الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. بَابٌ السُّجُودِ .
سجود کا بیان
حدیث نمبر: 2765
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ حَتَّى إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ ذَلِكَ فِي جَبْهَتِهِ وَأَرْنَبَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بارش والے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے یہاں تک کہ میں نے کیچڑ کا نشان آپ کی پیشانی اور ناک پر دیکھا
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2765]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2765]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 95»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2766
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُمَكِّنُ أَنْفَهُ مِنَ الْأَرْضِ كَمَا يُمَكِّنُ جَبْهَتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ (سجدہ کرتے ہوئے) اپنی ناک کو زمین پر یوں جما کے رکھتے تھے جس طرح آپ اپنی پیشانی کو جما کے رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2766]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2766]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں حجاج بن أرطاة ہے جس پر کلام کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 2767
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّيْتَ فَلَا تَبْسُطْ ذِرَاعَيْكَ بَسْطَ السَّبُعِ، وَادْعَمَ عَلَى رَاحَتَيْكَ وَجَافِ مِرْفَقَيْكَ عَنْ ضَبْعَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم نماز ادا کرو تو اپنی کلائیاں یوں نہ بچھا لو جس طرح درندے بچھاتے ہیں تم اپنی ہتھیلیوں پر سہارا لو اور اپنی کہنیاں پہلو سے دور رکھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2767]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2767]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة ذكر الامر بالادعام على الراحتين عند السجود للمصلى، 1938 صحيح ابن خزيمة كتاب الصلاة باب الاعتدال فى السجود والنهي عن افتراش الذراعين الارض 621 المستدرك على الصحيحين للحاكم ومن كتاب الإمامة، اما حديث انس 777»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2768
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَعْتَدِلَ فِي السُّجُودِ وَلَا نَسْتَوْفِزَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم سجدے میں اعتدال سے کام لیں اور (پاؤں کھڑا کر کے) ایڑیوں کے بل نہ بیٹھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2768]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2768]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19604، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2769
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَسْجُدُ مُضْطَجِعًا وَلَا مُتَوَرِّكًا، فَإِنَّهُ إِذَا أَحْسَنَ السُّجُودَ سَجَدَ كُلُّ عُضْوٍ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کوئی شخص سجدے میں جائے تو وہ لیٹ کر، یا تورک کے طور پر بیٹھ کر سجدہ نہ کرے کیونکہ جب وہ اچھے طریقے سے سجدہ کرے گا، تو اس کا ہر عضو بھی وہ سجدہ کرے گا (یا اس کا ہر عضو اس سجدے میں شریک ہو گا)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2769]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2769]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2770
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُصَلِّي بِمَكَّةَ فَلَمَّا سَجَدَ جَافَى حَتَّى رَأَيْتُ غُضُونَ إِبِطِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اعمش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو مکہ میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جب وہ سجدے میں گئے تو انہوں نے بازؤں کو پہلو سے الگ رکھا یہاں تک کہ مجھے ان کی بغل کی سلوٹیں دکھائی دے گئیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2770]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2770]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
204. بَابٌ فَضْلِ السُّجُودِ .
سجدہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 2771
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ إِذَا كَانَ سَاجِدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اپنے پروردگار کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے، جب وہ سجدے کی حالت میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے وہ ضعیف ہے، اور منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2771]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے وہ ضعیف ہے، اور منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2771]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10014»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
205. بَابٌ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ .
(آدمی) رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے گا؟
حدیث نمبر: 2772
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ كَانَ يُكَبِّرُ إِذَا قَرَأَهَا وَيَرْكَعُ وَيَقُولُ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي إِسْنَادِ الثَّلَاثَةِ أَبُو عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَمَّادًا وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی اس کو پڑھتے تو تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاتے تھے، اور یہ پڑھتے تھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے بے شک تو توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے“۔
یہ روایت أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تینوں کی سند میں یہ بات مذکور ہے، اسے ابوعبیدہ نے اپنے والد سے روایت کیا ہے حالانکہ انہوں نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف حماد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2772]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3674»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2773
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَأَبُو يَعْلَى مَوْقُوفًا وَالْبَزَّارُ - قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ" فَقَطْ - وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجَمِيعِ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع یا سجدے میں قرأت کروں جب تم لوگ رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اعتراف کرو اور جب تم سجدہ کرو تو اہتمام کے ساتھ دعا مانگو یہ اس لائق ہو گا کہ وہ تمہارے لئے قبول ہو“۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ مذکور ہے: ”مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع اور سجدے میں قرأت کروں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق بن حارث ہے، اور تمام حضرات کے نزدیک وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2773]

إسنادہ ضعیف، لیکن شواہد
حدیث نمبر: 2774
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا فَقَدَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَضْجَعِهِ فَلَمَسَتْهُ بِيَدِهَا فَوَقَعَتْ عَلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ وَهُوَ يَقُولُ:" رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي، تَقْوَاهَا زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر غیر موجود پایا تو اپنے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر آیا تو آپ اس وقت سجدے کی حالت میں تھے، اور یہ کہہ رہے تھے: ”اے میرے پروردگارا! تو میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر دے اور اسے پاک کر دے بے شک تو سب سے بہتر ہے، جو اس کو پاک کرے تو اس کا ولی ہے، اور اس کا آقا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2774]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2774]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح