🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ .
مغرب کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1735
وَعَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَذَّنْتَ لِلْمَغْرِبِ فَاحْدُرْهَا وَالشَّمْسُ حَدْرَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم مغرب کے لئے اذان دو تو جلدی دو، جب سورج غروب ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1735]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1736
قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَقْتُ الْمَغْرِبِ احْدُرْهَا وَالشَّمْسُ حَدْرَاءُ".
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ان کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ روایت بھی منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مغرب کے وقت (اذان) جلدی دے دو جب سورج غروب ہو جائے“۔
اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1736]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1737
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ تَزَالَ أُمَّتِي عَلَى الْإِسْلَامِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّى تَشْتَبِكَ النُّجُومُ مُضَاهَاةَ الْيَهُودِ، وَمَا لَمْ يُعَجِّلُوا الْفَجْرَ مُضَاهَاةَ النَّصَارَى، وَمَا لَمْ يَكِلُوا الْجَنَائِزَ إِلَى أَهْلِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِهَا فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى.
سیدنا حارث بن وہب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت اسلام (کی تعلیمات) پر اس وقت تک گامزن رہے گی جب تک وہ مغرب کو اتنا مؤخر نہیں کرے گی کہ ستارے چمکنے لگیں جو یہودیوں کا طریقہ ہے، اور جب تک وہ فجر کی نماز کو اتنی جلدی ادا نہیں کریں گے جو عیسائیوں کا طریقہ ہے، اور جب تک وہ جنائز کو اس کے اہل کے سپرد نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے درمیانی نماز سے متعلق باب میں اس کی فضیلت سے متعلق حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب من اسمه الحارث، حارثة بن وبب الخزاعي معبد بن خالد الجدلى عن حارثة، 3189، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3264، 7418»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1738
وَعَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي فِي مَسْكَةٍ مِنْ دِينِهَا مَا لَمْ يَنْتَظِرُوا بِالْمَغْرِبِ اشْتِبَاكَ النُّجُومِ مُضَاهَاةَ الْيَهُودِ، وَمَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْفَجْرَ مُضَاهَاةَ النَّصْرَانِيَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا صنابحی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت دین کی تعلیمات پر اس وقت تک گامزن رہے گی، جب تک وہ مغرب کے لئے ستاروں کے چمکنے کا انتظار نہیں کریں گے جو یہودیوں کا طریقہ ہے، اور جب تک وہ فجر کو اتنا مؤخر نہیں کریں گے جو عیسائیوں کا طریقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1738]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7418»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1739
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كُنَّا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ: هَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَذَّنَ، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ هُوَ وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے فرمایا: یہ غسق الیل ہے پھر انہوں نے اذان دی اور پھر یہ کہا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس نماز کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1739]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1740
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ: هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ وَحَلَّ وَقْتُ الصَّلَاةِ.
وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
ان کے حوالے سے ہی یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ وہ وقت ہے کہ جب سورج غروب ہو گیا ہے، اور نماز کا وقت شروع ہو گیا ہے۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1740]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1741
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دُلُوكُ الشَّمْسِ: غُرُوبُهَا، تَقُولُ الْعَرَبُ: إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ: دَلَكَتْ.
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سورج کے ”دلوک“ سے مراد اس کا غروب ہونا ہے عرب جب سورج غروب ہو جائے تو اس کے لئے یہ کہتے ہیں: دلکت
اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1741]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1742
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ (إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ) قَالَ: الْعِشَاءُ الْآخِرَةُ.
وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «‏‏‏‏الي غسَقِ اللَّيْلِ» اس سے مراد عشاء کی نماز ہے۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف ہے“ شعبہ اور سفیان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1742]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ .
عشاء کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1743
عَنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَقَدْ أَخَّرَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ هُنَيْهَةٌ - أَوْ سَاعَةٌ - وَالنَّاسُ يَنْتَظِرُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" مَا تَنْتَظِرُونَ؟" قَالُوا: نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ. قَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا"، ثُمَّ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا صَلَاةٌ لَمْ يُصَلِّهَا أَحَدٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" النُّجُومُ أَمَانُ السَّمَاءِ، فَإِنْ طُمِسَتِ النُّجُومُ أَتَى السَّمَاءَ مَا تُوعَدُ. وَأَنَا أَمَانُ أَصْحَابِي، فَإِذَا قُبِضْتُ أَتَى أَصْحَابِي مَا يُوعَدُونَ. وَأَصْحَابِي أَمَانُ أُمَّتِي، فَإِذَا قُبِضَ أَصْحَابِي أَتَى أُمَّتِي مَا يُوعَدُونَ. يَا بِلَالُ، أَقِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا متکدر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک رات آپ تشریف لے گئے آپ نے عشاء کی نماز کو اتنا مؤخر کیا کہ رات کا ایک پہر گزر گیا لوگ مسجد میں انتظار کر رہے تھے آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کس چیز کا انتظار کر رہے ہو لوگوں نے عرض کی: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ جب سے اس کا انتظار کر رہے ہو؟ تم لوگ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوئے ہو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک یہ ایک ایسی نماز ہے، جسے تم سے پہلے کی امتوں میں سے کسی نے ادا نہیں کیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور ارشاد فرمایا: ستارے آسمان کے محافظ ہیں جب ستارے بجھ جائیں گے، تو آسمان پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا وعدہ کیا گیا ہے میں اپنے اصحاب کا محافظ ہوں جب مجھے قبض کر لیا جائے گا، تو میرے اصحاب پر وہ صورت حال آ جائے گی، جس کا وعدہ کیا گیا ہے، اور میرے اصحاب میری امت کے محافظ ہیں جب میرے اصحاب کو قبض کر لیا جائے گا، تو میری امت پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے اے بلال! تم اقامت کہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7463، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 928، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1530»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1744
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرَكُمْ". قَالَ: وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ) حَتَّى بَلَغَ (وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز مؤخر دی پھر آپ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ مسجد میں نماز کا انتظار کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے علاوہ اور کسی بھی دین کے پیرو کار لوگ اس وقت میں اللہ کا ذکر نہیں کرتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ برابر نہیں ہیں، اہل کتاب میں سے ایک امت ہے، جو کھڑی ہوتی ہے، اور وہ تلاوت کرتے ہیں“۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آیت یہاں تک ہے: وہ لوگ جو بھی بھلائی کریں گے، تو اس کا انکار نہیں کیا جائے گا، اور اللہ تعالیٰ پرہیزگار لوگوں کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: «1744 مسند احمد بن حنبل * مسند عبد الله بن مسعود رضى الله تعالى عنه 3651 مسند أبى يعلى الموصلي مسند عبد الله بن مسعود، حديث 5183 البحر الزخار مسند البزار بقية حديث زر، حديث 1604 صحيح ابن حبان كتاب الصلاة، باب مواقيت الصلاة ذكر الإباحة للمرء تاخير العشاء الآخرة إذا لم يخف ضعف الضعيف، 1549 السنن الكبرى للنسائي سورة آل عمران قوله تعالى ليسوا سواء من ابل الكتاب 10633، أخرجه مسند أحمد برقم: 3751، وأخرجه مسند البزار برقم: 1819، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10209، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 836/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں