🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
196. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ .
مغرب کی نماز میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2705
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: آخِرُ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبُ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى) وَفِي الثَّانِيَةِ (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آخری نماز جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جماعت کے ساتھ) ادا کی تھی وہ مغرب کی نماز تھی آپ نے اس میں پہلی رکعت میں سورت الاعلی کی تلاوت کی تھی اور دوسری رکعت میں سورت کافروں کی تلاوت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2705]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
197. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ .
عشاء کی نماز میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2706
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِـ (وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ) (وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں سورت بروج کی اور سورت الطارق کی تلاوت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2706]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2707
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ أَنْ يُقْرَأَ بِالسَّمَاوَاتِ فِي الْعَشَاءِ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ وَفِيهِمَا أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ.
ان کے حوالے سے یہ بھی منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ عشاء کی نماز میں سماوات کی تلاوت کی جائے۔ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، جسے شعبہ علی بن مدینی ابوزرعہ ابوحاتم اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد فرماتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2707]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2708
وَعَنْ بُرَيْدَةَ (أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلَاةَ الْعِشَاءِ فَقَرَأَ فِيهَا (اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ) فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَفْرُغَ فَصَلَّى وَذَهَبَ فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ قَوْلًا شَدِيدًا، فَأَتَى الرَّجُلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَعْمَلَ فِي نَخْلٍ وَخِفْتُ عَلَى الْمَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ بِـ (وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا) وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ") .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ نے اپنے اصحاب کو عشاء کی نماز پڑھائی تو اس میں سورت القمر کی تلاوت کی ان کے فارغ ہونے سے پہلے ایک شخص اٹھا اس نے تنہا نماز ادا کی اور چلا گیا سیدنا معاذ نے اس کے بارے میں سخت کلمات کے وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے عذر پیش کیا اس نے عرض کی میں نے کھجور کے باغ میں کام کرنا تھا مجھے پانی کے بارے میں اندیشہ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے) ارشاد فرمایا: تم سورت والشمس اور اس جیسی سورتوں کی تلاوت کر لیا کرو
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2708]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22499، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1839، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4412، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1088/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2709
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: صَلَّى ابْنُ مَسْعُودٍ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فَاسْتَفْتَحَ بِسُورَةِ الْأَنْفَالِ حَتَّى بَلَغَ: (فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ) ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِسُورَتَيْنِ مِنَ الْمُفَصَّلِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: بِسُورَةِ الْمُفَصَّلِ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُمَا مُوَثَّقُونَ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے سورت انفال کی تلاوت شروع کی جب وہ اس آیت پر پہنچے فنِعْمَ المَولى ونعم النصیر تو وہ رکوع میں چلے گئے پھر انہوں نے دوسری رکعت میں مفصل سورتوں سے تعلق رکھنے والی دو سورتوں کی تلاوت کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: مفصل سورتوں سے تعلق رکھنے والی ایک سورت کی تلاوت کی: دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، اور ان دونوں کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2709]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
198. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ .
فجر کی نماز میں قرأت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2710
عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَهُ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سماک بن حرب نے اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھے نماز ادا کی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورہ ق والقرآن المجید کی تلاوت کرتے ہوئے سنا
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2710]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند المدنيين حديث رجل من ابل المدينة عن نبي صلى الله عليه وسلم 16101، أخرجه مسند أحمد برقم: 15961، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1929»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2711
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِـ يس.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں سورت یسین پڑھتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2711]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2712
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ يس رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرِجَالُ الْوَاقِعَةِ فِيهِمْ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ قَالَ بَعْضُهُمْ: لِأَنَّهُ كَانَ مَحْدُودًا وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے ایک روایت میں یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں سورۃ واقعہ اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھتے تھے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں سورہ یسین والی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور سورہ واقعہ والی روایت میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے بعض حضرات نے یہ کہا: ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر حد جاری ہوئی تھی ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2712]

الحكم على الحديث:
إسناد حديث سورة يس صحيح، وإسناد حديث سورة الواقعة حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2713
وَعَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِسُورَةِ الرُّومِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقِيلَ فِيهِ: إِنَّهُ كَثِيرُ الْخَطَأِ.
سیدنا اغرمزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں سورت روم کی تلاوت کی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے وہ بکثرت غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2713]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 881»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2714
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَيْبَرَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ يَؤُمُّ النَّاسَ، فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِسُورَةِ مَرْيَمَ وَفِي الثَّانِيَةِ: وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ أَحْسَبُهُ قَالَ: فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں موجود تھے بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب (مدینہ منورہ میں) لوگوں کی امامت کرتے تھے انہوں نے پہلی رکعت میں سورت مریم کی اور دوسری رکعت میں سورت ویل للمطففین کی تلاوت کی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں ”فجر کی نماز میں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2714]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8347، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2288، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 559، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8142، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں