🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ .
عشاء کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1745
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: احْتَبَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِهِ أَوْ بَعْضِ نِسَائِهِ، فَلَمْ يَأْتِنَا لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى ذَهَبَ اللَّيْلُ، فَجَاءَنَا وَمِنَّا الْمُصَلِّي وَمِنَّا الْمُضْطَجِعُ، فَبَشَّرَنَا وَقَالَ:" إِنَّهُ لَا يُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ" فَنَزَلَتْ (لَيْسُوا سَوَاءً.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، لَيْسَ فِيهِمْ غَيْرُ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر ٹھہرے رہے (یہاں راوی کو ایک لفظ کے بارے میں شک ہے) آپ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے لئے ہمارے پاس تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ رات کا ایک حصہ گزر گیا تو آپ ہمارے پاس تشریف لائے ہم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا تھا کوئی لیٹا ہوا تھا آپ نے ہمیں خوشخبری دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اس وقت میں اہل کتاب میں سے کسی نے بھی نماز ادا نہیں کی تو یہ آیت نازل ہو گئی: ”وہ برابر نہیں ہیں“۔
امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں عاصم بن ابونجود کے علاوہ اور کوئی غیر ثقہ نہیں ہے، اس راوی سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے امام طبرانی کی سند میں ایک راوای عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1745]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1746
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الرَّجُلُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ؟. قَالَ: انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَلَاةِ الْعَتَمَةِ، فَاحْتَبَسَ عَلَيْنَا حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ أَوْ بَلَغَ ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ فَصَلَّيْنَا، ثُمَّ قَالَ:" اجْلِسُوا"، فَخَطَبَنَا فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى زَادَ: ثُمَّ قَالَ:" لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَكِبَرُ الْكَبِيرِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ". وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آدمی نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک وہ نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے انہوں نے جواب دیا: ایک مرتبہ ہم نے عشاء کی نماز کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کیا آپ ہمارے پاس تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ جب نصف رات کے قریب کا وقت ہو گیا یعنی نصف رات کا وقت ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہم نے نماز ادا کر لی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ بیٹھے رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں نے نماز ادا کر بھی لی اور وہ سو بھی گئے اور تم لوگ اس وقت تک مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہو گے جب سے تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اگر کمزور شخص کی کمزوری اور بڑی عمر کے فرد کی عمر کا خیال نہ ہوتا تو میں اس نماز کو نصف رات تک مؤخر کرتا“۔ امام ابویعلیٰ کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14333»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1747
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى أَيْضًا عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنِمْتُ ثُمَّ اسْتَيْقَظْتُ، ثُمَّ نِمْتُ ثُمَّ اسْتَيْقَظْتُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَقَالَ: الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَفِيهِ الْفُرَاتُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
امام ابویعلیٰ کی ایک روایت جو سیدنا جابر رضی اللہ ہی کے حوالے سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے میں سو گیا پھر بیدار ہو گیا پھر میں سو گیا پھر میں بیدار ہو گیا مسلمانوں میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: نماز نماز۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
اس روایت میں فرات بن ابوفرات ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1747]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1748
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَ لَيْلَةً الْعِشَاءَ حَتَّى رَقَدْنَا ثُمَّ اسْتَيْقَظْنَا، ثُمَّ رَقَدْنَا ثُمَّ اسْتَيْقَظْنَا - وَإِنَّمَا حَبَسَنَا لِوَفْدٍ جَاءَهُ - ثُمَّ خَرَجَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: وَإِنَّمَا أَخَّرَ لِوَفْدٍ جَاءَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز مؤخر کر دی یہاں تک کہ ہم لوگ سو گئے پھر ہم بیدار ہو گئے پھر ہم سو گئے پھر ہم بیدار ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک وفد کی وجہ سے مصروف رہے تھے جو آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک وفد کی آمد کی وجہ سے نماز کو مؤخر کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: «1748 مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما 5930، أخرجه صحيح البخاري برقم: 545، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 199، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1749
وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ الْبَزَّارِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْتَمَ لَيْلَةً بِالْعِشَاءِ، فَنَادَاهُ عُمَرُ: نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ، فَقَالَ:" مَا يَنْتَظِرُ هَذِهِ الصَّلَاةَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ غَيْرُكُمْ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز مؤخر کر دی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کو بلند آواز میں پکارا خواتین اور بچے سو چکے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (تشریف لانے کے بعد) ارشاد فرمایا: اہل زمین میں تمہارے علاوہ اور کوئی اس نماز کا انتظار نہیں کر رہا ہے - اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1749]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1750
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ حَتَّى انْقَلَبَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ إِلَّا عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَنَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَةَ عَشَرَ رَجُلًا أَوْ سِتَّةَ عَشَرَ مَا بَلَغُوا سَبْعَةَ عَشَرَ، فَقَالَ عُثْمَانُ: لَا أَخْرُجُ اللَّيْلَةَ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُصَلِّيَ مَعَهُ وَأَعْلَمَ مَا أَمْرُهُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ قَرِيبًا مِنْ ثُلُثِ اللَّيْلِ وَمَعَهُ بِلَالٌ، فَلَمْ يَرَ فِي الْمَسْجِدِ أَحَدًا إِذْ سَمِعَ نَغْمَةً مِنْ كَلَامِهِمْ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، فَمَشَى إِلَيْهِمْ حَتَّى سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَا يَحْبِسُكُمْ هَذِهِ السَّاعَةَ؟" قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، انْتَظَرْنَاكَ لِنَشْهَدَ الصَّلَاةَ مَعَكَ، فَقَالَ لَهُمْ:" مَا صَلَّى صَلَاتَكُمْ هَذِهِ أُمَّةٌ قَطُّ قَبْلَكُمْ، وَمَا زِلْتُمْ فِي صَلَاةٍ بَعْدُ"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ النُّجُومَ أَمَانُ السَّمَاءِ، فَإِذَا طُمِسَتِ النُّجُومُ أَتَى أَهْلَ السَّمَاءِ مَا يُوعَدُونَ، وَإِنِّي أَمَانٌ لِأَصْحَابِي، فَإِذَا ذَهَبَتْ أَتَى أَصْحَابِي مَا يُوعَدُونَ. وَأَصْحَابِي أَمَانٌ لِأُمَّتِي، فَإِذَا ذَهَبَ أَصْحَابِي أَتَى أُمَّتِي مَا يُوعَدُونَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي تَأْخِيرِ الْعِشَاءِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز مؤخر کی یہاں تک کہ مسجد میں موجود افراد واپس چلے گئے صرف سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب جن کی تعداد پندرہ یا سولہ تھی سترہ نہیں تھی وہ رہ گئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آج رات مسجد سے باہر نہیں جاؤں گا جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لے آتے اور میں آپ کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کر لیتا اور میں یہ بات نہیں جان لیتا کہ آپ کو کیا معاملہ درپیش آیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک تہائی رات کے قریب تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے آپ نے مسجد میں کسی شخص کو نہیں دیکھا اسی دوران مسجد کے گوشے سے ان افراد کی آواز سنائی دی تو آپ چلتے ہوئے ان کے پاس تشریف لائے آپ نے انہیں سلام کیا اور دریافت کیا: تم لوگ اس وقت تک کیوں رکے ہوئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ آپ کی اقتداء میں نماز میں شریک ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری یہ نماز تم سے پہلے کسی امت نے ادا نہیں کی اور تم مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوئے ہو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ستارے آسمان کی امان ہیں جب ستارے بجھ جائیں گے، تو اہل آسمان پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے میں اپنے اصحاب کی امان ہوں جب میں رخصت ہو جاؤں گا، تو میرے اصحاب پر وہ صورت حال آ جائے گی کہ جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے، اور میرے اصحاب میری امت کے لئے امان ہیں جب میرے اصحاب رخصت ہو جائیں گے، تو میری امت پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں بھی ایک حدیث منقول ہے، جو عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرنے کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس روایت کے علاوہ ہے -
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، وما اسند عبد الله بن عباس رضي عنهما طاؤس، 10818، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1751
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ قَالَ: احْتَبَسَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً، حَتَّى لَمْ يَبْقَ فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا بِضْعَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا أَمْسَى أَحَدٌ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ غَيْرُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ النُّجُومَ أَمَانًا لِأَهْلِ السَّمَاءِ، فَإِذَا طُمِسَتِ اقْتَرَبَ لِأَهْلِ السَّمَاءِ مَا يُوعَدُونَ، وَإِنَّ اللَّهَ جَعَلَ أَصْحَابِي أَمَانًا لِأُمَّتِي، فَإِذَا هَلَكَ أَصْحَابِي أَتَى لِأُمَّتِي مَا يُوعَدُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مستودر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ مسجد میں دس سے کچھ زیادہ افراد باقی رہ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے علاوہ اس نماز کا انتظار کرنے والا اور کوئی نہیں ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے ستاروں کو اہل آسمان کے لئے امان بنایا ہے، جب وہ بجھ جائیں گے، تو اہل آسمان کے قریب وہ چیز آ جائے گئی، جس کا وعدہ کیا گیا ہے، اور میرے اصحاب کو اللہ تعالیٰ نے میری امت کے لئے امان بنایا ہے، جب میرے اصحاب رخصت ہو جائیں گے، تو میری امت پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا ان لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1751]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1752
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَسَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کمزور شخص کی کمزوری اور بیمار کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے، اور ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1752]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12161»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1753
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَتَى أُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ؟ قَالَ:" إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: میں عشاء کی نماز کب ادا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب رات ہر وادی کے نشیبی حصے کو بھر دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22585»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1754
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ الْعِشَاءِ قَالَ:" إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشاء کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب رات ہر وادی کے نشیبی حصے کو بھر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3975»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں