🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ التَّوَضُّؤِ مِنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ وَالِانْتِفَاعِ بِهَا إِذَا دُبِغَتْ .
مردار کی کھال کی جب دباغت کر لی گئی ہو (تو اس سے بنے ہوئے مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے) وضو کرنا یا اُس کھال سے نفع حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1093
وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فَأَتَى رَجُلٌ ضَخْمٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عِيسَى؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ فِي الْفِرَاءِ. قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُصَلِّي فِي الْفِرَاءِ؟ قَالَ:" فَأَيْنَ الدِّبَاغُ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، تُكُلِّمَ فِيهِ لِسُوءٍ حَفِظَهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
ثابت بیان کرتے ہیں: میں عبدالرحمن بن ابولیلی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، ایک بھاری بھرکم شخص آیا اور بولا: آپ ابوعیسی ہیں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، اس شخص نے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کریں، جو آپ نے چمڑے کے بارے میں سنی ہے، انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص آیا، اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا میں چمڑے میں نماز ادا کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو دباغت کہاں جائے گی؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی ہے، جس کے حافظے کی خرابی کے حوالے سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1093]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1094
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصِيبُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَغَانِمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ الْأَسْقِيَةَ وَالْأَوْعِيَةَ، فَنُقَسِّمُهَا وَكُلُّهَا مَيْتَةٌ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ حَدِيثٌ فِي آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْمَيْتَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، ہمیں (جنگ میں) مشرکین کی طرف سے مال غنیمت میں مشکیزے اور برتن ملا کرتے تھے، تو ہم انہیں تقسیم کر لیتے تھے، وہ سب مردار (جانور کی کھال) کے بنے ہوتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو مشرکین کے برتنوں کے بارے میں ہے، اس میں مردار (جانور کی کھال) کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1094]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1095
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَحْلِبُهَا، فَفَقَدَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا فَعَلَتْ شَاتُكُمْ؟" قَالُوا: مَاتَتْ. قَالَ:" مَا فَعَلْتُمْ بِإِهَابِهَا؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلْقَيْنَاهُ. قَالَ:" أَفَلَا اسْتَنْفَعْتُمْ بِهِ؟ فَإِنَّ دِبَاغَهَا ذَكَاتُهَا، تَحِلُّ كَمَا يَحِلُّ الْخَلُّ مِنَ الْخَمْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی، جس کا ہم دودھ دوہا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غیر موجود پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہاری بکری کا کیا بنا؟ لوگوں نے بتایا: وہ مر گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس کی کھال کا تم نے کیا کیا؟ لوگوں نے بتایا: یا رسول اللہ! ہم نے اسے پھینک دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اس کے ذریعہ نفع حاصل نہیں کیا، اس کی دباغت ہی اس کی پاکیزگی کا باعث بن جانی تھی، اور وہ اسی طرح حلال ہو جانی تھی، جس طرح شراب سے بنا ہوا سرکہ حلال ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، فرج بن فضالہ نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے اور جمہور نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1095]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1096
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا بَأْسَ بِمَسْكِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”مردار کی کھال میں کوئی حرج نہیں ہے، جب اس کی دباغت کر لی گئی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1096]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1097
وَعَنْ أُمِّ مُسْلِمٍ الْأَشْجَعِيَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهَا وَهِيَ فِي قُبَّةٍ، فَقَالَ:" مَا أَحْسَنَهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا مَيْتَةٌ". قَالَتْ: فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ، وَقَالَتْ: فَجَعَلْتُ أَشُقُّهَا بَدَلَ: أَتَتَبَّعُهَا. وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیده ام مسلم اشجعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے، وہ خاتون اس وقت خیمے میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کتنا عمدہ ہے، اگر اس میں مردار نہ ہو، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: تو میں نے ان چیزوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا (یعنی ان چیزوں کو جو مردار سے بنی ہوئی ہوں)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں، وہ خاتون چمڑے کے بنے ہوئے خیمے میں موجود تھی، اور یہ الفاظ ہیں: وہ خاتون فرماتی ہیں: میں نے ان چیزوں کو چیرنا شروع کر دیا، یہ لفظ اس لفظ کی جگہ ہے: جس میں یہ ذکر ہے: ”میں نے انہیں تلاش کرنا شروع کر دیا“ اس روایت میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1097]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف کیونکہ اس میں ایک مبہم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1098
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسْتَمْتِعُوا مِنَ الْمِيتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ حَدِيثٌ فِي السُّنَنِ عَنْ كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مردار کے چمڑے یا پٹھے کو استعمال نہ کرو“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”سنن“ میں ایک حدیث منقول ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب کے بارے میں ہے، پچھلی روایت کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن معتب ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1098]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للنسائي كتاب الفرع والعتيرة النهي عن ان ينتفع من الميتة بشيء 4446 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب الأوانى باب فى جلد الميتة حديث 41 مسند احمد بن حنبل اوّل مسند الكوفيين، حديث عبد الله بن عكيم 18430 مسند الطيالسي عبد الله بن عكيم، 1375 المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 6836، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6712، 9374»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ مَا يَكْفِي مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ .
وضو اور غسل کے لئے کتنا پانی کفایت کا جاتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1099
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ. قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ. قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، فَقَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے دریافت کیا میرے لئے وضو کے لئے کتنا پانی کفایت کر جائے گا؟ انہوں نے جواب دیا: ایک مد، اس نے دریافت کیا اور غسل کے لئے میرے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انہوں نے جواب دیا: ایک صاع اس شخص نے کہا: یہ تو میرے لئے کافی نہیں ہو گا، انہوں نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے، یہ اُن کے لیے کفایت کر جاتا تھا، جو تم سے بہتر تھے، یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1099]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1100
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُجْزِئُ فِي الْوُضُوءِ مُدٌّ، وَفِي الْغُسْلِ صَاعٌ".
وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَالِسِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
معجم اوسط میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو میں ایک مد پانی اور غسل میں ایک صاع پانی کفایت کر جاتا ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبدالرحمن بالسی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1100]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1101
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد (کی مقدار کے پانی) کے ساتھ وضو کر لیتے تھے اور ایک صاع کے ساتھ غسل کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24494، وأخرجه مسند البزار برقم: 1587»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1102
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِنَحْوِهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، وَمَدَارُ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ عَلَى مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْمُلَائِيِّ، وَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَنَّهُ اخْتَلَطَ. وَالظَّاهِرُ أَنَّ شُعْبَةَ وَسُفْيَانَ لَا يُحَدِّثَانِ عَنْهُ إِلَّا بِمَا سَمِعَاهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے روایت کیا ہے، جبکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کا مدار مسلم بن کیسان ملائی نامی راوی پر ہے شعبہ اور سفیان نے اس سے حدیث روایت کی ہے، لیکن بہت سے لوگوں کی ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے ان میں سے بعض حضرات کا یہ کہنا ہے کہ یہ شخص اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ شعبہ اور سفیان نے اس کے حوالے سے وہ روایات نقل کی ہوں گی، جو ان دونوں حضرات نے اس شخص کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سنی تھیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1102]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں