🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1775
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِبِلَالٍ:" نَوِّرْ بِصَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى يُبْصِرَ الْقَوْمُ مَوَاقِعَ نَبْلِهِمْ مِنَ الْإِسْفَارِ".
قُلْتُ: لِرَافِعٍ حَدِيثٌ فِي الْإِسْفَارِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا صبح کی نماز میں روشنی ہونے دو یہاں تک کہ لوگ روشنی کی وجہ سے یہ دیکھ سکیں کہ تیر جہاں گرتا ہے (یعنی اتنی دور تک کی چیز انہیں نظر آئے)۔ میں یہ کہتا ہوں: سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روشنی میں نماز ادا کرنے سے متعلق ایک اور حدیث بھی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4415، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 839/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1776
وَلِرَافِعٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نَوِّرُوا بِالصُّبْحِ بِقَدْرِ مَا يُبْصِرُ الْقَوْمُ مَوَاقِعَ نَبْلِهِمْ".
وَهُمَا مِنْ رِوَايَةِ هُرَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُمَا ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي أَحَدٍ مِنْهُمَا جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا. قُلْتُ: وَهُرَيْرٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يَرْوِي عَنْ أَبِيهِ.
امام طبرانی نے معجم کبیر ہی میں، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبح کی نماز اتنی روشنی میں ادا کرو کہ لوگ اتنی دور تک دیکھ سکیں کہ جتنی دور تیر جا کے گرتا ہے“۔
یہ دونوں روایات ہریر بن عبدالرحمن بن رافع بن خدیج نے نقل کی ہیں ان دونوں راویوں کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، اور ان دونوں نے ان میں سے کسی ایک کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل نقل نہیں کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کہ ہریر نامی راوی کا تذکرہ ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس نے اپنے والد سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1776]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1777
وَعَنْ أَبِي الرَّبِيعِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - فِي جِنَازَةٍ، فَسَمِعْتُ صَوْتَ إِنْسَانٍ يَصِيحُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَسْكَتَهُ. قُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لِمَ أَسْكَتَّهُ؟ قَالَ: إِنَّهُ يَتَأَذَّى بِهِ الْمَيِّتُ حَتَّى يَدْخُلَ قَبْرَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي أُصَلِّي مَعَكَ الصُّبْحَ ثُمَّ أَلْتَفِتُ فَلَا أَرَى وَجْهَ جَلِيسِي، وَأَحْيَانًا تُسْفِرُ. قَالَ: كَذَلِكَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، وَأَحْبَبْتُ أَنْ أُصَلِّيَهَا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّيهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأَبُو الرَّبِيعِ قَالَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَجْهُولٌ.
ابوربیح بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا میں نے ایک شخص کو بلند آواز میں چیخ کر کچھ کہتے ہوئے سنا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس شخص کو پیغام بھیج کر اسے خاموش کروا دیا میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ نے اسے خاموش کیوں کروایا ہے انہوں نے فرمایا: اس کی وجہ سے میت کو اذیت ہوتی ہے، جب تک وہ میت اپنی قبر میں داخل نہیں ہو جاتی میں نے ان سے کہا: میں نے آپ کی اقتداء میں صبح کی نماز ادا کی تھی پھر میں نے توجہ کی تو مجھے اپنے ساتھ والا کوئی شخص نظر نہیں آ رہا تھا اور بعض اوقات آپ اسے روشنی میں ادا کرتے ہیں تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اسے اسی طرح ادا کروں جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابوربیع نامی راوی کے بارے میں امام دارقطنی رحمہ اللہ نے یہ فرمایا ہے کہ یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1777]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6160»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1778
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَزَالَ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَعْمَلُوا بِثَلَاثٍ: مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ انْتِظَارَ الظَّلَامِ مُضَاهَاةَ الْيَهُودِ، وَمَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْفَجْرَ انْمِحَاقَ النُّجُومِ مُضَاهَاةَ النَّصَارَى، وَمَا لَمْ يَكِلُوا الْجَنَائِزَ إِلَى أَهْلِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْعَوَّامِ وَهُوَ مَجْهُولٌ - قَالَهُ الْحُسَيْنِيُّ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا.
سیدنا ابوعبدالرحمن صنابحی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت مسلسل بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک وہ تین کام نہیں کریں گے جب تک وہ مغرب کو اتنا مؤخر نہیں کرتے کہ تاریکیوں کا انتظار کریں جو یہودیوں کا طریقہ ہے، اور جب تک وہ فجر کو اتنا مؤخر نہیں کرتے کہ ستاروں کے چھپ جانے کا انتظار کریں جو عیسائیوں کا طریقہ ہے، اور جب تک وہ جنائز کو اس کے اہل کے حوالے نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلت بن عوام ہے، اور وہ مجہول ہے یہ بات حسینی نے بیان کی ہے، اس سے پہلے مغرب کی نماز سے متعلق باب میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں جو اس موضوع سے متعلق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1778]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند الكوفيين، حديث ابي عبد الله الصنابحى 18690، أخرجه مسند أحمد برقم: 18588»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1779
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ:" صَلِّهَا مَعِي الْيَوْمَ وَغَدًا" فَلَمَّا كَانَ بِقَاعِ نَمِرَةَ بِالْجُحْفَةِ صَلَّاهَا حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِذِي طُوًى أَخَّرَهَا حَتَّى قَالَ النَّاسُ: أَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالُوا: لَوْ صَلَّيْنَا. فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّاهَا أَمَامَ الشَّمْسِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" مَا قُلْتُمْ؟" قَالُوا: قُلْنَا لَوْ صَلَّيْنَا. قَالَ:" لَوْ فَعَلْتُمْ أَصَابَكُمْ عَذَابٌ"، ثُمَّ دَعَا السَّائِلَ فَقَالَ:" الصَّلَاةُ مَا بَيْنَ هَاتَيْنِ الْوَقْتَيْنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْهُ، وَعَلِيٌّ لَمْ يُدْرِكْ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ.
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم آج اور کل یہ نماز میری اقتداء میں ادا کرنا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجفہ میں نمرہ کے میدان میں پہنچے تو آپ نے یہ نماز اس وقت ادا کر لی جب صبح صادق ہوئی تھی پھر جب آپ ذی طوی کے مقام پر پہنچے تو آپ نے اسے مؤخر کیا یہاں تک کہ لوگ یہ کہنے لگے کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے پھر لوگوں نے کہا: مناسب یہ ہے کہ لوگ نماز پڑھ لیں اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے یہ نماز سورج کے سامنے ادا کی پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے کیا کہا: تھا لوگوں نے عرض کی: ہم نے یہ کہا: تھا کہ اگر ہم نماز پڑھ لیں تو بہتر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم لوگ ایسا کرتے تو تمہیں عذاب لاحق ہوتا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کرنے والے شخص کو بلایا اور ارشاد فرمایا: نماز کا وقت ان دو اوقات کے درمیان ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں علی بن عبداللہ بن عباس کی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور علی نامی شخص نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1779]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى حديث زيد بن حارثة، 7050، المعجم الكبير للطبراني باب الزاى من اسمه زيد، ما اسند زيد 4534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1780
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَصَلَّى حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ أَسْفَرَ بَعْدُ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے یہ نماز اس وقت ادا کی جب صبح صادق ہو گئی تھی پھر اس کے بعد (اگلے دن وہ نماز) آپ نے روشنی میں ادا کی پھر آپ نے فرمایا: صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دو کے درمیان مخصوص وقت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1780]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11709، 12464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1781
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْفَجْرَ يَوْمًا بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّاهَا يَوْمًا بَعْدَ مَا أَسْفَرَ، ثُمَّ قَالَ:" مَا بَيْنَهُمَا وَقْتٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی پھر ایک دن آپ نے اسے روشنی ہو جانے کے بعد ادا کیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں عبیداللہ بن عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ان کے حوالے سے زہری کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1781]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ فَأَسْفَرَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ أَمْسِ وَالْيَوْمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندھیرے میں نماز ادا کی پھر اگلے دن آپ نے وہ روشنی میں ادا کی پھر آپ نے فرمایا: سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس شخص نے کہا: میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وقت وہ ہے، جو کل اور آج (کے اوقات) کے درمیان کا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1782]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1783
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ نَنْصَرِفُ وَمَا يَعْرِفُ بَعْضُنَا بَعْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں صبح کی نماز پڑھتے تھے تو ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو (اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے) پہچان نہیں سکتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1783]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى محمد بن على بن ابى طالب وهو ابن الحنفية 574، أخرجه مسند البزار برقم: 635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1784
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةَ الْفَجْرِ إِذَا بَزَقَ الْفَجْرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَحَدَّثَ عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ، إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ فَإِنَّهُ يُقْبَلُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے جب صبح صادق ہو جاتی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے شعبہ اور سفیان نے اس سے حدیث روایت کی ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر روایت نہیں دیکھی جب کسی ”ثقہ“ شخص نے اس سے روایت نقل کی ہو یہ شخص اگرچہ حدیث میں قوی نہیں ہے، لیکن جب کوئی ”ثقہ“ شخص اس سے حدیث روایت کرے گا، تو اس کی نقل کردہ حدیث کو قبول کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1784]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں