🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَنَسِيَ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا .
اس شخص کا بیان جو اپنی نماز کو مکمل نہیں کرتا ہے، اور رکوع یا سجدہ بھول جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2735
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَى عُمَرَ رَأَى فَتًى وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ أَطَالَ صَلَاتَهُ وَأَطْنَبَ فِيهَا فَقَالَ: مَنْ يَعْرِفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: لَوْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ لَأَمَرَتُهُ أَنْ يُطِيلَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أُتِيَ بِذُنُوبِهِ فَجُعِلَتْ عَلَى رَأْسِهِ وَعَاتِقَيْهِ كُلَّمَا رَكَعَ وَسَجَدَ تَسَاقَطَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَمَاعَةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
وَفِي هَذَا النَّوْعِ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
زید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے سیدنا عمر کو دیکھا کہ سیدنا عمر نے ایک نوجوان کو دیکھا جو نماز ادا کر رہا تھا اور طویل نماز ادا کر رہا تھا اور اسے کھینچ رہا تھا انہوں نے دریافت کیا: کون شخص اس سے واقف ہے، تو ایک شخص بولا: میں تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے کہا: اگر میں اس شخص سے واقف ہوتا تو میں اسے یہ ہدایت کرتا کہ یہ رکوع اور سجدے کو طویل ادا کرے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ جب نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو اس کے گناہ لائے جاتے ہیں اور اس کے سر اور کندھوں پر رکھ دیے جاتے ہیں تو جب بھی وہ رکوع میں جاتا ہے یا سجدے میں جاتا ہے، تو وہ گناہ گر جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث بیان کرتے ہیں: یہ ”ثقہ“ اور مامون ہے ایک جماعت یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس نوعیت کی دیگر احادیث نماز کی فضیلت سے متعلق بات میں آئیں گی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2735]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2732، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1734، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 245، وأخرجه شرح السنة برقم: 656»

الحكم على الحديث:
اس موضوع کی تائید میں دیگر صحیح احادیث اور شواہد موجود ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2736
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَوَجَدْتُ عَبْدَ اللَّهِ يُصَلِّي فَرَكَعَ وَافْتَتَحْتُ سُورَةَ الْأَعْرَافِ فَفَرَغْتُ مِنْهَا قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے سیدنا عبداللہ کو نماز ادا کرتے ہوئے پایا وہ رکوع میں چلے گئے میں نے سورت اعراف پڑھنی شروع کی تو ان کے سجدے میں جانے سے پہلے میں سورت مکمل پڑھ چکا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2736]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
201. بَابٌ صِفَةِ الرُّكُوعِ .
رکوع کا طریقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2737
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ اسْتَوَى فَلَوْ صُبَّ عَلَى ظَهْرِهِ الْمَاءُ لَاسْتَقَرَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو (کمر کو) بالکل سیدھا رکھتے تھے یہاں تک کہ اگر آپ کی پشت پر پانی ڈال دیا جاتا تو وہ ٹھہرا رہتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى اول مسند ابن عباس حديث 2390 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضي الله عنهما ابو نضرة 12567، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12781»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2738
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ لَوْ صُبَّ عَلَى ظَهْرِهِ مَاءٌ لَاسْتَقَرَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو اگر آپ کی پشت پر پانی ڈالا جاتا تو وہ ٹھر جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2738]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2739
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ لَوْ وُضِعَ قَدَحُ مَاءٍ عَلَى ظَهْرِهِ لَمْ يُهَرَقْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ أَبِي وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَسِنَّانُ بْنُ هَارُونَ اخْتُلِفَ فِيهِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو اگر آپ کی پشت پر پانی کا پیالہ رکھا جاتا تو وہ پانی نہیں بہتا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کی تحریر میں یہ روایت پائی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سنان بن ہارون نامی راوی کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2739]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2740
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا رَكَعَ لَوْ جُعِلَ عَلَيْهِ قَدَحُ مَاءٍ لَاسْتَقَرَّ مِنَ اعْتِدَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو اگر آپ پر کوئی پانی کا پیالہ رکھ دیا جاتا تو وہ ٹھہرا رہتا اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ (اپنی پشت کو) بالکل سیدھا رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2740]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 35»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
202. بَابٌ مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ .
جب آدمی رکوع سے اپنے سر کو اٹھائے تو وہ کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلُ الثَّنَاءِ وَأَهْلُ الْكِبْرِيَاءِ وَالْمَجْدِ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ وَمِنْهَا طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَفِي بَقِيَّةِ الطُّرُقِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کہ جب آپ سمِع اللهُ لِمَنْ حمدہ پڑھ لیتے تھے تو پھر آپ یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! اے ہمارے پروردگار حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو آسمانوں کو بھر دے جو زمین کو بھر دے اور جو ان کے درمیان موجود جگہ کو بھر دے اور ان کے علاوہ جس چیز کو تو چاہے، اس کو بھر دے تو ثناء کا اہل ہے کبریائی کا اہل ہے، بزرگی کا اہل ہے، جسے تو عطا کر دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے، اور تیرے مقابلے میں کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک روایت ایسی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، جب کہ باقی طرق میں محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2742
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَلْيَقُلْ مَنْ خَلْفَهُ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب امام سمع اللہ لمن حمدہ پڑھ دے تو اس کے پیچھے موجود فرد ربنا لَكَ الْحَمْدُ پڑھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2742]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2743
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا صَلَاةً فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ:" مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟" قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْيَسَعُ بْنُ طَلْحَةَ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو آپ نے سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہ پڑھا آپ کے پیچھے موجود ایک فرد نے یہ کلمات پڑھے: ”اے ہمارے پروردگار حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو زیادہ ہو پاکیزہ ہو اس میں برکت موجود ہو“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے تین دفعہ دریافت کیا: ابھی کلام کرنے والا شخص کون ہے، تو ایک شخص بولا: یا رسول اللہ! میں ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کلمے کی طرف لپکے تھے اس لئے کہ ان میں سے کون پہلے اس کو نوٹ کرتا ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسع بن طلحہ ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2743]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13600»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2744
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: الْحَمْدُ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام کو اس لئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جئے جب وہ تکبیر کہے، تو تم تکبیر کہو جب وہ رکوع میں جائے تو تم رکوع کرو جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے، تو تم اَلْحَمْدُ لِلَّهِ پڑھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں لفظ الحمد للہ ذکر نہیں ہوا، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 689، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں