🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا .
جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1795
وَعَنْ ذِي مِخْبَرٍ ابْنِ أَخِي النَّجَاشِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَسَرَوْا مِنَ اللَّيْلِ مَا سَرَوْا ثُمَّ نَزَلُوا، فَأَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا ذَا مِخْبَرٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، فَأَخَذَ بِرَأْسِ نَاقَتِي فَقَالَ:" اقْعُدْ هَهُنَا، وَلَا تَكُونَنَّ لُكَاعًا اللَّيْلَةَ". فَأَخَذْتُ بِرَأْسِ النَّاقَةِ فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي فَنِمْتُ، وَانْسَلَّتِ النَّاقَةُ فَذَهَبَتْ، فَلَمْ أَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِحَرِّ الشَّمْسِ، فَأَتَانِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا ذَا مِخْبَرٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ:" كُنْتَ وَاللَّهِ اللَّيْلَةَ لُكَعَ كَمَا قُلْتُ لَكَ"، فَتَنَحَّيْنَا عَنْ ذَلِكَ الْمَكَانِ، فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ دَعَا أَنْ يَرُدَّ النَّاقَةَ فَجَاءَتْ بِهَا إِعْصَارُ رِيحٍ تَسُوقُهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ حِينَ بَزَقَ الْفَجْرُ أَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا بِالْأَمْسِ" ثُمَّ ائْتَنَفَ صَلَاةَ يَوْمِهِ ذَلِكَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا يَسِيرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، رَوَى عَنْهُ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ وَلَمْ أَرَ لَهُ رَاوِيًا غَيْرَهُ، وَرَوَى هُوَ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا ذومخبر رضی اللہ عنہ جو نجاشی کے بھتیجے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا لوگ رات بھر سفر کرتے رہے پھر انہوں نے پڑاؤ کر لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: اے ذومخبر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں سعادت مندی آپ کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری اونٹنی کا سر پکڑا اور فرمایا تم یہاں بیٹھے رہو اور آج رات تم بچے نہ بن جانا (یعنی سو نہ جانا) تو میں نے اونٹنی کا سر پکڑ لیا پھر میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گیا اونٹنی کھسک گئی اور چلی گئی میں سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور آپ نے فرمایا: اے ذومخبر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اور سعادت مندی آپ کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم گزشتہ رات تم بچے بن گئے جس طرح میں نے تم سے کہا: تھا پھر ہم لوگ اس جگہ سے ہٹ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے دعا کی کہ اونٹنی واپس آ جائے تو ہوائیں اسے ساتھ لے کے ہانکتی ہوئی آئیں جب اگلا دن ہوا تو جیسے ہی صبح صادق ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ہماری گزشتہ کل والی نماز ہے پھر آپ نے اس دن کی نماز دوبارہ ادا کی (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن عبدالرحمن ہے داؤد بن ابوہند نے اس سے روایت نقل کی ہے: میں نے اس کے علاوہ کسی اور شخص کو اس راوی سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس شخص نے صحابہ کرام کی ایک جماعت سے احادیث روایت کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1795]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1796
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ إِذْ مَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ قَالَ: مَادَ - عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَدَعَمْتُهُ بِيَدِي فَاسْتَيْقَظَ. قَالَ: ثُمَّ سِرْنَا فَمَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَدَعَمْتُهُ فَاسْتَيْقَظَ، فَقَالَ: أَبُو قَتَادَةَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: حَفِظَكَ اللَّهُ كَمَا حَفِظْتَنَا مُنْذُ اللَّيْلَةَ" ثُمَّ قَالَ:" لَا أَرَانَا إِلَّا قَدْ شَقَقْنَا عَلَيْكَ، نَحِّ بِنَا عَنِ الطَّرِيقِ". فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاحِلَتَهُ، فَتَوَسَّدَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا ذِرَاعَ رَاحِلَتِهِ، فَمَا اسْتَيْقَظْنَا حَتَّى أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ. قَالَ: وَذَكَرَ صَوْتَ الصُّرَدِ. قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا ; فَاتَتْنَا الصَّلَاةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ تَهْلَكُوا، وَلَمْ تَفُتْكُمُ الصَّلَاةُ، وَإِنَّمَا تَفُوتُ الْيَقِظَانَ وَلَا تَفُوتُ النَّائِمَ، هَلْ مِنْ مَاءٍ؟" قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِسَطِيحَةٍ - أَوْ قَالَ: مِيضَأَةٍ - فِيهَا مَاءٌ، فَتَوَضَّأَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيَّ وَفِيهَا بَقِيَّةٌ مِنْ مَاءٍ، قَالَ:" احْتَفِظَ بِهَا ; فَإِنَّهُ كَائِنٌ لَهَا نَبَأٌ" وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، فَتَوَضَّأَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ كَانَ النَّاسُ أَطَاعُوا أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَدْ رَفُقُوا بِأَنْفُسِهِمْ وَأَصَابُوا، وَإِنْ كَانُوا خَالَفُوهُمَا فَقَدْ خَرَقُوا بِأَنْفُسِهِمْ" وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرَ حِينَ فَقَدُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَا لِلنَّاسِ: أَقِيمُوا بِالْمَاءِ حَتَّى تُصْبِحُوا، فَأَبَوْا عَلَيْهِمَا، وَانْتَهَى إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ آخَرِ النَّهَارِ وَقَدْ كَادُوا أَنْ يَهْلِكُوا عَطَشًا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا، فَدَعَا بِالْمِيضَأَةِ ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فَوْقَ الْقَدَحِ وَدُونَ الْقَعْبِ فَتَأَبَّطَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَعَلَ يَصُبُّ فِي الْإِنَاءِ وَيَشْرَبُ الْقَوْمُ حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ، ثُمَّ نَادَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ مِنْ غَالٍّ؟" ثُمَّ رَدَّ الْمِيضَأَةَ وَفِيهَا نَحْوُ مَا كَانَ فِيهَا، فَسَأَلْنَاهُ: كَمْ كُنْتُمْ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ثَمَانِينَ رَجُلًا، وَكَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک سفر کے دوران ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ایک طرف ڈھلکنے لگے (یعنی آپ سو گئے) میں نے آپ کو پکڑ لیا آپ بیدار ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم چلتے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنی سواری سے ایک طرف جھکنے لگے، تو میں نے آپ کو پکڑ لیا آپ بیدار ہو گئے آپ نے فرمایا: ابوقتادہ ہو میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی تمہاری حفاظت کرے جس طرح تم نے آج رات ہماری حفاظت کی ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میرا یہ خیال ہے کہ ہم تمہیں مشقت کا شکار کر رہے ہیں تم ہمارے ساتھ عام راستے سے ہٹ جاؤ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو بٹھایا پھر ہم میں سے ہر شخص نے اپنی سواری کو بٹھایا پھر ہم میں سے ہر شخص نے اپنی سواری کی ٹانگ کو تکیہ بنایا (اور ہم سب سو گئے) ہم لوگ بیدار نہیں ہوئے یہاں تک کہ سورج روشن ہو گیا راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے صرد کی آواز کا ذکر کیا راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے ہماری نماز رہ گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ہلاکت کا شکار نہیں ہوئے اور تمہاری نماز نہیں رہ گئی نماز بیدار ہونے والے کی رہتی ہے سونے والے کی نماز نہیں رہتی ہے کیا پانی ہے راوی کہتے ہیں: میں ایک برتن لے کر آپ کے پاس آیا جس میں پانی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر وہ برتن میری طرف بڑھا دیا اس میں باقی بچا ہوا پانی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کا دھیان رکھنا اس کے حوالے سے عنقریب ایک بات سامنے آئے گی پھر آپ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر آپ نے دور کعاتیں ادا کیں پھر آپ اپنی اس جگہ سے منتقل ہو گئے پھر آپ نے انہیں حکم دیا سیدنا بلال نے نماز کے لئے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر کی اطاعت کریں گے، تو وہ اپنے لئے نرمی کریں گے اور ٹھیک رہیں گے اور اگر لوگ ان دونوں کی مخالفت کریں گے، تو اپنی ذات کو نقصان پہنچائیں گے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غیر موجود پایا تو لوگوں سے دریافت کیا: تم لوگ پانی کے پاس ٹھہرے رہو جب تک صبح نہیں ہو جاتی لوگوں نے ان دونوں کی بات نہیں مانی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس دن کے آخری حصے میں پہنچے یہاں تک کہ وہ لوگ پیاس کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہونے کے قریب تھے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا برتن منگوایا جو پیالے سے ذرا بڑا تھا اور بڑے پیالے سے کم تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں سے پانی انڈیلنا شروع کیا اور لوگوں نے پانی پینا شروع کیا یہاں تک کہ سب لوگوں نے پانی پی لیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں پکار کر کہا: کیا کوئی لینے والا ہے، پھر آپ نے برتن واپس کیا تو اس میں اتنا ہی پانی موجود تھا جتنا پہلے تھا راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے صحابی سے دریافت کیا: آپ لوگ کتنی تعداد میں تھے؟ تو انہوں نے بتایا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سمیت ہم لوگ اسی افراد تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ افراد تھے۔ مصنف فرماتے ہیں: ”صحیح“ میں یہ روایت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل مسند الانصار، حديث أبى قتادة الانصاري 22000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَعَرَّسَ مِنَ اللَّيْلِ فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ. قَالَ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَأَذَّنَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا يَسُرُّنِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا - يَعْنِي لِلرُّخْصَةِ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي بِهِ الدُّنْيَا، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، فَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر کر رہے تھے آپ نے رات کے وقت پڑاؤ کیا (سب لوگ سو گئے) اور دھوپ کی وجہ سے بیدار ہوئے راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: دنیا اور اس میں موجود کوئی بھی چیز مجھے اتنا خوش نہیں کرتی راوی بیان کرتے ہیں: ان کی مراد یہ تھی کہ رخصت کے حوالے سے ایسا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس کے عوض میں دنیا مجھے خوش نہیں کرے گی۔ یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد نے اسے یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے، جبکہ امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے اسے یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے تمیم بن سلمہ کے حوالے سے مسروق کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1798
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ - أَحْسَبُهُ مَرْفُوعًا - قَالَ:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا حِينَ يَذْكُرُهَا وَمِنَ الْغَدِ لِلْوَقْتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقَالَ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا.
بشر بن حرب نے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص نماز بھول جائے تو وہ اس کو اس وقت ادا کر لے جب وہ اسے یاد آئے اور اگلے دن اس نماز کے وقت میں ادا کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے بشر بن حرب نامی راوی کو علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19744»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1799
عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ أَيْضًا قَالَ: سَمِعْتُ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
امام أحمد نے اپنی سند کے ساتھ بشر بن حرب کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1799]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1800
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا نَامَ أَحَدُنَا عَنِ الصَّلَاةِ أَوْ نَسِيَهَا حَتَّى ذَهَبَ حِينُهَا الَّذِي تُصَلَّى فِيهِ - أَنْ يُصَلِّيَهَا مَعَ الَّتِي تَلِيهَا مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ جب ہم میں سے کوئی ایک شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے یہاں تک کہ اس نماز کا وہ وقت رخصت ہو جائے جس میں وہ نماز ادا کی جاتی ہے، تو آدمی اس نماز کو اس کے بعد والی فرض نماز کے ہمراہ ادا کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1800]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1801
وَعَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا مِنَ الْغَدِ لِلْوَقْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نماز ادا کرنا بھول جائے تو وہ اسے اس وقت ادا کرے جب وہ اسے یاد آ جائے اور اگلے دن اس نماز کے وقت میں اسے ادا کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1801]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند البصريين، ومن حديث سمرة بن جندب حديث 19801، المعجم الكبير للطبراني من اسمه سمرة، ما اسند سمرة بن جندب ابو مجلز لاحق بن حميد عن سمرة بن جندب، 6820، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6978، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2673»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1802
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَنْ يَنْسَى الصَّلَاةَ قَالَ:" يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي السُّنَنِ بِلَفْظِ:" مَنْ نَامَ عَنِ الْوَتَرِ أَوْ نَسِيَهُ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس شخص کے بارے میں نقل کیا ہے، جو نماز ادا کرنا بھول جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی اسے اس وقت ادا کر لے جب وہ اسے یاد آ جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور یہ ”سفن“ میں ان الفاظ میں منقول ہے: ”جو شخص وتر ادا کیے بغیر سو جائے یا اسے ادا کرنا بھول جائے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1802]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8195، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 465، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1188، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10871، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1803
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرِهِ الَّذِي نَامُوا فِيهِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" إِنَّكُمْ كُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْكُمْ أَرْوَاحَكُمْ، فَمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ فَلْيُصَلِّهَا إِذَا اسْتَيْقَظَ، وَمَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اس دوران وہ سب لوگ سو گئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مردہ حالت میں تھے اللہ تعالیٰ نے تمہاری ارواح کو تمہاری طرف لوٹا دیا ہے، جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے تو وہ اس کو اس وقت ادا کر لے جب وہ بیدار ہو جائے اور جو شخص نماز ادا کرنا بھول جائے تو وہ اسے اس وقت ادا کرے جب وہ اسے یاد آ جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4226، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1414/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1804
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص نماز بھول جائے یا اس کے وقت سویا رہ جائے تو جب وہ اسے یاد آئے اس وقت وہ اسے ادا کر لے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1804]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3694، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں