الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 2805
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَأَكْفَأَ عَلَى يَمِينِهِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَمَسَ يَمِينَهُ فِي الْإِنَاءِ فَغَسَلَ بِهَا يَسَارَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْمَاءِ فَحَفَنَ بِهَا حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ فِي الْإِنَاءِ فَرَفَعَهُمَا إِلَى وَجْهِهِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ بَاطِنَ أُذُنَيْهِ وَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي دَاخِلٍ وَمَسَحَ ظَاهِرَ رَقَبَتِهِ وَبَاطِنَ لِحْيَتِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْإِنَاءِ فَغَسَلَ بِهَا ذِرَاعَهُ الْيُمْنَى حَتَّى جَاوَزَ الْمِرْفَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَسَارَهُ بِيَمِينِهِ حَتَّى جَاوَزَ الْمِرْفَقَ ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا وَظَاهِرَ أُذُنَيْهِ ثَلَاثًا وَظَاهِرَ رَقَبَتِهِ - وَأَظُنُّهُ قَالَ -: وَظَاهِرَ لِحْيَتِهِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ بِيَمِينِهِ قَدَمَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَفَصَلَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَرَفَعَ الْمَاءَ حَتَّى جَاوَزَ الْكَعْبَ ثُمَّ رَفَعَهُ فِي السَّاقِ ثُمَّ فَعَلَ بِالْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَمَلَأَ بِهَا يَدَهُ ثُمَّ وَضَعَهَا عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى انْحَدَرَ الْمَاءُ مِنْ جَوَانِبِهِ وَقَالَ:"هَذَا تَمَامُ الْوُضُوءِ" وَلَمْ أَرَهُ يُنَشِّفُ بِثَوْبٍ، ثُمَّ نَهَضَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَدَخَلَ فِي الْمِحْرَابِ - يَعْنِي مَوْضِعَ الْمِحْرَابِ - فَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ ثُمَّ وَضَعَ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ وَعِنْدَ صَدْرِهِ ثُمَّ افْتَتَحَ الْقِرَاءَةَ فَجَهَرَ بِـ"الْحَمْدُ" ثُمَّ فَرَغَ مِنْ سُورَةِ"الْحَمْدُ" فَقَالَ:" آمِينَ" حَتَّى سَمِعَ مَنْ خَلْفَهُ ثُمَّ قَرَأَ سُورَةً أُخْرَى ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى حَاذَتَا شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ فَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَأَمْهَلَ فِي الرُّكُوعِ حَتَّى اعْتَدَلَ وَصَارَ صُلْبُهُ لَوْ وُضِعَ عَلَيْهِ قَدَحٌ مِنَ الْمَاءِ مَا انْكَفَأَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخُشُوعٍ وَقَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِشَحْمَةِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ انْحَطَّ لِلسُّجُودِ بِالتَّكْبِيرِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِشَحْمَةَ أُذُنَيْهِ ثُمَّ أَثْبَتَ جَبْهَتَهُ فِي الْأَرْضِ حَتَّى إِنِّي أَرَى أَنْفَهُ فِي الرَّمْلِ، وَقَوَّسَ بِذِرَاعَيْهِ وَرَأْسِهِ وَبَسَطَ فَخِذَهُ الْيَسَارَ وَنَصَبَ الْيُمْنَى كَمَا أَثْبَتَ أَصَابِعَ رِجْلِهِ وَلَمْ يُمْهِلْ بِالسُّجُودِ، وَرَفَعَ رَأْسَهُ فَرَفَعَ يَدَيْهِ بِالتَّكْبِيرِ إِلَى أَنْ حَاذَتَا شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَجَلَسَ جِلْسَةً خَفِيفَةً فَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى رُكْبَتِهِ وَبَعْضِ فَخِذِهِ وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ ثُمَّ انْحَطَّ سَاجِدًا بِمِثْلِ ذَلِكَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ بِالتَّكْبِيرِ بِيَدَيْهِ إِلَى أَنْ حَاذَتَا شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَإِلَى أَنِ اعْتَدَلَ فِي قِيَامِهِ وَرَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَى مَوْضِعِهِ، ثُمَّ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَفْعَلُ فِيهِنَّ مَا فَعَلَ فِي هَذِهِ ثُمَّ جَلَسَ جِلْسَةً فِي التَّشَهُّدِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ خَدِّهِ الْأَيْسَرِ، وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ خَدِّهِ الْأَيْمَنِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ بَعْضُ النَّظَرِ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَهُ مَنَاكِيرُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ بَعْضُ النَّظَرِ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَهُ مَنَاكِيرُ.
سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کچھ پانی موجود تھا آپ نے اسے دائیں ہاتھ پر انڈیلا اور تین مرتبہ اسے دھویا پھر آپ نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے بائیں ہاتھ کو تین مرتبہ دھویا پھر آپ نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے پانی کا چلو لے کر تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا آپ نے تین مرتبہ ناک صاف کیا پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ برتن میں داخل کیے اور ان دونوں کو چہرے کی طرف بلند کر کے چہرے کو تین مرتبہ دھویا آپ نے کانوں کے اندرونی حصے کو بھی دھویا اور دو انگلیاں اندرونی حصے میں داخل کیں آپ نے گردن کے بیرونی حصے اور داڑھی کے نیچے والے حصے پر تین مرتبہ مسح کیا پھر آپ نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے اپنا دایاں بازو دھویا یہاں تک کہ کہنیوں کے اوپر تک دھویا ایسا آپ نے تین مرتبہ کیا پھر آپ نے دائیں ہاتھ کے ذریعے بایاں بازو کہنیوں سے آگے تک تین مرتبہ دھویا پھر آپ نے اپنے سر پر تین مرتبہ مسح کیا کانوں کے بیرونی حصے پر تین مرتبہ مسح کیا اور گردن پر مسح کیا راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات بھی بیان کی تھی داڑھی کے بیرونی حصے پر مسح کیا پھر آپ نے اپنا دایاں پاؤں دائیں ہاتھ کے ذریعے تین مرتبہ دھویا آپ نے اپنی انگلیوں کو کھلا کر کے (اچھی طرح دھویا) پھر آپ نے پانی بلند کیا یہاں تک کہ ٹخنوں سے اوپر تک لے گئے پھر آپ نے اسے بلند کیا اور پنڈلی تک لے گئے پھر آپ نے بائیں ٹانگ کے ساتھ بھی اسی طرح کیا پھر آپ نے پانی کا چلو لیا اس کے ذریعے اپنے دونوں ہاتھ بھرے اور پھر اسے اپنے سر پر ڈال لیا یہاں تک کہ وہ پانی آپ کے اطراف سے بہنے لگا آپ نے ارشاد فرمایا یہ مکمل وضو ہے راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو کپڑے کے ذریعے جسم خشک کرتے ہوئے نہیں دیکھا پھر آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور محراب میں داخل ہوئے راوی کہتے ہیں: یعنی اس جگہ پر جہاں اب محراب ہے لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی آپ کے دائیں طرف اور بائیں طرف صف بنا لی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ آپ ان دونوں کو کانوں کی لو کے برابر تک لے آئے پھر آپ نے سینے کے پاس دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ دیا اور تلاوت کرنی شروع کی آپ نے الحمدللہ سے بلند آواز میں تلاوت شروع کی جب آپ سورت فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے آمین کہا: یہاں تک کہ آپ کے پیچھے موجود افراد نے اس کی آواز سنی پھر آپ نے ایک اور سورت کی تلاوت کی پھر آپ نے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ انہیں کانوں کی لو تک لے آئے پھر آپ رکوع میں گئے پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھے اور اپنی انگلیوں کو کشادہ رکھا آپ رکوع میں ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ آپ کا ہر عضو برابر ہو گیا اور آپ کی پشت کی یہ حالت تھی کہ اگر اس پر پانی کا پیالہ رکھا جاتا تو وہ پانی نہ چھلکتا پھر آپ نے خشوع کے ساتھ اپنے سر کو اٹھایا اور سمع اللہ لمن حمدہ کہا: پھر آپ نے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ انہیں کانوں کی لو تک لے آئے پھر آپ نے سجدے میں جانے کے لئے تکبیر کہتے ہوئے جھکے آپ نے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ انہیں دونوں کانوں کی لو تک لے آئے پھر آپ نے اپنی پیشانی کو زمین پر جما کے رکھا یہاں تک کہ میں نے آپ کی ناک کو ریت میں دیکھا آپ نے اپنی کلائیوں کو قوس کی شکل میں کر لیا اور اپنے سر کو بھی رکھا آپ نے اپنے بائیں زانوں کو بچا لیا اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیا جس طرح پاؤں کی انگلیوں کو کھڑا کیا جاتا ہے آپ سجدے میں زیادہ دیر نہیں رہے پھر آپ نے اپنے سر کو اٹھایا اور تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کیے اور انہیں کانوں کی لو تک لے آئے آپ ذرا سی دیر کے لئے بیٹھے اور آپ نے اپنی دائیں ہتھیلی اپنے گھٹنے پر اور زانوں کے کچھ حصے پر رکھی آپ نے اپنی انگلی کے ذریعے حلقہ بنایا اور پھر آپ سجدے میں جانے کے لئے جھک گئے آپ نے اس کی مانند سجدہ کیا پھر آپ نے تکبیر کہتے ہوئے اپنے سر کو اٹھایا اور دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک لے آئے یہاں تک کہ آپ قیام میں سیدھے کھڑے ہو گئے اور ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی آپ نے چار رکعات ادا کیں جن میں آپ نے اسی طرح کیا جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا پھر آپ تشہد میں بیٹھ گئے جو اس کی مانند تھا پھر آپ نے دائیں طرف سلام پھیرا یہاں تک کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی دکھائی دینے لگی پھر آپ نے بائیں طرف سلام پھیرا یہاں تک کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی دکھائی دینے لگی۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) صحیح اور دیگر کتابوں میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجر ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے منکر روایات منقول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2805]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجر ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے منکر روایات منقول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2805]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2806
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ فِي صَلَاتِهِ رَفَعَ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ أَرْسَلَهُمَا ثُمَّ سَكَتَ وَرُبَّمَا رَأَيْتُهُ يَضَعُ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ سَكَتَ فَإِذَا خَتَمَ السُّورَةَ سَكَتَ، ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَيَرْكَعُ، وَكُنَّا لَا نَرْكَعُ حَتَّى نَرَاهُ رَاكِعًا ثُمَّ يَسْتَوِي قَائِمًا مِنْ رُكُوعِهِ حَتَّى يَأْخُذَ كُلُّ عُضْوٍ مَكَانَهُ، ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْهِ قُبَالَةَ أُذُنَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَيَخِرُّ سَاجِدًا، وَكَانَ يُمَكِّنُ جَبْهَتَهُ وَأَنْفَهُ مِنَ الْأَرْضِ ثُمَّ يَقُومُ كَأَنَّهُ السَّهْمُ لَا يَعْتَمِدُ عَلَى يَدَيْهِ، وَكَانَ إِذَا جَلَسَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ اعْتَمَدَ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى فَخْذِهِ الْيُمْنَى وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ إِذَا دَعَا وَكَانَ إِذَا سَلَّمَ أَسْرَعَ الْقِيَامَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں ہوتے تھے تو آپ دونوں ہاتھ کانوں کے برابر تک بلند کرتے تھے جب آپ تکبیر کہہ دیتے تھے تو ان دونوں کو چھوڑ دیتے تھے پھر آپ خاموش رہتے تھے بعض اوقات میں نے آپ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ لیتے تھے جب آپ سورت فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو خاموش رہتے تھے جب آپ سورت ختم کرتے تھے تو کچھ دیر کے لئے خاموش ہو جاتے تھے پھر آپ اپنے دونوں ہاتھ کانوں کے برابر تک بلند کرتے تھے پھر تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جاتے تھے ہم اس وقت تک رکوع میں نہیں جاتے تھے جب تک ہم آپ کو رکوع کی حالت میں دیکھ نہیں لیتے تھے پھر آپ رکوع سے سیدھے کھڑے ہو جاتے تھے یہاں تک کہ ہر ایک عضو اپنی جگہ پر آ جاتا تھا پھر آپ اپنے دونوں ہاتھ کانوں کے برابر تک بلند کرتے تھے پھر آپ تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں چلے جاتے تھے آپ پیشانی اور ناک کو زمین پر جما کر رکھتے تھے پھر آپ یوں اٹھتے تھے جیسے آپ کوئی تیر ہوں آپ اپنے ہاتھ کے ذریعے سہارا نہیں لیتے تھے جب آپ نماز کے آخر میں بیٹھتے تھے تو بائیں زانوں کو بچھا لیتے تھے دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھتے تھے، اور انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے تھے جب دعا کرتے تھے جب آپ سلام پھیر لیتے تھے تو جلدی سے کھڑے ہو جاتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2806]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2806]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2807
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ فَرَّجَ أَصَابِعَهُ وَإِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو اپنی انگلیوں کو کشادہ رکھتے تھے، اور جب آپ سجدے میں جاتے تھے تو آپ اپنی انگلیاں ملا کے رکھتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2807]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2807]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2808
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى فَرْشَحَ أَصَابِعَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے تو اپنی انگلیوں کو کشادہ رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ولید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2808]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ولید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2808]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7266»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی احمد بن الولید کو ضعیف قرار دیا گیا ہے اگرچہ ابن حبان نے اسے ثقات میں ذکر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 2809
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِ ابْنِ أُمِّ سُلَيْمٍ - يَعْنِي: أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے سے زیادہ بہتر طور پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مطابق نماز ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مراد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2809]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2809]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7741»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2810
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا إِذَا كُنَّا فِي الصَّلَاةِ وَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ السُّجُودِ أَنْ نَطْمَئِنَّ عَلَى الْأَرْضِ جُلُوسًا وَلَا نَسْتَوْفِزَ عَلَى أَطْرَافِ الْأَقْدَامِ.
رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ الْأَزْدِيُّ وَابْنُ حَزْمٍ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ بِمَا لَا يَقْدَحُ.
رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ الْأَزْدِيُّ وَابْنُ حَزْمٍ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ بِمَا لَا يَقْدَحُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے کہ جب ہم نماز ادا کر رہے ہوں، اور سجدوں سے اپنے سر کو اٹھائیں تو ہم زمین پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ جائیں ہم قدموں کے کناروں پر ایڑیوں کے بل نہ بیٹھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مکمل روایت کے طور پر اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے ازدی اور ابن حزم نے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا ہے، جو قدح کا باعث نہیں بنتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2810]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مکمل روایت کے طور پر اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے ازدی اور ابن حزم نے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا ہے، جو قدح کا باعث نہیں بنتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2810]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، بعض راویوں پر کلام جرحِ مفسد نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 2811
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْإِقْعَاءِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اقعاء کے طور پر بیٹھنے سے منع کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2811]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين من اسمه عبد الله 4569 المعجم الكبير للطبراني من اسمه سمرة ما اسند سمرة بن جندب إسماعيل بن مسلم المكي عن الحسن عن سمرة 6799 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب صفة الصلاة باب الإقعاء المكروه فى الصلاة 2555 المستدرك على الصحيحين للحاكم ومن كتاب الإمامة، اما حديث عبد الرحمن بن مهدي حديث 941، أخرجه مسند أحمد برقم: 13025، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1043، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2812
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رَمَقْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي الصَّلَاةِ فَرَأَيْتُهُ يَنْهَضُ وَلَا يَجْلِسُ، قَالَ: يَنْهَضُ عَلَى صُدُورِ قَدَمَيْهِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى وَالثَّالِثَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نماز کا جائزہ لیا تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ اٹھتے تھے، اور بیٹھتے نہیں تھے راوی کہتے ہیں: یعنی وہ پہلی رکعت کے بعد اور تیسری رکعت کے بعد اپنے قدموں کے اگلے حصے کے بل اٹھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2812]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2812]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
207. بَابُ الْخُشُوعِ .
خشوع کا بیان
حدیث نمبر: 2813
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ شَيْءٍ يُرْفَعُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْخُشُوعُ حَتَّى لَا تَرَى فِيهَا خَاشِعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس امت میں سے جو چیز سب سے پہلے اٹھا لی جائے گی وہ خشوع ہے یہاں تک کہ تم اس (امت) میں کسی خشوع والے شخص کو نہیں دیکھو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2813]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2813]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4572، 6720»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2814
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنَ النَّاسِ الْخُشُوعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”لوگوں میں سے سب سے پہلے خشوع کو اٹھا لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد القطان ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2814]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد القطان ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2814]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔