الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1785
وَعَنْ حَرْمَلَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ الْحَيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِنَا صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى وَجْهِ الَّذِي إِلَى جَنْبِي فَلَا أَكَادُ أَعْرِفُهُ مِنَ الْغَلَسِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي، فَقَالَ:" اتَّقِ اللَّهَ، وَإِنْ كُنْتَ فِي الْقَوْمِ فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا يُعْجِبُكَ فَأْتِهِ، وَإِنْ سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا تَكْرَهُ فَدَعْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ ضِرْغَامَةَ بْنِ عُلَيَّةَ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ بِمَا فِيهِ هَهُنَا لَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَضِرْغَامَةُ وَحَرْمَلَةُ ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ ضِرْغَامَةَ بْنِ عُلَيَّةَ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ بِمَا فِيهِ هَهُنَا لَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَضِرْغَامَةُ وَحَرْمَلَةُ ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں قبیلے کے وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی جب آپ نے سلام پھیرا تو میں نے اپنے پہلو میں موجود شخص کے چہرے کی طرف دیکھا تو اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے میں اسے پہچان نہیں سکا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ہدایت کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالی سے ڈرتے رہنا اور اگر تم کچھ لوگوں کے درمیان موجود ہو اور تم ان لوگوں کو اپنے بارے میں وہ بات کہتے ہوئے سنو جو تمہیں اچھی لگتی ہے تو تم اسے کرو اور اگر تم انہیں اپنے بارے میں وہ بات کہتے ہوئے سنو جو تمہیں ناپسند ہے تو تم اسے چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضرغامہ بن علیہ بن حرملہ کی ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر اس میں کیا ہے، جو ہم نے یہاں ذکر کیا ہے، اور اس پر تردید نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ضرغامہ اور حرملہ ان دونوں راویوں کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1785]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضرغامہ بن علیہ بن حرملہ کی ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر اس میں کیا ہے، جو ہم نے یہاں ذکر کیا ہے، اور اس پر تردید نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ضرغامہ اور حرملہ ان دونوں راویوں کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1785]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3476، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1786
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كُنَّ نِسَاءٌ يَشْهَدْنَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصُّبْحَ، فَيَنْصَرِفْنَ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں صبح کی نماز میں شریک ہوتی تھیں پھر وہ اپنی چادریں لپیٹ کر واپس جاتی تھیں تو اندھیرے کی وجہ سے انہیں پہچانا نہیں جا سکتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1786]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1786]
تخریج الحدیث: «1786 المعجم الكبير للطبراني باب الياء ؛ هذا ما اسند النساء هند بنت الحارث، 19665، مصنف عبد الرزاق الصنعانى كتاب الصلاة، باب وقت الصبح 2108 1787 البحر الزخار مسند البزار ومما روى جابر، 1208 المسند للشاشى مسند بلال بن رباح رضى الله عنه، جابر بن عبد الله 879، معرفة الصحابة لابي نعيم الاصبهاني باب الباء، من اسمه بلال بلال بن رباح ابو عبد الله، حديث 1059»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1787
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: أَذَّنْتُ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ، فَأَبْطَأَ النَّاسُ عَنِ الصَّلَاةِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لِلنَّاسِ يَا بِلَالُ؟" قَالَ: قُلْتُ: حَبَسَهُمُ الْبَرْدُ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ". قَالَ: فَرَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک مرتبہ سردی میں صبح کی اذان دی تو لوگ نماز ادا کرنے کے لئے دیر سے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: سردی کی وجہ سے وہ نہیں آ سکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ ان سے سردی کو دور کر دے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ صبح کی نماز میں (گرمی کی وجہ سے) پنکھا جھل رہے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1787]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1787]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1788
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَقُولُ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُغَلِّسُ بِالصُّبْحِ كَمَا يُغَلِّسُ بِهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ، وَيَقُولُ: إِنَّهُ لَكمَا قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - (إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صبح کی نماز اسی طرح اندھیرے میں ادا کرتے تھے جیسے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اسے اندھیرے میں ادا کرتے تھے، اور مغرب کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے جب سورج غروب ہو جاتا تھا وہ یہ کہتے تھے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”رات کے پھیلنے تک اور فجر کی تلاوت بے شک فجر کی تلاوت میں (فرشتوں کی) حاضری ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1788]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1788]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1789
وَعَنْ عِمَارَةَ بْنِ رُؤيْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، وَشَهِدَ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - دَخَلَ الْجَنَّةَ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص سورج نکلنے سے پہلے کی نماز اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز ادا کرے اور اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو وہ جنت میں جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث منقول ہے: ”ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو سورج نکلنے سے پہلے والی اور اس کے غروب ہونے سے پہلے والی نماز ادا کرے“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1789]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث منقول ہے: ”ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو سورج نکلنے سے پہلے والی اور اس کے غروب ہونے سے پہلے والی نماز ادا کرے“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16769، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 634، وأخرجه سنن النسائي برقم: 487، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1790
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: تَتَدَارَكُ الْحُرْسَانُ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَارِسُ اللَّيْلِ وَحَارِسُ النَّهَارِ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ (وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالی کی طرف سے مقرر کردہ فرشتے یکے بعد دیگرے آتے ہیں رات کے محافظ آتے ہیں، اور دن کے محافظ صبح صادق کے وقت آتے ہیں اگر تم لوگ چاہو (تو اس کی تائید میں) یہ آیت پڑھ لو ”اور فجر کی تلاوت اور بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1790]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1790]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ
20. بَابٌ فِي النَّوْمِ بَعْدَ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کے بعد سو جانا
حدیث نمبر: 1791
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَهُوَ نَائِمٌ، فَحَرَّكَهُ بِرِجْلِهِ حَتَّى اسْتَيْقَظَ، فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَطَّلِعُ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلَى خَلْقِهِ، فَيُدْخِلُ ثُلَّةً مِنْهُمُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کا گزر صبح کی نماز کے بعد ایک شخص کے پاس سے ہوا جو نماز کے بعد سو رہا تھا تو انہوں نے اپنے پاؤں کے ذریعے اسے حرکت دی یہاں تک کہ وہ بیدار ہو گیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالی اس گھڑی میں اپنی مخلوق کی طرف توجہ دیتا ہے، اور ان لوگوں میں سے بہت سے لوگوں کو اپنی رحمت کے ذریعے جنت میں داخل کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1791]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1791]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
21. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا .
جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
حدیث نمبر: 1792
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا انْصَرَفْنَا مِنْ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَحْرُسُنَا اللَّيْلَةَ؟" قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: أَنَا. قَالَ:" إِنَّكَ تَنَامُ"، ثُمَّ أَعَادَ:" مَنْ يَحْرُسُنَا اللَّيْلَةَ؟" قُلْتُ: أَنَا. قَالَ:" إِنَّكَ تَنَامُ"، ثُمَّ عَادَ" مَنْ يَحْرُسُنَا اللَّيْلَةَ؟ قُلْتُ: أَنَا. قَالَ:" إِنَّكَ تَنَامُ" حَتَّى عَادَ مِرَارًا. قُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" فَأَنْتَ إِذًا". قَالَ: فَحَرَسْتُهُمْ حَتَّى إِذَا كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ أَدْرَكَنِي قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكَ تَنَامُ، فَنِمْتُ، فَمَا أَيْقَظَنَا إِلَّا حَرُّ الشَّمْسِ فِي ظُهُورِنَا، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَنَعَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ مِنَ الْوُضُوءِ وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الصُّبْحَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" لَوْ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَرَادَ أَنْ لَا تَنَامُوا عَنْهَا لَمْ تَنَامُوا، وَلَكِنْ أَرَادَ أَنْ يَكُونَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ، فَهَكَذَا لِمَنْ نَامَ أَوْ نَسِيَ". قَالَ: ثُمَّ إِنَّ نَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِبِلَ الْقَوْمِ تَفَرَّقَتْ، فَخَرَجَ النَّاسُ فِي طَلَبِهَا فَجَاءُوا بِإِبِلِهِمْ إِلَّا نَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذْهَا هُنَا" فَأَخَذْتُ حَيْثُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ فَوَجَدْتُ زِمَامَهَا قَدِ الْتَوَى عَلَى شَجَرَةٍ مَا كَانَتْ لِتَحُلَّهَا إِلَّا يَدٌ. قَالَ: فَجِئْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ وَجَدْتُ زِمَامَهَا مُلْتَوٍ عَلَى شَجَرَةٍ مَا كَانَتْ لِتَحُلَّهَا إِلَّا يَدٌ. قَالَ: وَنَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَتْحُ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمْ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمْ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم لوگ غزوہ حدیبیہ سے واپس آ رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج رات کون ہمارا پہرا دے گا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سو جاؤ گے پھر آپ نے دوبارہ دریافت کیا: آج کون ہمارا پہرا دے گا میں نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سو جاؤ گے پھر آپ نے دوبارہ دریافت کیا: آج رات کون ہمارا پہرا دے گا میں نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سو جاؤ گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کئی مرتبہ دہرائی میں نے یہی عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسا کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم ایسا کر لو راوی کہتے ہیں: میں ان لوگوں کی خاطر جاگتا رہا یہاں تک کہ جب صبح صادق کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق مجھے (نیند) آ گئی اور یہ کہ آپ نے یہ فرمایا تھا کہ تم سو جاؤ گے، تو میں سو گیا یہاں تک کہ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے اسی طرح وضو کیا جس طرح آپ پہلے وضو کرتے تھے، اور فجر کی دو رکعتیں ادا کیں پھر آپ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا کہ تم اس نماز کے حوالے سے نہ سوئے رہتے تو تم نے نہیں سوئے رہنا تھا لیکن اس نے یہ ارادہ کیا کہ یہ حکم تمہارے بعد والوں کے لئے ثابت ہو جائے تو جو شخص سو جائے یا بھول جائے اس کے لئے اسی طرح حکم ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی اور لوگوں کے اونٹ ادھر ادھر بکھر گئے لوگ ان کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے وہ اپنے اونٹ لے آئے صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی نہیں آئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تم اسے وہاں سے پکڑ کے لے آؤ میں نے اسے وہاں سے پکڑ لیا جہاں کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا تھا میں نے اسے پایا کہ اس اونٹنی کی لگام ایک درخت میں اٹکی ہوئی تھی، جسے صرف ہاتھ کے ذریعے چھڑایا جا سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں: میں اس اونٹنی کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں نے اس کی لگام کو پایا کہ وہ ایک درخت میں اٹکی ہوئی تھی، جسے صرف ہاتھ کے ذریعے چھڑایا جا سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت فتح نازل ہوئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ ان صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت منقول ہے، جو ابوداؤد نے نقل کی ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ المسعودی ہے، جو آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1792]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ المسعودی ہے، جو آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1792]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبدالله بن مسعود رضي الله تعالى عنه 3604 المسند للشاشي مسند عبد الله بن مسعود رضى الله عنه، عبد الرحمن بن ابي علقمه 777»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1793
وَلِابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا عِنْدَ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ. فَذَكَرَ أَنَّهُمْ نَزَلُوا دَهَاسًا مِنَ الْأَرْضِ - يَعْنِي الدَّهَاسَ الرَّمْلَ - فَقَالَ:" مَنْ يَكْلَأُنَا؟" فَقَالَ بِلَالٌ: أَنَا فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَلَيْسَ فِيهِ الْمَسْعُودِيُّ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَلَيْسَ فِيهِ الْمَسْعُودِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی امام أحمد اور امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آ رہے تھے پھر انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ ان لوگوں نے ایک ریتلی زمین پر پڑاؤ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہمارا پہرا دے گا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ اس کی سند میں مسعودی نامی راوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1793]
اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ اس کی سند میں مسعودی نامی راوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن مسعود رضى الله تعالى عنه 4274، البحر الزخار مسند البزار عبد الرحمن بن ابي علقمة الثقفي، 1786، مصنف ابن ابي شيبة كتاب الصلاة، الرجل ينسى الصلاة او ينام عنها 4672، السنن الكبرى للنسائي كتاب السير، نزول الدباس من الأرض بالليل 8583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1794
وَعَنْ ذِي مُخْبِرٍ - وَكَانَ رَجُلًا مِنَ الْحَبَشَةِ يَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُنَّا مَعَهُ فِي سَفَرٍ، فَأَسْرَعَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّيْرَ حِينَ انْصَرَفَ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ لِقِلَّةِ الزَّادِ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، انْقَطَعَ النَّاسُ وَرَاءَكَ، فَحَبَسَ وَحَبَسَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى تَكَامَلُوا إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ:" هَلْ لَكَمَ أَنْ نَهْجَعَ هَجْعَةً - أَوْ قَالَ قَائِلٌ: فَنَزَلَ وَنَزَلُوا - فَقَالَ:" مَنْ يَكْلَأُنَا اللَّيْلَةَ؟" فَقُلْتُ: أَنَا جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ، فَأَعْطَانِي خِطَامَ نَاقَتِهِ فَقَالَ:" هَاكَ، لَا تَكُونَنَّ لُكَعَ". قَالَ: فَأَخَذْتُ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخِطَامِ نَاقَتِي، فَتَنَحَّيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُمَا تَرْعَيَانِ، فَإِنِّي كَذَلِكَ أَنْظُرُ إِلَيْهِمَا أَخَذَنِي النَّوْمُ، فَلَمْ أَشْعُرْ بِشَيْءٍ حَتَّى وَجَدْتُ حَرَّ الشَّمْسِ عَلَى وَجْهِي، فَاسْتَيْقَظْتُ فَنَظَرْتُ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَإِذَا أَنَا بِالرَّاحِلَتَيْنِ مِنِّي غَيْرَ بَعِيدٍ، فَأَخَذْتُ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِخِطَامِ نَاقَتِي، فَأَتَيْتُ أَدْنَى الْقَوْمِ فَأَيْقَظْتُهُ، فَقُلْتُ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: لَا. فَأَيْقَظَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا حَتَّى اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، هَلْ فِي الْمِيضَأَةِ مَاءٌ؟" - يَعْنِي الْإِدَاوَةَ - قَالَ: نَعَمْ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ، فَأَتَاهُ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ وُضُوءًا لَمْ يَلِتَّ مِنْهُ التُّرَابُ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ وَهُوَ غَيْرُ عَجِلٍ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى وَهُوَ غَيْرُ عَجِلٍ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَفَرَّطْنَا؟ قَالَ:" لَا، قَبَضَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَرْوَاحَنَا وَقَدْ رَدَّهَا إِلَيْنَا، وَقَدْ صَلَّيْنَا".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ذومخبر رضی اللہ عنہ جو حبشہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے رہے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپسی کے سفر میں تیزی سے چلتے ہوئے آ رہے تھے آپ ایسا اس لئے کرتے تھے کیونکہ زاد سفر کم ہو چکا ہوتا تھا ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اے اللہ کے نبی لوگ آپ سے پیچھے رہ گئے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے آپ کے ساتھ والے لوگ بھی رک گئے یہاں تک کہ باقی لوگ آپ سے آ ملے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کیا تم لوگ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ ہم تھوڑی دیر آرام کر لیں یا کوئی قیلولہ کرنے والا شخص قیلولہ کر لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے باقی لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج رات کون ہماری پہرہ اداری کرے گا میں نے عرض کی: میں، اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کی لگام مجھے دی اور فرمایا یہ لو اور تم بچے نہ بن جانا (یعنی سو نہ جانا) راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی اور اپنی اونٹنی کی لگام پکڑی اور ذرا دور ہہٹ کے بیٹھ گیا میں نے ان دونوں کو چرنے کے لئے چھوڑ دیا میں ان دونوں کو دیکھ رہا تھا اسی دوران مجھے بھی نیند آ گئی اور مجھے کسی چیز کا پتہ نہیں چلا یہاں تک کہ مجھے اپنے چہرے پر دھوپ کی تپش محسوس ہوئی میں بیدار ہو گیا میں نے دائیں بائیں دیکھا تو مجھے دونوں اونٹنیاں نظر آئیں جو زیادہ دور نہیں تھیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا اور اپنی اونٹنی کی لگام کو پکڑا اور میں اس فرد کے پاس آیا جو میرے سب سے زیادہ قریب تھا میں نے اسے بیدار کیا میں نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے نماز ادا کی ہے، اس نے جواب دیا: جی نہیں پھر لوگ ایک دوسرے کو بیدار کرنے لگے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی بیدار ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بلال کیا مشکیزے میں پانی ہے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں! اللہ تعالٰی مجھے آپ پر فدا کرے پھر وہ وضو کا پانی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا جس سے مٹی بھی پوری طرح گیلی نہیں ہوئی پھر آپ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے صبح کی نماز سے پہلے دو رکعاتیں ادا کیں اور وہ جلدی میں ادا نہیں کیں پھر آپ نے انہیں حکم دیا انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی جو جلدی ادا نہیں کی ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا ہم نے تفریط کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری ارواح کو قبض کر لیا تھا جب اس نے وہ ارواح ہماری طرف لوٹا دیں تو ہم نے نماز ادا کر لی۔ مصنف فرماتے ہیں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1794]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1794]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔