الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ فَرْضِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فرضیت
حدیث نمبر: 1153
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: صَدُوقٌ فِيهِ لِينٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ: ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے صدقہ قبول نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے، جسے ابن حبان نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1153]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1154
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے (دیے جانے والے) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1154]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1154]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1155
وَعَنْ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَا يَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنِيسٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنِيسٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوسبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہ کرے، اور وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابویزید بن عبداللہ بن انیس ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1155]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1156
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفْ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ثَابِتَ بْنَ نُعَيْمٍ الْهَوْجِيَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفْ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ثَابِتَ بْنَ نُعَيْمٍ الْهَوْجِيَّ.
سیدنا ابودرداء ”رضی اللہ عنہ مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1156]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1156]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1157
وَعَنْ عِيسَى بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، لَا صَلَاةَ إِلَّا بِوُضُوءٍ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعِيسَى بْنُ سَبْرَةَ وَأَبُوهُ وَعِيسَى بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعِيسَى بْنُ سَبْرَةَ وَأَبُوهُ وَعِيسَى بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ.
عیسی بن سبرہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: اے لوگو! وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، عیسیٰ بن سبرہ، اس کا باپ، اور عیسیٰ بن یزید، میں نے کسی کو، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1157]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، عیسیٰ بن سبرہ، اس کا باپ، اور عیسیٰ بن یزید، میں نے کسی کو، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1157]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1158
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الْأَنْصَارَ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْهَا نَفْسِهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَوَاهُ عَنْهَا عَنْ أَبِيهَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِي حَدِيثِهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

رباح بن عبدالرحمن بن حويطب، اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی خاتون کے حوالے سے نقل کی ہے، جس میں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، اور اُنہوں نے
یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے، ان کے والد سے بھی نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1158]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1159
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عِمَارَةَ أَخِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: عِظْنِي فِي نَفْسِي يَرْحَمُكَ اللَّهُ. قَالَ: إِذَا أَنْتَ قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوءَ ; فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي فِي الْمَوَاعِظِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر سے ہے، اور اُنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے ان سے کہا: آپ مجھے میری ذات کے بارے میں نصیحت کیجئے! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے! تو انہوں نے فرمایا: جب تم نماز پڑھنے لگو! تو اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا ایمان نہیں ہوتا، جس کی نماز نہ ہو“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث نقل کی ہے، جو مواعظ سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعد ہے، جس نے اپنے والد سے
یہ روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1159]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعد ہے، جس نے اپنے والد سے
یہ روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1159]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
38. بَابٌ التَّيَامُنُ فِي الْوُضُوءِ .
وضو میں دائیں طرف کے اعضاء پہلے دھونا
حدیث نمبر: 1160
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَدَعَا بِمَاءٍ، فَجَعَلَ يَغْرِفُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى الْيُسْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو (کے طریقے) کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے پانی منگوایا اور دائیں ہاتھ کے چلو میں پانی لے کر بائیں ہاتھ پر ڈالا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1160]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 80، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 138، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3440، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 696»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1161
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَتَوَضَّأَ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ رَأَيْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے پانی منگوایا اور ”مقاعد“ کے پاس وضو کرتے ہوئے اعضاء کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں نے اللہ کے رسول کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1161]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 490، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
حدیث نمبر: 1162
وَعَنْ أَبِي النَّضْرِ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِالْوُضُوءِ وَعِنْدَهُ الزُّبَيْرُ وَطَلْحَةُ وَعَلِيٌّ وَسَعْدٌ، فَتَوَضَّأَ وَهُمْ يَنْظُرُونَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى يَمِينِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَعَلَى شَمَالِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَرَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُمْنَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ رَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ لِلَّذِينِ حَضَرُوا: أُنَاشِدُكُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَوَضَّأُ كَمَا تَوَضَّأْتُ الْآنَ؟ قَالُوا: نَعَمْ. وَذَلِكَ لِشَيْءٍ بَلَغَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَأَبُو النَّضْرِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَشْرَةِ، وَفِيهِ أَيْضًا: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مَرَّةً، وَقَالَ مَرَّةً: صَالِحٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

ابونضر بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی منگوایا، اُس وقت ان کے پاس سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ موجود تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کرنا شروع کیا، یہ حضرات دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دائیں بازو پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر بائیں بازو پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر دائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی چھڑکا، پھر اسے دھویا، پھر بائیں پاؤں پر پانی چھڑکا، پھر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے حاضرین سے فرمایا: میں آپ لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو کیا کرتے تھے جس طرح میں نے ابھی وضو کیا ہے؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا اس لیے کیا تھا کیونکہ انہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع ملی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ابونضر نامی راوی نے ”عشرہ مبشرہ“ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے، اس کی سند میں یہ بھی مذکور ہے، ایک راوی غسان بن الربیع ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ صالح ہے، ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1162]

إسنادہ ضعیف لانقطاعہ