🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ .
وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1685
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَقَدَّمَ وَأَخَّرَ وَقَالَ:" الْوَقْتُ مَا بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ عَازِبٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے تقدیم بھی کی اور تاخیر بھی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان (نماز کا مخصوص) وقت ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خاتون حفصہ بنت عازب ہیں، میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1685]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلي مسند البراء بن عازب، 1642»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1686
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ، فَلَمَّا دَلَكَتِ الشَّمْسُ أَذَّنَ بِلَالٌ الظُّهْرَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَصْرِ حِينَ ظَنَنَّا أَنَّ ظِلَّ الرَّجُلِ أَطْوَلُ مِنْهُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَشَاءِ حِينَ ذَهَبَ بَيَاضُ النَّهَارِ وَهُوَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْفَجْرِ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ الْغَدَ لِلظَّهْرِ حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَصْرِ فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كَادَ يَغِيبُ بَيَاضُ النَّهَارِ، وَهُوَ الشَّفَقُ فِيمَا نَرَى، ثُمَّ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعِشَاءِ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، فَنِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا مِرَارًا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يَنْتَظِرُ هَذِهِ الصَّلَاةَ غَيْرُكُمْ؟ فَإِنَّكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا، وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُ بِتَأْخِيرِ هَذِهِ الصَّلَاةِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ أَوْ أَقْرَبَ مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ". ثُمَّ أَذَّنَ لِلْفَجْرِ، فَأَخَّرَهَا حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَطْلُعَ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ قَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: جب سورج ڈھل گیا، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ظہر کی اذان دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر اُنہوں نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، اس وقت جب ہم یہ گمان کر رہے تھے کہ آدمی کا سایہ اس سے زیادہ طویل ہو چکا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی پھر انہوں نے مغرب کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عشاء کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب دن کی سفیدی رخصت ہو گئی تھی، (راوی بیان کرتے ہیں:) اس سے مراد شفق ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے فجر کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب صبح صادق ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر اگلے دن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج ڈھل گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ ہر چیز کا سایہ اس سے دو مثل ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے مغرب کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ قریب تھا کہ دن کی سفیدی یعنی شفق رخصت ہو جاتی، جو ہمیں نظر آ رہا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عشاء کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب شفق غروب ہوئی تھی، پھر ہم سو گئے، پھر ہم بیدار ہوئے ایسا کئی مرتبہ ہوا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے علاوہ لوگوں میں سے کوئی بھی اس نماز کا انتظار نہیں کر رہا ہے، اور تم لوگ جب سے نماز کا انتظار کر رہے ہو، تم نماز کی حالت میں شمار ہو گے، اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں یہ نماز نصف رات، یا نصف رات کے قریب تک مؤخر کر کے ادا کرنے کا حکم دیتا (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر انہوں نے فجر کی نماز کے لئے اذان دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مؤخر کیا، یہاں تک کہ سورج طلوع ہونے کے قریب ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نمازوں کا مخصوص) وقت ان دو کے درمیان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1686]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6783، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1687
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ - أَوْ بَشِيرِ بْنِ أَبِي مَسْعُودٍ - كِلَاهُمَا قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الظُّهْرَ، فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ حِينَ كَانَ ظِلُّ الشَّيْءِ مِثْلَهُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الْعَصْرَ، فَقَامَ فَصَلَّى، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الْمَغْرِبَ، فَصَلَّى. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ [ الْأَحْمَرُ ] فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُمْ فَصَلِّ الْعِشَاءَ، فَقَامَ فَصَلَّى. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ بَسَقَ الْفَجْرُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُمْ فَصَلِّ الصُّبْحَ، فَقَامَ فَصَلَّى. ثُمَّ أَتَاهُ الْغَدَ وَظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلُهُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُمْ فَصَلِّ الظُّهْرَ، فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ كَانَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الْعَصْرَ، فَقَامَ فَصَلَّى. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَقْتًا وَاحِدًا فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الْمَغْرِبَ، فَقَامَ فَصَلَّى. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُمْ فَصَلِّ. ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ أَسْفَرَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلِّ الصُّبْحَ، فَقَامَ فَصَلَّى. ثُمَّ قَالَ: مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ أَصْلُهُ مِنْ غَيْرِ بَيَانٍ لِأَوَّلِ الْوَقْتِ وَآخِرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَمُسْلِمٌ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ فِي رِوَايَةٍ، وَكَذَلِكَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَاتٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا بشیر بن ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ، یہ دونوں صحابی ہونے کا شرف حاصل رکھتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُس وقت جب سورج ڈھل گیا تھا، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ ظہر کی نماز ادا کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کر لی پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے، جب ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہو چکا تھا، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ عصر کی نماز ادا کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز ادا کر لی، پھر سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہو گیا تھا انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ مغرب کی نماز ادا کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب شفق یعنی سرخی غروب ہو گئی تھی اور بولے: اے سیدنا محمد! آپ اُٹھیں اور عشاء کی نماز ادا کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور عشاء کی نماز ادا کر لی، پھر وہ آپ کے اس وقت آئے جب صبح صادق ہوئی تھی، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ اٹھیں اور صبح کی نماز ادا کر لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز ادا کر لی۔ پھر اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہو چکا تھا، انہوں نے کہا: آے سیدنا محمد! آپ انھیں اور ظہر کی نماز ادا کر لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے ظہر کی نماز کر لی پھر وہ آپ کے پاس اس وقت آئے جب ہر چیز کا سایہ دو مثل ہو گیا تھا انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ عصر کی نماز ادا کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے عصر کی نماز ادا کر لی، پھر وہ آپ کے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہو گیا تھا، (دونوں دنوں میں) یہ ایک ہی وقت ہے، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ مغرب کی نماز ادا کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے مغرب کی نماز ادا کر لی، پھر وہ آپ کے پاس اس وقت آئے، جب رات کا کچھ حصہ گزر چکا تھا، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ اٹھیں اور عشاء کی نماز ادا کر لیں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب صبح روشن ہو چکی تھی، انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ صبح کی نماز ادا کر لیں ’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے صبح کی نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے بتایا: ان دو کے درمیان (نمازوں کا مخصوص) وقت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ”صحیح“ میں اس کی اصل موجود ہے، جس میں ابتدائی اور آخری وقت کا بیان نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، جسے علی بن مدینی، امام مسلم اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ایک روایت کے مطابق عمرو بن علی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ دیگر روایات کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم اکثر محدثین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1687]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، من اسمه عقيل بشير بن ابي مسعود، 14552»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1688
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ مَوْلَايَ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ فَيَقُولُ: أَدَلَكَتِ الشَّمْسُ؟ فَإِذَا قُلْتُ: نَعَمْ، صَلَّى الظُّهْرَ وَيَقُولُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفْعَلُ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ [ حَيَّةٌ ] ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَالصَّائِمُ يَتَمَارَى أَنْ يُفْطِرَ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْفَجْرَ حِينَ يَتَغَشَّى النُّورُ السَّمَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا وَفِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ: وَيُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ. وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، رَوَى عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَضَعَّفَهُ بَقِيَّةُ النَّاسِ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں اپنے آقا سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کے سواری کے جانور کو لے کر چل رہا تھا، انہوں نے دریافت کیا: سورج ڈھل گیا ہے؟ جب میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے ظہر کی نماز ادا کر لی، اور یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اُس وقت ادا کرتے تھے جب سورج روشن اور چمکدار ہوتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب روزہ دار اس شبہ کا شکار ہوتا تھا کہ شاید اس کی افطاری کا وقت ہو گیا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب روشنی آسمان کو ڈھانپ لیتی تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، البتہ معجم اوسط میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرتے تھے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے، جس سے شعبہ اور سفیان نے روایات نقل کی ہیں، باقی لوگوں نے یعنی امام أحمد، یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1688]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1689
وَعَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ وَقْتِ الظُّهْرِ فَقَالَ: أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ ظِلَّهُ إِلَى أَنْ يَصِيرَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، وَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الْعَصْرِ فَقَالَ: صَلِّهَا وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ حَيَّةٌ، وَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الْمَغْرِبِ فَقَالَ: إِذَا وَقَعَتِ الشَّمْسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ظہر کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ کہ آدمی کا سایہ جب اس کے پاؤں میں ہو، اُس وقت سے لے کر جب تک ہر چیز کا سایہ ایک مثل نہیں ہو جاتا، اُس کے درمیان (کا وقت ہے) اُس شخص نے ان سے عصر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: تم یہ نماز اس وقت ادا کرنا، جب سورج روشن اور چمکدار ہو، اس شخص نے ان سے مغرب کے وقت کے بارے میں دریافت کیا:، تو انہوں نے فرمایا: جب سورج غروب ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1689]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1690
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ لِلصَّلَاةِ وَقْتًا كَوَقْتِ الْحَجِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حج کے مخصوص وقت کی طرح، ہر نماز کا مخصوص نام وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، قتادہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1690]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع ورجالہ موثقون۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ .
ظہر کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1691
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1691]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار خشف بن مالك، حديث 1693، أخرجه مسند البزار برقم: 1921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1692
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ بِالْهَاجِرَةِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًا
ان کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوپہر کی نماز کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔
اس روایت کے رجال بھی ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1692]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، ومن مسند عبد الله بن مسعود رضى الله عنه 9631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1693
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، فَقُلْتُ لِسُلَيْمَانَ: الظُّهْرُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هَذَا - وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ - مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، اُس وقت جب سورج ڈھل گیا تھا، تو میں نے سلیمان سے کہا: یہ ظہر کی نماز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ اس نماز کا مخصوص وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1693]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1694
وَعَنْ خَشْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْجَنَادِبُ تَتَقَافَزُ مِنْ حَرِّ الرَّمْضَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خشف بن مالک بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ظہر کی نماز اُس وقت ادا کر لیتے تھے، جب ریت کی تپش کی وجہ سے ”جندب“ (نام کی ٹڈیاں) ایک دوسرے پر سوار ہو رہی ہوتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1694]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں