گا، پھر میں نے بعد میں سوچا، اس حوالے سے میں تو نقصان میں رہوں گا، کیونکہ میرے ساتھی جو بات سن لیں گے، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی ہو گی، ایک دن میری موجودگی میں، میں نے ایک شخص کو سنا، وہ بیان کر رہا تھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص پورا وضو کرے اور پھر نماز کے لیے کھڑا ہو جائے، تو وہ اپنے گناہوں کے حوالے سے یوں ہو جاتا ہے، جیسے اُس دن تھا، جب اُس کی والدہ نے اُسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ مکمل روایت کتاب الایمان میں گزر چکی ہے اور اس روایت پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1143]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1144
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الطَّهُورِ فَقَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُمَضْمِضُ فَاهُ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِلِسَانِهِ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَا يَغْسِلُ يَدَيْهِ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَا يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ إِلَّا كَانَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَقَدْ جَمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے طہارت حاصل کرنے (یعنی وضو کے) کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان (وضو کرتے ہوئے) اپنا منہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے ہر اس گناہ کی مغفرت کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس شخص نے اس دن میں، اپنی زبان کے ذریعے کیا ہو اور جب آدمی اپنے بازو دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے اس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، جن کا ارتکاب اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، اور جب وہ اپنے سر پر مسح کرتا ہے (تو گناہوں سے پاک ہونے کے حوالے سے) وہ اُس دن کی مانند ہو جاتا ہے، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1144]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8310»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1145
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، فَيُمَضْمِضُ إِلَّا خَرَجَ مَعَ قَطْرِ الْمَاءِ كُلُّ سَيِّئَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا لِسَانُهُ، وَلَا يَسْتَنْشِقُ إِلَّا خَرَجَ مَعَ قَطْرِ الْمَاءِ كُلُّ سَيِّئَةٍ وَجَدَ رِيحَهَا بِأَنْفِهِ، وَلَا يَغْسِلُ وَجْهَهُ إِلَّا تَنَاثَرَ مِنْ عَيْنَيْهِ مَعَ قَطْرِ الْمَاءِ كُلُّ سَيِّئَةٍ نَظَرَ إِلَيْهَا بِهِمَا، وَلَا يَغْسِلُ شَيْئًا مِنْ يَدَيْهِ إِلَّا خَرَجَ مَعَ قَطْرِ الْمَاءِ كُلُّ سَيِّئَةٍ بَطَشَ بِهَا، وَلَا يَغْسِلُ شَيْئًا مِنْ رِجْلَيْهِ إِلَّا خَرَجَ مَعَ قَطْرِ الْمَاءِ كُلُّ سَيِّئَةٍ مَشَى بِهِمَا إِلَيْهَا، فَإِذَا خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ خَطَاهَا حَسَنَةٌ، وَمُحِيَ بِهَا عَنْهُ سَيِّئَةٌ، حَتَّى يَأْتِيَ مَقَامَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان نماز کے لیے وضو کرتا ہے، تو جب وہ کلی کرتا ہے، تو پانی کے قطروں کے ساتھ اس کا ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے، جس کے بارے میں اس کی زبان نے کلام کیا تھا، جب وہ ناک میں پانی ڈالتا ہے، تو پانی کے قطروں کے ساتھ اس کا ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے جس کی بو کو اس نے اپنی ناک کے ذریعے محسوس کیا تھا، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو پانی کے قطروں کے ہمراہ اس کی آنکھوں سے ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے، جس کی طرف اس نے ان دونوں آنکھوں کے ذریعے دیکھا تھا، جب وہ اپنے دونوں بازو دھوتا ہے، تو پانی کے قطروں کے ہمراہ ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے، جس کو اس نے ہاتھ کے ذریعے پکڑا تھا، جب وہ پاؤں دھوتا ہے، تو پانی کے قطروں کے ہمراہ ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے، جس کی طرف وہ اپنے پاؤں کے ذریعے چل کر گیا تھا، پھر جب وہ مسجد کی طرف جاتا ہے، تو ہر ایک قدم اٹھانے پر اس کے لیے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے، اور اس کے ایک گناہ کو مٹا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی جگہ پر پہنچ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1145]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے راوی ثقہ ہیں اور اصل حدیث صحیحین میں مختصراً موجود ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابٌ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ .
جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1146
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ طَاهِرًا بَاتَ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ، فَلَا يَسْتَيْقِظُ مِنْ لَيْلٍ إِلَّا قَالَ الْمَلَكُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ كَمَا بَاتَ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: يَرْوِي عَنْ عَطَاءٍ، وَسَاقَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ. قُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ عَنْ عَطَاءٍ، وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، كَذَلِكَ هُوَ عِنْدَ الْبَزَّارِ، وَأَرْجُو أَنَّهُ حَسَنُ الْإِسْنَادِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِيمَنْ يَبِيتُ طَاهِرًا فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا، وَلَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ عَبْدٌ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ مَلَكٌ فِي شِعَارِهِ، لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص باوضو حالت میں رات گزارتا ہے، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی رات بھر رہتا ہے، وہ شخص رات میں جس وقت بھی بیدار ہوتا ہے، تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے بندے کی مغفرت کر دے، کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون بن زید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عباس بن عقبہ ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: اس نے عطاء سے روایات نقل کی ہیں، انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے اور یہ بات بیان کی ہے: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سلیمان احول نے عطاء سے نقل کی ہے، اور وہ ”صحیح“ کے رجال میں سے ایک ہیں، امام بزار نے
یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، تو مجھے یہ امید ہے کہ یہ سند کے حوالے سے ”حسن“ ہو گی، اس سے پہلے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث گزر چکی ہے، جو اس شخص کے بارے میں ہے، جو باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، اور یہ حدیث اس سے پہلے والے باب میں گزری ہے، امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے جسموں کو پاک رکھا! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک کر دے گا، جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، تو اس کے ہمراہ اس کے لحاف میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے، وہ شخص رات میں جس وقت بھی اٹھتا ہے (یا پہلو بدلتا ہے) تو وہ فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے بندے کی مغفرت کر دے! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1146]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الطهارة، باب فضل الوضوء ذكر استغفار الملك للبانت متطهرا عند استيقاظه 1056 مسند عبد الله بن المبارك 65 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما عطاء بن ابي رباح 13403 شعب الإيمان للبيهقى فضل الوضوء 2656 الزبد والرقائق لابن المبارك باب فضل ذكر الله عز وجل 1228، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13620، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1051»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابٌ فِي الِاسْتِعَانَةِ عَلَى الْوُضُوءِ .
وضو کے لئے مدد لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1147
عَنْ أَبِي الْجَنُوبِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْجَنُوبِ، فَإِنِّي رَأَيْتُ عُمَرَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ فَقَالَ:" مَهْ يَا عُمَرُ، إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يُشْرِكَنِي فِي طَهُورِي أَحَدٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو الْجَنُوبِ ضَعِيفٌ.
ابوجنوب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کے لیے پانی لیا، میں لپک کر ان کی طرف گیا، تاکہ انہیں وضو کروا دوں، تو انہوں نے فرمایا: اے ابوجنوب! رک جاؤ! ایک مرتبہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے وضو کے لیے پانی لیا، میں انہیں وضو کروانے کے لیے آگے ہوا، تو انہوں نے فرمایا: اے ابوالحسن! رک جاؤ! (انہوں نے یہ بتایا: ایک مرتبہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے لگے ہیں، میں آپ کو وضو کروانے کے لیے آگے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! رک جاؤ، میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں، کہ میرے وضو میں کوئی میرا شریک ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ابوجنوب ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1147]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 543»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1148
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ أَوِ اصْفَرَّتْ لِلْمَغِيبِ وَمَعِي كُوزٌ مِنْ مَاءٍ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ وَقَعَدْتُ أَنْتَظِرُهُ حَتَّى جَاءَ، فَوَضَّأْتُهُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اُس وقت نکلا، جب سورج غروب ہو گیا تھا، یا غروب ہونے کے قریب تھا، میرے پاس پانی کا ایک برتن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، میں آپ کے انتظار میں رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11556، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 313»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ فَرْضِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فرضیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1149
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ سِنَانٍ عَنْ أَنَسٍ، وَعَنْهُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ، اور وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس سے یزید بن ابوحبیب نے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو اس کا (یعنی ابن سنان کا) ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1149]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1150
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ إِلَّا بِطَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَرَّانِيُّ، قِيلَ فِيهِ: كَذَّابٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے دیا جانے والا صدقہ قبول نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حرانی ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1150]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6151، 6893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1151
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْقُرْدُوَانِيُّ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ، اور وضو کے بغیر نماز کو قبول نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن یزید قردوانی ہے، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ کسی اور نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1152
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو، اور حرام مال میں سے (دیے جانے والے) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1152]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں