🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2795
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: لَقَدْ أَذْكَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ صَلَاةً كُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ مَا نَسِينَاهَا - أَوْ مَا تَرَكْنَاهَا - قَالَ: فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ نماز یاد کرا دی جو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کیا کرتے تھے ہم اسے بھولے نہیں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم نے اسے ترک نہیں کیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: وہ جب بھی رکوع میں گئے اور انہوں نے جب بھی رکوع سے سر اٹھایا تو انہوں نے تکبیر کہی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2796
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَنِ افْتِرَاشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخِذَهُ الْيُسْرَى فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ وَفِي آخِرِهَا وَقُعُودِهِ عَلَى وِرْكِهِ الْيُسْرَى [ وَوَضْعِهِ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى ] وَنَصْبِهِ قَدَمَهُ الْيُمْنَى [ وَوَضْعِهِ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ] ثُمَّ نَصْبِهِ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ يُوَحِّدُ بِهَا رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ أَخُو بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ وَكَانَ ثِقَةً عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ مِقْسَمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ: صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا جَلَسْتُ فِي صَلَاتِي افْتَرَشْتُ رِجْلِيَ الْيُسْرَى وَجَلَسْتُ وَوَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِيَ الْيُسْرَى وَنَصَبْتُ صَدْرَ قَدَمِي الْيُمْنَى وَوَضَعْتُ قَدَمِيَ الْيُمْنَى عَلَى فَخْذِي الْيُمْنَى وَنَصَبْتُ إِصْبَعِي السَّبَّابَةَ، قَالَ: فَرَآنِي خُفَافُ بْنُ إِيمَاءَ بْنِ رَحَضَةَ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا أَصْنَعُ ذَلِكَ، فَلَمَّا انْصَرَفْتُ مِنْ صَلَاتِي قَالَ: أَيْ بُنَيَّ ؛ لِمَ نَصَبَتْ إِصْبَعَكَ هَكَذَا؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: رَأَيْتُ النَّاسَ يَصْنَعُونَ ذَلِكَ، قَالَ: فَإِنَّكَ أَصَبْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: إِنَّمَا يَصْنَعُ هَذَا مُحَمَّدٌ بِإِصْبَعِهِ يَسْحَرُ بِهَا، وَكَذَبُوا إِنَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ ذَلِكَ يُوَحِّدُ بِهَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَسَمَّى الْمُبْهَمَ الْحَارِثَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَمْ يُسَمِّهِ أَحْمَدُ.
ابن اسحاق کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے مجھے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے درمیان میں اور نماز کے آخر میں کس طرح اپنے بائیں زانوں کو بچھاتے تھے، اور کس طرح بائیں زانوں کے بل بیٹھتے تھے اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھتے تھے، اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیتے تھے، اور دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھتے تھے پھر آپ اپنی شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے اپنے پروردگار کی وحدانیت کا اعتراف کرتے تھے عمران بن ابوانس کا تعلق بنو عامر بن لوئی سے ہے وہ ”ثقہ“ ہیں انہوں نے ابوالقاسم مقسم سے روایت نقل کی ہے، جو عبداللہ بن حارث بن نوفل کا غلام ہے وہ بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجھے یہ حدیث بیان کی وہ فرماتے ہیں: میں نے بنوغفار کی مسجد میں نماز ادا کی نماز کے دوران جب میں بیٹھا تو میں نے بائیں ٹانگ کو بچا لیا اور بیٹھ گیا اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھ لیا میں نے دائیں پاؤں کا اگلا حصہ کھڑا کر لیا اور دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھ لیا اور پھر اپنے انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔ (یہاں عربی میں لفظ قدم استعمال ہوا ہے) وہ صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے انہوں نے مجھے ایسا کرتے ہوئے دیکھا جب میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم نے اپنی انگلی کو کیوں اٹھایا تھا میں نے ان سے کہا: میں نے لوگوں کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے نہوں نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کیا کرتے تھے مشرکین یہ کہا: کرتے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس انگلی کے ذریعے جادو کرتے ہیں حالانکہ وہ جھوٹ بولتے تھے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا اس لئے کرتے تھے تاکہ اس کے ذریعے اپنے پروردگار کی وحدانیت کا اظہار کریں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے: انہوں نے مبہم شخص کا نام حارث بیان کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام أحمد نے بھی اس کا نام نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2796]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1367/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2797
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ السُّجُودِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ أَنْ نَعْتَدِلَ فِي السُّجُودِ، وَلَا يَسْجُدَ الرَّجُلُ وَهُوَ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر سے سجدے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیتے ہوئے سنا ہے: کہ ہم سجدوں میں اعتدال سے کام لیں اور کوئی بھی شخص سجدے کے دوران اپنی کلائیوں کو بچھائے نہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2797]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه 14345، أخرجه مسند أحمد برقم: 14199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2798
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَعْتَدِلَ فِي السُّجُودِ وَأَنْ لَا نَسْتَوْفِزَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ اخْتِلَافٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم سجدوں کے دوران اعتدال کریں اور ہم (پاؤں کھڑا کر کے) ایڑیوں کے بل نہ بیٹھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2798]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19604، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2799
قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَهْلُ مَكَّةَ يَقُولُونَ: أَخَذَ ابْنُ جُرَيْجٍ الصَّلَاةَ مِنْ عَطَاءٍ وَأَخَذَهَا عَطَاءٌ مِنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَأَخَذَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَأَخَذَهَا أَبُو بَكْرٍ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَيْتُ أَحْسَنَ صَلَاةً مِنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام أحمد بیان کرتے ہیں: امام عبدالرزاق نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے وہ فرماتے ہیں: اہل مکہ یہ کہتے ہیں: ابن جریج نے نماز کا طریقہ عطاء سے حاصل کیا ہے، اور عطاء نے اس کو ابن زبیر سے حاصل کیا ہے، اور ابن زبیر نے اسے سیدنا ابوبکر سے حاصل کیا ہے، اور سیدنا ابوبکر نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کیا ہے۔ (امام عبدالرزاق فرماتے ہیں:) میں نے ابن جریج سے زیادہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2799]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2800
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَجَدَ يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ، ثُمَّ إِذَا سَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ عَنْ يَسَارِهِ وَيُقْبِلُ بِوَجْهِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ عَنْ يَسَارِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تھے تو آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دے جاتی تھی پھر جب آپ سلام پھیرتے تھے تو اپنا چہرہ دائیں طرف پھیر لیتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی تھی پھر آپ بائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو اپنا چہرہ اس طرف کر لیتے تھے یہاں تک کہ بائیں طرف سے آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2800]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين من بقية من اول اسمه ميم من اسمه موسى من اسمه معاذ 8687 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عدى عدى بن عميرة الكندى، 14131 مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين، حديث عدي بن عميرة الكندى 17411 صحيح ابن خزيمة كتاب الصلاة باب التجافي فى السجود 628 شرح معاني الآثار للطحاوى باب السلام فى الصلاة، كيف هو؟ 1002، أخرجه مسند أحمد برقم: 17273، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8517»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2801
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بُرَيْدَةَ إِذَا كَانَ حِينَ تَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ فَقُلْ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَتَقْرَأُ مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَتَرْكَعُ فَتَقُولُ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِذَا رَفَعْتَ مِنَ الرُّكُوعِ فَقُلْ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، فَإِذَا سَجَدْتَ فَقُلْ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثًا سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ فَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، فَإِذَا رَفَعْتَ مِنَ السُّجُودِ فَقُلْ: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي، إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ، فَإِذَا جَلَسْتَ فِي صَلَاتِكَ فَلَا تَتْرُكَنَّ فِي التَّشَهُّدِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَالصَّلَاةَ عَلَيَّ وَعَلَى جَمِيعِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ، وَسَلَامْ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيُّ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بریدہ جب تم نماز کا آغاز کرو تو یہ پڑھو: ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لئے مخصوص ہے اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، تو میری مغفرت کر دے بے شک گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) پھر جو قرآن تمہیں آتا ہو، تم اس کو پڑھو پھر تم رکوع میں جاؤ اور تین مرتبہ سبحَانَ رَبِّيَ العظیم پڑھو جب تم رکوع سے اٹھو تو یہ پڑھو: ”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی اے اللہ! اے ہمارے پروردگار حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو اتنی ہو جو آسمانوں کو بھر دے اور زمین کو بھر دے اور ان کے بعد جس چیز کو تو چاہے، اسے بھر دے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر جب تم سجدے میں جاؤ تو تین مرتبہ سبحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى پڑھو (اور یہ پڑھو): ”میرا چہرہ اس ذات کے سامنے سجدے میں ہے، جس نے اسے پیدا کیا اسے سماعت اور بصارت عطا کی اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے، جو سب سے بہترین خالق ہے“۔ جب تم سجدے سے سر اٹھاؤ تو یہ پڑھو: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے تو مجھ پر رحم کر تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے رزق عطا فرما تو میری طرف جو بھلائی نازل کرے گا میں اس کا محتاج ہوں“۔ جب تم نماز کے دوران بیٹھو تو تم یہ ترک نہ کرو کہ اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور مجھ پر اور اللہ کے تمام انبیاء پر درود بھیجو اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام بھیجو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2801]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2802
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كَانَ مُعَاذٌ يَتَخَلَّفُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَكَانَ إِذَا جَاءَ أَمَّ قَوْمَهُ وَكَانَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يُقَالُ لَهُ: سُلَيْمٌ يُصَلِّي مَعَ مُعَاذٍ فَاحْتُبِسَ مُعَاذٌ عَنْهُمْ لَيْلَةً فَصَلَّى سَلِيمٌ وَحْدَهُ وَانْصَرَفَ، فَلَمَّا جَاءَ مُعَاذٌ أُخْبِرَ أَنَّ سُلَيْمًا صَلَّى وَحْدَهُ وَانْصَرَفَ، فَأَخْبَرَ مُعَاذٌ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سُلَيْمٍ سَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَعْمَلَ نَهَارِي حَتَّى إِذَا أَمْسَيْتُ أَمْسَيْتُ نَاعِسًا فَيَأْتِينَا مُعَاذٌ وَقَدْ أَبْطَأَ عَلَيْنَا فَلَمَّا احْتُبِسَ عَلَيَّ صَلَّيْتُ وَانْقَلَبْتُ إِلَى أَهْلِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ صَنَعْتَ حِينَ صَلَّيْتَ؟" قَالَ: قَرَأْتُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ ثُمَّ قَعَدْتُ وَتَشَهَّدْتُ وَسَأَلْتُ الْجَنَّةَ وَتَعَوَّذْتُ مِنَ النَّارِ وَصَلَّيْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ انْصَرَفْتُ، وَلَسْتُ أُحْسِنُ دَنْدَنَتَكَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" هَلْ أُدَنْدِنُ أَنَا وَمُعَاذٌ إِلَّا لِنَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَنُعَاذَ مِنَ النَّارِ" ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى مُعَاذٍ:" لَا تَكُنْ فَتَّانًا تَفْتِنُ النَّاسَ ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَصَلِّ بِهِمْ قَبْلَ أَنْ يَنَامُوا" ثُمَّ قَالَ سُلَيْمٌ: سَتَنْظُرُ يَا مُعَاذُ غَدًا إِذَا لَقِينَا الْعَدُوَّ كَيْفَ تَكُونُ أَوْ أَكُونُ أَنَا وَأَنْتَ قَالَ: فَمَرَّ سُلَيْمٌ يَوْمَ أُحُدٍ شَاهِرًا سَيْفَهُ فَقَالَ: يَا مُعَاذُ تَقَدَّمْ فَلَمْ يَتَقَدَّمْ مَعَاذٌ وَتَقَدَّمَ سُلَيْمٌ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ فَكَانَ إِذَا ذُكِرَ عِنْدَ مُعَاذٍ يَقُولُ: إِنَّ سُلَيْمًا صَدَقَ اللَّهَ وَكَذَبَ مُعَاذٌ.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ لَا كَلَامَ فِيهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر جاتے تھے جب وہ آتے تھے تو اپنی قوم کی امامت کرتے تھے بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام سیم تھا وہ سیدنا معاذ کی اقتداء میں نماز ادا کیا کرتا تھا ایک مرتبہ سیدنا معاذ کو ان لوگوں کے پاس آنے میں دیر ہو گئی سلیم نے اکیلے نماز ادا کی اور چلا گیا جب سیدنا معاذ آئے تو انہیں یہ بات بتائی گئی کہ سلیم نے اکیلے نماز ادا کر لی اور چلا گیا سیدنا معاذ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلیم کو پیغام بھیج کر اس سے اس بارے میں دریافت کیا: تو اس نے کہا: میں ایک ایسا شخص ہوں کہ میں دن بھر کام کرتا رہا یہاں تک کہ شام ہو گئی شام کے وقت مجھے اونگھ آ رہی ہوتی ہے، اس وقت ہمارے پاس سیدنا معاذ آ جاتے ہیں اس دن سیدنا معاذ کو ہمارے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی جب انہیں آنے میں تاخیر ہو گئی، تو میں نے نماز ادا کی اور اپنے گھر واپس چلا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جب تم نے نماز ادا کی تھی تو تم نے کیا کیا تھا اس نے جواب دیا: میں نے سورت فاتحہ اور ایک اور سورت پڑھی پھر میں بیٹھ گیا میں تشہد پڑھا میں نے جنت کی دعا مانگی، اور جہنم سے پناہ مانگی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اور پھر نماز ختم کر دی میں آپ کی طرح اور سیدنا معاذ کی طرح خوبصورت دعا نہیں کر سکتا راوی کہنے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے آپ نے ارشاد فرمایا: میں اور معاذ بھی یہی دعا کرتے ہیں کہ ہم جنت میں داخل ہو جائیں اور ہمیں جہنم سے بچا لیا جائے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ کو پیغام بھیجا کہ تم آزمائش کا شکار کرنے والے نہ بنو کہ تم لوگوں کو آزمائش میں مبتلا کر دو تم ان کی طرف واپس جاؤ اور انہیں نماز پڑھا دیا کرو اس سے پہلے کہ وہ سو جائیں پھر سلیم نے کہا: اے معاذ کل آپ دیکھیں گے کہ جب ہم دشمن کا سامنا کریں گے تو آپ کا کیا عالم ہوتا ہے، اور میرا کیا عالم ہوتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: غزوہ احد کے موقع پر سیدنا سلیم آئے تو انہوں نے تلوار لہرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا: اے معاذ آگے بڑھیں لیکن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آگے نہیں ہوئے سلیم آگے بڑھے انہوں نے جنگ میں حصہ لیا یہاں تک کہ شہید ہو گئے جب کبھی بھی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے سامنے ان کا ذکر کیا جاتا تھا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے سلیم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچ کہا: اور معاذ نے غلط بیانی کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف معاذ بن عبداللہ بن حبیب نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے وہ ”ثقہ“ ہے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2802]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2803
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبَيْهِ فِي الرَّمْضَاءِ لَأَنْضَجَتْهُ، ثُمَّ يُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى فَلَا يَزَالُ قَائِمًا يَقْرَأُ مَا سَمِعَ خَفْقَ نَعْلٍ مِنَ الْقَوْمِ ثُمَّ يَرْكَعُ ثُمَّ يَقُومُ فِي الثَّانِيَةِ فَيَرْكَعُ رَكْعَةً هِيَ أَقْصَرُ مِنَ الْأُولَى، ثُمَّ يَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّالِثَةَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِيَةِ وَالرَّابِعَةَ أَقْصَرُ مِنَ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسَ بَيْضَاءَ نَقِيَّةً قَدْرَ مَا يَسِيرُ السَّائِرُ فَرْسَخَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَيُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى مِنَ الْعَصْرِ وَيَجْعَلُ الثَّانِيَةَ أَقْصَرَ مِنَ الْأُولَى وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ حِينَ يَقُولُ الْقَائِلُ: غَرَبَتِ الشَّمْسُ أَمْ لَا؟ وَيُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى مِنَ الْمَغْرِبِ وَيَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ أَقْصَرَ مِنَ الْأُولَى وَيَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّالِثَةَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِيَةِ وَيُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبًا فِي الرَّمْضَاءِ لَأَنْضَجَتْهُ مَكَانَ جَنْبَيْهِ وَفِيهِ طَرَفَةُ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ وَفِيهِ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ظہر کی نماز اس وقت پڑھاتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا اگر تم اس کے دونوں پہلوؤں کو ریت میں ڈالتے تو وہ بھن جاتے، اس وقت آپ پہلی رکعت طویل ادا کرتے تھے، اور اس وقت تک قیام کی حالت میں رہتے تھے جب تک لوگوں کے جوتوں کی آہٹ سنتے رہتے تھے آپ تلاوت کرتے رہتے تھے پھر آپ رکوع میں چلے جاتے تھے پھر آپ دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے تھے تو دوسری رکعت آپ پہلی کی بہ نسبت مختصر ادا کرتے تھے پھر آپ تیسری رکعت کو دوسری سے زیادہ مختصر ادا کرتے تھے، اور چوتھی رکعت کو تیسری سے زیادہ مختصر ادا کرتے تھے آپ عصر کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے جب سورج روشن اور چمک دار ہوتا تھا کہ کوئی شخص اتنی دیر میں دو یا تین فرسخ دور تک جا سکتا تھا آپ عصر کی پہلی رکعت طویل ادا کرتے تھے، اور دوسری رکعت پہلی کی بہ نسبت مختصر ادا کرتے تھے مغرب کی نماز آپ اس وقت ادا کر لیتے تھے جب کہنے والا یہ کہتا تھا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے کہ نہیں؟ مغرب کی پہلی رکعت آپ طویل ادا کرتے تھے، اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے مختصر ادا کرتے تھے، اور تیسری رکعت دوسری سے مختصر ادا کرتے تھے عشاء کی نماز آپ کچھ تاخیر سے ادا کرتے تھے۔
یہ روایت بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر تم ایک پہلو“۔ اس کی سند میں ایک راوی طرفہ حضرمی ہے ازدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے کہ یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2803]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3376»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2804
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ فِي الْحَسَنَاتِ؟" قَالُوا: بَلَى قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَعَدِّلُوا صُفُوفَكُمْ وَأَقِيمُوهَا وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنِّي أَرَاكُمْ وَرَاءَ ظَهْرِي، فَإِذَا قَالَ الْإِمَامُ: اللَّهُ أَكْبَرُ فَقُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدَّمُهَا وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُؤَخَّرُهَا وَشَرُّهًا مُقَدَّمُهَا".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا بِتَمَامِهِ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ وَقَدْ سَبَقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالی گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ چل کر مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنی صفیں برابر کر لو اور انہیں ٹھیک کر دو اور خالی جگہ پر کر دو کیونکہ میں تم لوگوں کو اپنی پشت کے پیچھے بھی دیکھتا ہوں جب امام اللہ اکبر کہے، تو تم لوگ بھی اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو جب وہ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہ پڑھے تو تم اللَّهُم رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ پڑھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے پہلے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور عورتوں کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آگے والی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام أحمد نے
یہ روایت مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2804]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں