الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا كُلُّهَا .
ظہر کا وقت
حدیث نمبر: 1705
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَارِيَةٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ سَلِيطٍ عَنْهُ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ ابْنَ سَلِيطٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ سَلِيطٍ عَنْهُ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ ابْنَ سَلِيطٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن جاریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ظہر کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابن سلیط کی سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو ابن سلیط کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1705]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1706
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي أَيَّامِ الشِّتَاءِ، وَمَا نَدْرِي أَمَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَوْ مَا بَقِيَ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ فِي تَقْدِيمِهَا فِي السَّفَرِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْتَحِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ فِي تَقْدِيمِهَا فِي السَّفَرِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْتَحِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سردیوں کے دنوں میں ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے کہ ہمیں اندازہ نہیں ہو پاتا تھا، کہ دن کا زیادہ حصہ گزر چکا ہے، یا باقی رہ گیا ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، جس میں یہ بات ذکر کی گئی ہے: کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران روانہ ہونا ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو جلدی ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے موسیٰ ابوالعلاء کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1706]
یہ روایت امام أحمد نے موسیٰ ابوالعلاء کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 1170، مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 12410، مصنف عبد الرزاق الصنعاني، كتاب الصلاة، باب وقت الظهر 1987، السنن الكبرى للبيهقى، كتاب الصلاة، ذكر جماع ابواب الاذان والإقامة باب الدليل على انه لا يبلغ بتاخير ها آخر وقتها، 1919، مسند الطيالسي احاديث النساء، وما اسند انس بن مالك الانصاري الافراد عن انس، حديث 2225، مسند الحارث كتاب الصلاة، باب اوقات الصلوات 111، أخرجه مسند أحمد برقم: 11980، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 795/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ .
عصر کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1707
عَنْ أَبِي أَرْوَى قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ بِالْمَدِينَةِ، ثُمَّ آتِي ذَا الْحُلَيْفَةِ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ، وَهِيَ عَلَى قَدْرِ فَرْسَخَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو وَاقَدٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَجَمَاعَةٌ.

سیدنا ابواروی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عصر کی نماز ادا کرتا تھا، پھر میں سورج غروب ہونے سے پہلے ”ذوالحلیفہ“ آ جاتا تھا، اور یہ جگہ دو فرسخ کے فاصلے پر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن محمد ابوواقد ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1707]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18544، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 810/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1708
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ بِتَأْخِيرِ الْعَصْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَلَمْ يُسَمِّ تَابِعِيَّهُ، وَقَدْ سَمَّاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَافِعٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ نَافِعٍ الْكُلَاعِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَهُ فِي الضُّعَفَاءِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز تاخیر سے ادا کرنے کا حکم دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، جس میں پورا واقعہ ذکر ہوا ہے۔ انہوں نے اس روایت کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، امام طبرانی نے اس کا نام عبداللہ بن رافع بیان کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن نافع کلاعی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور انہوں نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں بھی کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1708]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الذال وما اسند رافع بن خديج عبد الله بن رافع بن خديج، حديث 4252 سنن الدارقطني كتاب الصلاة، باب ذكر بيان المواقيت واختلاف الروايات فى ذلك 851 السنن الصغير للبيهقى كتاب الصلاة، باب التعجيل بالصلوات فى اوائل الاوقات 229، أخرجه مسند أحمد برقم: 15378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4376، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1709
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عصر کی نماز تاخیر سے ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1709]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1709]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1710
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَبْعَدَ رَجُلَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ دَارًا مِنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو لَبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ - مِنْ أَهْلِ قُبَاءٍ - وَأَبُو عَبَسِ بْنُ جَبْرٍ - وَمَسْكَنُهُ فِي بَنِي حَارِثَةَ - فَيُصَلِّيَانِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ يَأْتِيَانِ قَوْمَهُمَا وَمَا صَلَّوْا لِتَعْجِيلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي تَعْجِيلِ الْعَصْرِ غَيْرِ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ، إِلَّا ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے جن دو افراد کے گھر، اللہ کے رسول کی مسجد سے سب سے زیادہ دور تھے، وہ افراد یہ ہیں: سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ جن کا تعلق قباء سے ہے، اور سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ جن کی رہائش گاہ بنو حارثہ کے محلے میں تھی، لیکن یہ دونوں صاحبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عصر کی نماز ادا کرتے تھے، اور پھر یہ دونوں اپنی قوم میں واپس چلے جاتے تھے، اور اُن لوگوں نے ابھی تک نماز ادا نہیں کی ہوتی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز جلدی ادا کر لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، جو عصر کی نماز جلدی ادا کرنے کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”ثقہ“ ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے یہ روایت ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1710]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13070، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7942»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1711
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ بِقَدْرِ مَا يَذْهَبُ الرَّجُلُ إِلَى بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَيَرْجِعُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے کہ اگر کوئی شخص اُس کے بعد بنو حارثہ بن حارث کے محلے میں جاتا، تو سورج غروب ہونے سے پہلے وہاں سے واپس بھی آ سکتا تھا۔ میں یہ کہتا ہوں: اس روایت پر کلام اس سے پہلے گزر چکا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1711]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1711]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلى سعيد بن سنان، 4215، أخرجه مسند أحمد برقم: 12971»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1712
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى وَالْبَزَّارِ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآتِي عَشِيرَتِي فَأَقُولُ لَهُمْ: قُومُوا فَصَّلُوا، فَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اُن کے حوالے سے، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتا تھا، پھر میں اپنے خاندان میں آ جاتا تھا اور اُن سے یہ کہتا تھا: تم لوگ اُٹھو اور نماز ادا کر لو! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر چکے ہیں۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1712]
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1712]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1713
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ - يَعْنِي الْعَصْرَ - فُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا، فَمَنْ حَافَظَ [ مِنْكُمُ الْيَوْمَ ] عَلَيْهَا أُعْطِيَ أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يُرَى الشَّاهِدُ، - يَعْنِي النَّجْمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ نماز (راوی کہتے ہیں: یعنی عصر کی نماز) تم سے پہلے لوگوں پر فرض قرار دی گئی تھی، لیکن انہوں نے اُسے ضائع کر دیا، تم میں سے آج جو اس کی حفاظت کرے گا، اُسے اس کا دگنا اجر دیا جائے گا، اور پھر اس کے بعد کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک ”شاہد“ دکھائی دے“ (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ستارہ ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ”ثقہ“ ہے، تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1713]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ”ثقہ“ ہے، تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى باب الخاء، باب من اسمه خزيمة ابو تميم الجيشاني 3975، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4084»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1714
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - أَظُنُّهُ ابْنَ عَمْرٍو. قَالَ شُعْبَةُ: كَانَ أَحْيَانًا يَرْفَعُهُ وَأَحْيَانًا لَا يَرْفَعُهُ - قَالَ: وَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ يَحْضُرْ وَقْتُ الْمَغْرِبِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوایوب نے، عبداللہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں: شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: بعض اوقات انہوں نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور بعض اوقات اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: ”عصر کی نماز کا وقت، اُس وقت تک رہتا ہے، جب تک مغرب کا وقت شروع نہیں ہو جاتا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1714]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1714]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔